بڑی خبر: کیجریوال کا بی جے پی پر الزام،50 فی صد ووٹ بنیا برادی کے کیوں کٹوائے؟

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

08 Dec 2018, 11:09 PM

کیجریوال کا بی جے پی پر الزام، 50 فی صد ووٹ ’بنیا برادی‘ کے کیوں کٹوائے؟

نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے سنیچر کو الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) نے راجدھانی دہلی میں ’ویشیہ کمیونٹی‘ کے پچاس فیصد ووٹروں کے نام کٹوادیئے ہیں۔

کیجریوال نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ بی جے پی نے آخر پچاس فیصد بنیا رائے دہندگان کے نام کیوں کٹوائے ہیں۔ انہوں نے مرکزی وزیر وجے گوئل کے اس ٹوئٹ پر ردعمل ظاہر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ دہلی کے وزیراعلی بنیا کمیونٹی کے نام پر ووٹ بینک کی سیاست کررہے ہیں۔

گوئل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ دہلی کی بنیا کمیونٹی کے لوگ کیجروال اور ان کی پارٹی سے ناراض ہیں کیونکہ وہ انہیں بے وقوف سمجھتے ہیں۔

گوئل کے اسی ٹوئٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کیجریوال نے ان سے دریافت کیا کہ وہ اس بات کا جواب دیں کہ آخر راجدھانی کے آٹھ لاکھ بنیا رائے دہندگان میں سے چار لاکھ ووٹروں کے نام کیوں کاٹے گئے ہیں۔

کیجریوال نے کہاکہ بی جے پی کی نوٹوں کی منسوخی اور جی ایس ٹی پالیسیوں کی وجہ سے راجدھانی کے کاروباریوں کا کام کاج ٹھپ ہوگیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس بار بنیا کمیونٹی بی جے پی کے ساتھ نہیں ہیں۔ لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں ہے کہ آپ ووٹر لسٹ سے ان کے نام ہی کٹوا دیں۔ کیا اپ اس طرح کی پالیسی اختیار کرکے الیکشن جیت جائیں گے۔

08 Dec 2018, 10:09 PM

بابا رام دیو کا دلتوں کے خلاف تبصرہ، عدالت میں 19 دسمبر کوبحث

حصار: یوگ گرو بابا رام دیو کے دلتوں پر کئے گئے قابل اعتراض تبصرہ کے معاملہ میں مقامی عدالت میں 19دسمبر کو بحث ہوگی۔

خیال رہے کہ بابا رام دیو نے لکھنو میں 25 اپریل 2014 کو پریس کانفرنس میں دلتوں کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔

بابا رام دیو پر الزام ہے کہ انہوں نے کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی کا ذکر آنے پر کہا تھا کہ راہل گاندھی ہنی مون اور پکنک کے لئے دلتوں کے گھر جاتے ہیں۔ بابا رام دیو کے اسی تبصرہ کو قابل اعتراض اور دلتوں کی توہین قرار دیتے ہوئے دلت رائٹس کارکن ایڈوکیٹ رجت کلسن نے عدالت میں بابا رام دیو کے خلاف عرضی داخل کررکھی ہے۔

اسی معاملہ میں سنیچر کو حصار کے ایڈیشنل ضلع و سیشن جج راجکمار جین کی عدالت میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے گزشتہ سماعت کے دوران اس معاملہ سے متعلق ہانسی کی عدالت سے ریکارڈ مانگا تھا جو آج کی سماعت کے دوران عدالت کو دستیاب کرادیئے گئے۔ آج کی سماعت کے بعد جج نے اس معاملہ میں دونوں فریق کی بحث کے لئے 19دسمبر کی تاریخ طے کردی۔ بابا رام دیو کی طرف سے ان کے وکیل لال بہادر کھووال نے عدالت میں پیروی کی۔

08 Dec 2018, 8:55 PM

ممبئی حملوں کو لشکر طیبہ نے انجام دیا، وزیر اعظم عمران خان نے کیا اعتراف

اسلام آبا: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پہلی بار اس بات کو تسلیم کیا کہ 2008 میں ممبئی حملے کو پاکستانی جنگجو تنظیم لشکر طیبہ نے انجام دیا تھا۔عمران خان نے ’’واشنگٹن پوسٹ‘‘ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اس بات کو تسلیم کیا۔

انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ’’میں نے اپنی حکومت سے معاملے کے بارے میں پتہ لگانے کے لئے کہا ہے۔ اس معاملے کو سلجھانا ہمارے حق میں ہے کیونکہ یہ دہشت گردانہ واقعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ہندوستان کے ساتھ خراب رشتوں کومعمول پر لانے کی سمت میں کوششیں کررہی ہے۔

عمران خان نے اپنے امریکہ مخالف ہونے کی بات کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اصولوں سے ناراضگی انہیں امریکی مخالف نہیں ٹھہراسکتی۔ پاکستانی وزیراعظم نے دہشت گردوں کے پاکستان میں محفوظ ٹھکانے ہونے سے متعلق امریکی الزامات کو بھی انہوں نے مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی دستوں نے انہیں امریکہ سے وقتا فوقتا بات چیت کی ہمیں جانکاری دی ہے۔ انہوں نے افغانستان میں امن کو پاکستان کے حق میں بتایا اور کہا کہ ان کا ملک طالبان کو بات چیت کے میز پر لانے کے لئے ان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرے گا۔


08 Dec 2018, 8:09 PM

مولانا اسرار الحق قاسمی کا سانحہ ارتحال عظیم ملی خسارہ: نوید حامد

نئی دہلی: آل انڈیا مسلم مشاورت کے صدر نوید حامد نے مشاورت کی مجلس عاملہ کے اہم رکن، معروف ملی رہنما، رکن لوک سبھا اور تعلیمی ملی فاؤنڈیشن کے صدر مولانہ اسرار الحق قاسمی کے سانہ ارتحال کو عظیم ملی خسارہ قرار دیا ہے۔

صدر مشاورت نے کہا کہ مرحوم کی دورندیشی کا اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کا یہ ماننا تھا کہ مسلم ملت کی نمائندوں کے الیکٹرونک میڈیا کا فقدان ملت کے مفاد میں نہیں ہے اور ان خطوط پر مولانا مرحوم نے مشاورت کے بڑودہ اجلاس میں ایک قرارداد منظور کرائی تھی۔

نوید حامد نے پسماندگان سے اظہارے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا قاسمی کی اچانک رحلت سے جوخلاء پیدا ہو ا ہےاس کا پر ہونا آسان نہیں۔ مرحوم کی سادگی کا یہ عالم تھا کہ ایک ایسے دور میں جب چوٹھے چھوٹےمنصب یافتہ آپ کو خدا سمجھنے لگتے ہیں، ممبر پارلیمنٹ بن جانے کے بعد بھی مولانا اسرارالحق قاسمی کے طرز زندگی اور گفتار و کردار میں رتی برابر کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ خدمت خلق کا جذبہ ان میں کوٹ کوٹ کر بھرا تھا۔

انہوں نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے مولانا کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کی ہے اور امید ظاہرکی کہ متعلقین مولانا مرحوم کے کاموں کو جاری رکھیں گے۔

08 Dec 2018, 4:09 PM

’یوگی سب سے نااہل وزیر اعلیٰ‘، بلند شہر تشدد پر سماجوادی پارٹی کا بیان

سماجوادی پارٹی نے ہفتہ کے روز اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ’سب سے نااہل وزیر اعلی‘ قرار دیتے ہوئے ان پر اتر پردیش میں فرقہ پرستی کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا۔ بلند شہر تشدد کو محض ایک ’حادثہ‘ قرار دینے کے بیان پر سماجوادی پارٹی کے ترجمان عبد الحفیظ گاندھی یہ باتیں کہیں۔


08 Dec 2018, 3:10 PM

پونچھ، بس حادثہ میں 11 افراد ہلاک، 6 کو ہیلی کاپٹر سے جموں پہنچایا گیا

جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں ہفتہ کے روز ایک بس گہری کھائی میں جا گری جس کی وجہ سے 11 افراد کی موت ہو گئی۔ جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس حادثہ میں شدید طور پر زخمی 6 افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ایئر لفٹ کر کے جموں پہنچایا گیا ہے۔

08 Dec 2018, 2:09 PM

مودی نے ای ڈی، سی بی آئی اور محکمہ انکم ٹیکس کو غلام بنا ڈالا، کانگریس

بغیر وارنٹ اور ایف آئی آر کے رابرٹ واڈرا کے ایک معاون کے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کو کانگریس نے مودی حکومت کی ہٹلر شاہی قرار دیا ہے۔ ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ مخالفین سے لڑنے کے لئے مودی نے ای ڈی، سی بی آئی اور انکم ٹیکس محکمہ کو غلام بنا دیا ہے۔


08 Dec 2018, 12:42 PM
بلند شہر: پربھاکر چودھری نے ایس ایس پی کی ذمہ داری سنبھالی

سیتاپور کے ایس پی پربھاکر چودھری کو بلند شہر کا نیا ایس ایس پی بنایا گیا ہے۔ پربھاکر چودھری کرشن بہادر سنگھ کی جگہ لیں گے جن کا گزشتہ دن تبادلہ کر دیا گیا تھا۔

08 Dec 2018, 9:31 AM
اوپیندر کشواہا آج نتیش حکومت کے خلاف بھوک ہڑتال کریں گے

آر ایل ایس پی کے سربراہ اور مودی کابینہ میں وزیر اوپیندر کشواہا آج پٹنہ کے گاندھی میدان میں بھوک ہڑتال پر بیٹھنے والے ہیں۔ وہ بہار میں نتیش کمار کی کارکردگی سے بری طرح ناراض ہیں اور ساتھ ہی وہ این ڈی اے میں خود کو الگ تھلگ کیے جانے سے بھی کافی نالاں ہیں۔ آئندہ عام انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کے ذریعہ انھیں کم سیٹیں دیے جانے اور کوئی مشورہ نہ کیے جانے سے بھی آر ایل ایس پی سربراہ مایوس ہیں۔ خبریں تو یہاں تک آ رہی ہیں کہ اگر یہی صورت حال بنی رہی تو وہ کسی بھی وقت این ڈی اے سے کنارہ کشی اختیار کر سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */