ہندوستان میں کورونا کے 36 ہزار سے زیادہ نئے کیسز، 501 اموات

ہندوستان میں کورونا / یو این آئی
ہندوستان میں کورونا / یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

02 Dec 2020, 10:04 AM

ہندوستان میں کورونا کے 36 ہزار سے زیادہ نئے کیسز

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 36604 نئے کیسز درج کئے گئے، اس کے ساتھ ہی کورونا کے معاملوں کی مجموعی تعداد 9499414 ہو گئی۔ اسی اثنا میں 501 نئی اموات درج کی گئی، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 138122 ہو گئی۔ جبکہ اب 428644 کیسز فعال رہ گئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43062 افراد نے شفایابی حاصل کی، جبکہ شفایابی حاصل کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 8932647 ہو گئی۔

02 Dec 2020, 8:06 AM

ٹرمپ کے کووڈ۔19 خصوصی مشیر نے استعفی دیا

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خصوصی مشیر (کووڈ۔19) اسکاٹ ایٹلس نے اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا ہے۔ فاکس نیو زنے اپنی رپور ٹ میں یہ اطلاع دی۔

فاکس نیوز نے ایٹلس کی طرف سے موصول استعفی کی کاپی کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ خط میں انہوں نے ٹرمپ کی کوششوں کی تعریف کی ہے اور آئندہ دنوں نومنتخب صدر جوبائیڈن کی آنے والی انتظامیہ کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

ایٹلس نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ وہ امریکی صدر کے خصوصی مشیر کے عہدہ سے استعفی دے رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایٹلس نے گزشتہ اگست میں خصوصی مشیر کی ذمہ دار ی سنبھالی تھی اور اگلے ہفتہ انکی مدت کار ختم ہونے و الی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔