اہم خبریں: کار میں لگی آگ، ایک شخص کی موت

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

11 Aug 2020, 6:32 PM

کار میں لگی آگ، ایک شخص کی موت

جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور کے سجان گنج علاقے میں مشتبہ حالت میں کار میں آگ لگنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ پیر کی رات تقریباً ساڑھے 11 بجے سجان گنج علاقے کے کندہا گاؤں میں بیلوار سے پرتاپ گڑھ کی جانب جانے والی سڑک کے کنارے ٹائر پھٹنے کی آواز سنائی دی۔ اس کے بعد گھر سے باہر نکلے لوگوں نے کار سے آگ کے شعلے اٹھتے ہوئے دیکھا۔ اطلاع کی بنیاد پر کچھ ہی دیر میں سجان گنج پولیس اور فائر بریگیڈ پہنچی۔ فائر بریگیڈ جب تک آگ بجھاتی تب تک سب کچھ جل چکا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ تھانہ انچارج اجے سنگھ نے بتایا کہ چار پہیہ گاڑی میں کون سوار تھا اس بارے میں کچھ بھی پتہ نہیں ہے۔ کسی بڑی سازش کا شبہ ہے۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

11 Aug 2020, 5:38 PM

مشہور شاعر راحت اندوری کا انتقال

اردو کے جانباز شاعر راحت اندوری اس دنیا کو الودع کہہ گئے، انہوں نے آج صبح ہی کورونا پازیٹو ہونے کی جانکاری خود انہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعہ دی تھی۔ انھوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ”کووڈ کی شروعاتی علامتیں نظر آنے کے بعد کل میرا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ آربندو اسپتال میں ایڈمنٹ ہوں، دعا کیجیے جلد سے جلد اس بیماری کو شکست دے دوں۔“

11 Aug 2020, 5:19 PM

سارن: سیلاب کے پانی میں خاتون کی ڈوب کر موت

چھپرہ: بہار میں سارن ضلع کے تریا تھانہ علاقہ میں منگل کو سیلاب کے پانی میں ڈوب کر ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ڈیہ چھپیا گاﺅں باشندہ اندر پرساد کی 55 سالہ اہلیہ باسمتی دیوی رفع حاجت کے لئے جارہی تھی تبھی پیر پھسلنے سے وہ سیلاب کے گہرے پانی میں ڈوب گئی۔ اہل خانہ نے خاتون کو پانی سے باہر نکال کر مشرق طبی مرکز لے گئے جہاں ڈاکٹر وں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ذرائع نے بتایاکہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے چھپرہ صدر اسپتال بھیج دی ہے۔


11 Aug 2020, 3:22 PM

سڑک حادثے میں ایک کی موت، دو زخمی

بلیا: اترپردیش کے ضلع بلیا کے رسڑا کوتوالی علاقے میں بائیک کی زد میں آنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ اس پر سوار دو دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ کی پیر کی دیر شام گڑھیا باشندہ امیش رام(44)اپنے گھر جارہے تھے۔ ریلوے کراسنگ کے نزدیک بلیا کی جانب سے آرہی تیز رفتار بائیک نے انہیں ٹکر ماردی۔ حادثے میں امیش رام کی موقع واردات پر ہی موت ہوگئی اور بائیک سوار دو افراد زخمی ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال میں بھیج دیا گیا ہے۔

11 Aug 2020, 1:26 PM

لکھنؤ: چار باغ ریلوے اسٹیشن واقع 2 اے ٹی ایم میں لگی آگ

لکھنؤ واقع چار باغ ریلوے اسٹیشن میں موجود 2 اے ٹی ایم میں آگ لگنے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ پی این بی اور انڈین بینک کے اے ٹی ایم میں آج صبح آگ لگ گئی جس کو 2 فائر ٹنڈرس کی مدد سے بجھایا جا سکا۔ پی این بی اے ٹی ایم کے گارڈ نے اس حادثہ کے تعلق سے میڈیا کو بتایا کہ ”میں باہر بیٹھا تھا اور تقریباً 6.40 بجے صبح میں نے اے سی کے آگے آگ لگی ہوئی دیکھی۔ 2 فائر ٹنڈرس نے آگ بجھائی۔ میں نے چوکی میں بھی اس کی جانکاری دے دی تھی۔“


11 Aug 2020, 12:11 PM

ہندوستان: 24 گھنٹوں کے دوران 53601 کورونا کیسز درج، 871 اموات

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53601 کورونا کے نئے کیسز درج کیے گئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر کورونا مریضوں کی تعداد 22 لاکھ 68 ہزار 676 ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں 24 گھنٹوں کے دوران 871 اموات بھی اس وبا کی وجہ سے ہوئی ہیں جس کے بعد مہلوکین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 45 ہزار 257 ہو گئی ہے۔

11 Aug 2020, 11:05 AM

'اے بی پی نیوز' کی اینکر پرتیما مشرا بھی کورونا پازیٹو

کورونا انفیکشن کے بڑھتے پھیلاؤ کے درمیان اے بی پی ن یوز اینکر پرتیما مشرا کے بھی کورونا پازیٹو ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ اس کی اطلاع پرتیما مشرا نے خود 10 اگست کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعہ دی۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ”گلے میں کچھ تکلیف کے بعد میں نے خود کووڈ-19 ٹیسٹ کرایا اور بدقسمتی سے میرا ٹیسٹ ریزلٹ پازیٹو برآمد ہوا۔“ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی لکھا کہ ”کچھ وقت کے لیے میں سوشل میڈیا سے دور رہوں گی تاکہ اپنی صحت پر توجہ دے سکوں۔ اپنی دعاؤں میں مجھے یاد رکھیے۔“


11 Aug 2020, 10:10 AM

راحت اندوری بھی ہوئے کورونا پازیٹو، ٹوئٹ کر کے خود دی جانکاری

ہندوستان میں کورونا انفیکشن کا پھیلاؤ لگاتار بڑھتا ہی جا رہا ہے اور کئی مشہور و معروف شخصیتیں اس کی زد میں آ چکی ہیں۔ مشہور و معروف شاعر راحت اندوری بھی اب اس وبا کی زد میں ہیں۔ اس کی جانکاری خود راحت اندوری نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعہ دی۔ انھوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”کووڈ کی شروعاتی علامتیں نظر آنے کے بعد کل میرا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ آربندو اسپتال میں ایڈمنٹ ہوں، دعا کیجیے جلد سے جلد اس بیماری کو شکست دے دوں۔“ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ”ایک اور التجا ہے، مجھے یا گھر کے لوگوں کو فون نہ کریں، میری خیریت ٹوئٹر اور فیس بک پر آپ کو ملتی رہے گی۔“ راحت اندوری کے کورونا وبا میں مبتلا ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے بھی ان کی شفایابی کے لیے دعاء کی ہے۔

11 Aug 2020, 8:44 AM

کیا سوٹ-بوٹ-لوٹ کی حکومت غریبوں کا درد سمجھ پائے گی: راہل گاندھی

کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بڑھتی بے روزگاری کے لیے ایک بار پھر مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں سوال پوچھا ہے کہ ”کیا سوٹ-بوٹ-لوٹ کی حکومت غریبوں کا درد سمجھ پائے گی؟“ اس کے علاوہ انھوں نے منریگا اور نیائے منصوبہ کا بھی ٹوئٹ میں تذکرہ کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ”شہر میں بے روزگاری کی مار سے متاثرین کے لیے منریگا جیسے منصوبہ اور ملک بھر کے غریب طبقہ کے لیے نیائے نافذ کرنا ضروری ہے۔ یہ معیشت کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہوگا۔“


11 Aug 2020, 8:31 AM

امریکہ میں وہائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ، صدر ٹرمپ کو محفوظ مقام پر لے جایا گیا

امریکہ میں وہائٹ ہاؤس کے باہر گولی باری کا واقعہ پیش آیا ہے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت ہوا جب صدر ڈونالڈ ٹرمپ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں اس فائرنگ کی تصدیق بھی کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ غالباً کسی شخص کو گولی لگی ہے اور اسے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ گولی باری واقعہ کے بعد صدر ٹرمپ کو محفوظ مقام پر لے جایا گیا ہے۔

11 Aug 2020, 6:19 AM

ایمبینس مال تعمیر: دہلی، چنڈی گڑھ، پنچکولہ میں سی بی آئی کے چھاپے

مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے ہریانہ کے گروگرام میں واقع ایمبیئنس مال کی تعمیر میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملہ میں دہلی، چندی گڑھ اور ہریانہ کے پنچکولہ کے چار ٹھکانوں پر پیر کو چھاپے مارے۔ سی بی آئی کے ترجمان نے یہاں بتایا کہ ایمبیئنس گروپ اور اس کے بورڈ آف ڈائرکٹرس میں سے ایک راج سنگھ گہلوت کے مختلف ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔

ترجمان کے مطابق گہلو ت کی جنوبی دہلی کے حوض خاص میں واقع رہائش گاہ اور گرین پارک میں واقع دفتر میں چھاپے مارے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ چندی گڑھ اور پنچکولہ میں بھی سی بی آئی نے چھاپے مارے۔ پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے 19.98ایکڑ زمین پر مبینہ طورپر غیرقانونی کمرشیل بلڈنگ بنانے کے معاملہ میں سی بی آئی کو جانچ سونپ دی تھی۔ سی بی آئی نے اس سلسلہ میں ایک نجی شخص، دو نجی کمپنیوں اور ہریانہ سٹی ڈیولپمنٹ اتھارٹی(ہڈا) کے نامعلوم حکام، ٹاون اینڈ کنٹری پلاننگ محکمہ اور دیگر نجی افراد کے خلاف معاملہ درج کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔