اہم خبریں: کانگریس کی زیر قیادت ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ سونیا گاندھی کا اجلاس، کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

10 Apr 2021, 3:46 PM

کانگریس کی زیر قیادت ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ سونیا گاندھی کا اجلاس، کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کانگریس کی زیر اقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلی اور وزرا کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ایک میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے بھی شرکت کی۔

10 Apr 2021, 1:34 PM

وزیراعلیٰ ممتا نے کہا- ووٹنگ کے دوران سی آر پی ایف نے 4 افراد کو کیا ہلاک

مغربی بنگال کی سی ایم ممتا بنرجی نے کہا کہ "سی آر پی ایف نے آج سیتل کوچی (کوچ بہار) میں 4 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ صبح ایک اور موت واقع ہوئی۔ سی آر پی ایف میری دشمن نہیں ہے، لیکن وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایک سازش کی جاری ہے اور آج کا واقعہ اس کا ثبوت ہے۔

10 Apr 2021, 12:29 PM

بنگال میں دوپہر 12 بجے تک 33.98 فیصد ووٹنگ

کولکتہ: مغربی بنگال کے پانچ اضلاع کی 44 سیٹوں پر سنیچر کو ہو رہی چوتھے مرحلے کی ووٹنگ میں دوپہر 12 بجے تک 33.98 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ پولنگ مراکز کے باہر لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، ووٹنگ شام 6.30 بجے تک جاری رہے گی۔


10 Apr 2021, 11:49 AM

بنگال میں صبح 11.05 بجے تک 16.65 فیصد ووٹنگ

کولکتہ: مغربی بنگال کے پانچ اضلاع کی 44 سیٹوں پر سنیچر کو ہو رہی چوتھے مرحلے کی ووٹنگ میں صبح 11.05 بجے تک 16.65 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ الیکشن کمیشن کے ایک افسر نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ مراکز کے باہر لمبی قطاریں دیکھی گئی ہیں، ووٹنگ شام 6.30 بجے تک جاری رہے گی۔ ادھر ضلع کوچ وہار کے سیتل کوچی میں ایک پولنگ بوتھ پر لائن میں کھڑے ایک ووٹر کی فائرنگ سے موت ہوگئی۔ متوفی کی شناخت آنند برمن (18) کے طور پر ہوئی ہے۔ ابھی تک گولی چلانے والے کا پتہ نہیں چل سکا۔ شمالی ہاؤڑہ حلقہ میں بم پھینکنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

10 Apr 2021, 11:13 AM

ہگلی میں مقامی لوگوں نے بی جے پی رہنما لاکیٹ چٹرجی کی کار پر کیا حملہ

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے کے درمیان مقامی لوگوں نے ہوگلی میں بی جے پی رہنما لاکیٹ چٹرجی کی کار پر حملہ کیا ہے۔


10 Apr 2021, 10:02 AM

ٹی ایم سی نے الیکشن کمیشن کو لکھا خط، دھاندلی کا لگایا الزام

ٹی ایم سی نے الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ بی جے پی کے غنڈہ سیتل کوچی، نٹبری، طوفان گنج اور دنہاٹا کے متعدد بوتھوں کے باہر ہنگامہ کر رہے ہیں اور ٹی ایم سی کے ایجنٹوں کو بوتھوں میں داخل ہونے سے روک رہے ہیں۔ ٹی ایم سی نے الیکشن کمیشن سے ضروری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

10 Apr 2021, 7:37 AM

مغربی بنگال میں چوتھے مرحلہ کےلئے ووٹنگ شروع

مغربی بنگال میں چوتھے مرحلہ کے لئےووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ ریاستی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اب تک ہوئے تین مراحل کی پولنگ ہو چکی ہے اور اس دوران کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات بھی سامنے آ چکے ہیں۔ اس مرحلہ میں 44 انتخابی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جن پانچ اضلاع کی 44 سیٹوں پر چوتھے مرحلہ میں پولنگ ہو رہی ہے، ان میں ہوڑہ کی 9، جنوبی 24 پرگنہ کی 11، کوچ بہار کی 9، علی پور دوار کی 5 اور ہگلی کی 10 سیٹیں شامل ہیں۔ اس مرحلہ میں 15 ہزار 940 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جہاں صبح 7 بجے سے ووٹنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔