بڑی خبر: پورا اسرائیل ہمارے نشانہ پر ہے، حزب اللہ کا دعویٰ

مغربی بنگال کے کوچ بہار میں ترنمول کانگریس کے کارکنان نے اس میدان کا گنگا جل اور گائے کے گوبر سے ’شدھی کرن‘ کیا ہے جس مقام پربی جے پی کے ذریعہ ہفتہ کے روز ریلی منعقد کی گئی تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

09 Dec 2018, 9:03 PM

پورا اسرائیل ہمارے نشانہ پر ہے: حزب اللہ

یروشلم: لبنان کی شیعہ اسلامی شدت پسند تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ایک لاکھ سے زائد راکٹوں والے ہتھیاروں کے ذخیرہ کےساتھ تل ابیب سمیت پورا اسرائیل نشانےپر ہے۔

دی ٹائمس آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے نائب جنرل سکریٹری نعیم قاسم نے ایران کے عربی روزنامہ الوفاق کو دیئے ایک انٹرویو میں کہا کہ تل ابیب سمیت پوراسرائیل ہمارے راکٹوں کے نشانہ پر ہے۔

نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ کی وجہ سے گزشتہ 12 برسوں سے لبنان پر حملہ کرنے سے اسرائیل کتراتا ہے۔

09 Dec 2018, 5:09 PM

شیو پال کی ریلی میں نظر آئے ملائم سنگھ یادو

لکھنؤ میں منعقد شیو پال ياود کی ریلی میں ملائم سنگھ یادو شامل ہوئے ہیں، اس قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں، لوگوں کا کہنا ہے کہ کیا بیٹے اکھلیش کے مقابلے کیا بھائی شیوپال یادو کا ساتھ دیں گے، خاص بات یہ ہے کہ شیو پال یادو نے ملائم کے بیٹے اکھلیش یادو سے بغاوت کرنے کے بعد ’پرگتی سیل سماج پارٹی‘ کا اعلان کیا تھا، شیو پال کی پارٹی آئندہ لوک سبھا انتخابات میں اتر پردیش میں اپنے امیدوار اتارنے کا اعلان کر چکی ہے۔

09 Dec 2018, 4:12 PM

ایوان میں خواتین کے لئے ایک تہائی سیٹ ریزرو ہوں...راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کانگریس اتحاد والی ریاستوں کو خط لکھا ہے۔ راہل گاندھی نے خط میں کہا کہ حکومتیں آنے والے سیشن میں خواتین کے لئے لوک سبھا اور اسمبلی میں ایک تہائی سیٹ ریزرو کرنے کے لئے قرارداد منظور کریں۔


09 Dec 2018, 2:09 PM

دہلی: سونیا گاندھی کو ایم کے اسٹالن اور کنی موجھی نے دی سالگرہ کی مبارکباد

دہلی میں سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن اور ایم پی کنی موجھی نے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔

کانگریس صدر راہل گادھی نے ٹوئٹ کر کے کہا، ‘‘مسٹر اسٹالن اور ڈی ایم کے کے سینئر لیڈر سونیا جی کی رہائش گاہ پر پہنچے اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی، ہم نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا، اس دوران کئی اہم مسائل پر بات چيت ہوئی، اتحاد کو مضبوط کرنے کے لئے ہم آگے بھی اس طرح کی بات چیت کو جاری رکھیں گے’’۔

09 Dec 2018, 10:01 AM

مغربی بنگال: جس جگہ بی جے پی نے کی تھی ریلی، اس کا ترنمول کانگریس نے کیا 'شدھی کرن'

مغربی بنگال کے کوچ بہار میں ترنمول کانگریس کے کارکنان نے اس میدان کا گنگا جل اور گائے کے گوبر سے ’شدھی کرن‘ کیا ہے جہاں پر بی جے پی کے ذریعہ ہفتہ کے روز ریلی منعقد کی گئی تھی۔ ترنمول کانگریس کارکنان کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے اس مقام سے فرقہ پرستی کا پیغام عام کیا تھا اس لیے اس جگہ کا شدھی کرن ضروری تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ بھگوان مدن موہن کی زمین ہے اس لیے ہندو روایتوں کے مطابق ہم نے اس جگہ کو پاک کر دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 8 دسمبر کو منعقد بی جے پی کی ریلی میں یہاں پارٹی کے قومی صدر امت شامل بھی شامل ہوئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */