اہم خبر: یوگی راج میں مقروض باپ نے 3 بیٹیوں کے ساتھ زہر کھا کر کی خودکشی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

09 May 2019, 2:06 PM

وارانسی: قرض میں ڈوبے باپ کی زہر کھا کر تین بیٹیوں کے ساتھ خودکشی

وارانسی: اترپردیش میں وارانسی کے لكسہ علاقے میں قرض میں ڈوبے ایک شخص نے اپنے ساتھ تین معصوم بیٹیوں کو زہر کھلا کر خودکشی کر لی۔ پولیس ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ بدھ کی رات گیتا مندر علاقے کے رہائشی دیپک گپتانے اپنے گھر میں تین بیٹیوں کو کوئی زہریلی چیز کھلا دی اور پھر بعد میں خود بھی کھا لی۔ مرنے والوں میں دیپک کے علاوہ نو سال کی نويا، سات سال کی آدیتی اور پانچ سال کی ریما شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زہریلی اشیاء کھانے کے بعد چاروں کو الٹياں ہونے لگیں۔ خاندان والوں نے انہیں فوری طور پر کبیر چوراہا واقع ڈویژنل اسپتال میں داخل کروایا، جہاں پرائمری طبی امداد کے بعد چاروں کو کاشی ہندو یونیورسٹی کے ٹراما سینٹر میں ریفر کر دیا گیا۔ ٹراما سینٹر کے ڈاکٹروں نے دیر رات چاروں کی مردہ قرار دے دیا۔ پولس نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہے۔

09 May 2019, 1:10 PM

جموں و کشمیر: بی ایس ایف نے سانبہ میں ایک پاکستانی باشندے کو گرفتار کیا

جموں: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ کے قریب ایک پاکستانی باشندہ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع نے بی ایس ایف عہدیداروں کے حوالے سے کہا کہ سانبہ سیکٹر میں گذشتہ شب بی ایس ایف اہلکاروں کی ایک گشتی پارٹی نے ایک پاکستانی باشندے کو گرفتار کیا۔
بی ایس ایف عہدیداروں نے گرفتار شدہ پاکستانی شہری کی شناخت محمد افضل ساکن نروال پاکستان کے بطور کی ہے۔ تاہم انہوں نے گرفتار شدہ پاکستانی باشندے کی تحویل سے کوئی مشکوک یا قابل اعتراض شئی ضبط کرنے کے بارے میں فی الوقت خاموشی ہی اختیار کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کیس میں تحقیقات جاری ہیں۔

09 May 2019, 12:10 PM

راہل گاندھی کی برطانوی شہریت کو لے کر داخل عرضی سپریم کورٹ نے خارج کی

سپریم کورٹ سے کانگریس صدر راہل گاندھی کے لیے راحت کی خبر آئی ہے۔ عدالت نے راہل گاندھی کی برطانوی شہریت معاملے پر انتخاب لڑنے سے نااہل قرار دینے والی عرضی کو خارج کر دیا ہے۔ معاملے پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے عرضی دہندگان سے پوچھا کہ آپ کیا کرتے ہیں؟ دونوں عرضی دہندگان کی جانب سے جواب ملا کہ وہ سیاست میں ہیں اور سوشل ورک کرتے ہیں۔ اس دوران عدالت نے صاف طور پر کہہ دیا کہ اگر کوئی راہل گاندھی کو کاغذات میں برطانوی شہری بتاتا ہے تو کیا وہ برطانیہ کے شہری ہو گئے! واضح رہے کہ کانگریس صدر راہلگ اندھی کی ہندوستانی شہریت کو چیلنج دیتے ہوئے یونائٹیڈ ہندو فرنٹ کے جے بھگوان گویل اور ہندو مہاسبھا کے چندر پرکاش کوشک نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔


09 May 2019, 10:13 AM

پاکستان نے دہشت گردی پر روک نہیں لگائی تو بند کر دیں گے ندیوں کا پانی: نتن گڈکری

لوک سبھا انتخاب کے درمیان ایک بار پھر مودی کے وزیر نتن گڈکری نے پاکستان کا راگ الاپا ہے۔ نتن گڈکری نے کہا کہ پاکستان لگاتار دہشت گردی کو حمایت دے رہا ہے۔ اگر اس نے دہشت گردی کو نہیں روکا تو پاکستان کی جانب بہنے والی ندیوں کا پانی روکنے کے علاوہ ہمارے پاس دوسرا کوئی راستہ نہیں رہے گا۔ ہندوستان اس پر ریسرچ کر رہا ہے۔ پاکستان کے حصے کا پانی پنجاب، ہریانہ اور راجستھان کے حصے میں جائے گا۔

09 May 2019, 9:11 AM

مشرقی دہلی کے ترلوک پوری کے ایک پارک میں بدھ کے روز دو گائے مردہ حالت میں ملی جس کے بعد وہاں فرقہ وارانہ کشیدگی کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو اس لیے پولس نے سیکورٹی کا انتظام بڑھا دیا ہے۔ پولس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ایک ڈیری مالک نے صبح تقریباً چھ بجے پولس کو واقعہ کی جانکاری دی کہ اس کی دو گائے کوٹلہ گاؤں کے پیچھے سنجے جھیل پارک میں مردہ ملی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */