خبریں

بڑی خبر: جموں و کشمیر پنچایت انتخابات کے پانچویں مرحلہ میں 71.71 فیصد پولنگ

تصویر سوشل میڈیا

قومی آوازبیورو

29 Nov 2018, 6:09 PM
جموں و کشمیر پنچایت انتخابات کے پانچویں مرحلہ میں 71.71 فیصد پولنگ

جموں و کشمیر میں جمعرات کو پنچایت چناو کے پانچویں مرحلہ کے لئے سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ ہوئی۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا اور دوپہر دو بجے تک چلا۔ پنچایت چناؤ کے پانچویں دور میں 71.1 فیصد پولنگ کی شرح درج کی گئی ہے، خطہ جموں میں 85.2 فیصد جبکہ کشمیر میں محض 33.7 فیصد پولنگ درج کی گئی ہے۔

29 Nov 2018, 5:10 PM
سی بی آئی تنازعہ پر سپریم کورٹ میں 5 دسمبر کو اگلی سماعت

سی بی آئی بمقابلہ سی بی آئی تنازعہ پر سپریم کورٹ نے جمعرات کو آلوک ورما کے وکیل فلی نریمن، کانگریس کے رہنما ملکارجن کھڑگے کی طرف سے کپل سبل اور حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال کا موقف سنا، اب اگلی سماعت 5 دسمبر کو ہوگی۔

29 Nov 2018, 4:11 PM
پنجاب: پولس وین اور ٹرالی کی ٹکر، 19پولس اہلکار زخمی

بٹالہ: پنجاب میں بٹالہ کے نزدیک پنجگرائی روڈ پر صبح کہرے کے سبب پولس وین اور ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر ہوگئی جس سے 19پولس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولس سے یہاں موصولہ اطلاع کے مطابق چندی گڑھ ہائی کورٹ آرہی تھی وین مخالف سمت سے آرہی ٹریٹرک ٹرالی سے ٹکراگئی۔ حادثہ میں 19پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
29 Nov 2018, 2:54 PM
راکیش شرما کی بایوپک کے لئے امریکہ میں ٹریننگ لیں گے شاہ رخ خان

ممبئی: بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان خلا باز راکیش شرما کی بایوپک کے کیلئے امریکہ میں ٹریننگ لیں گے۔ راکیش شرما کی زندگی پرمبنی فلم ’سارے جہاں سے اچھا ‘ بنائی جا رہی ہے۔ پہلے یہ فلم عامر خان کرنے والے تھے لیکن بات نہیں بنی۔ اب اس فلم میں شاہ رخ خان کام کریں گے۔ انہیں اس فلم کے لئے راکیش شرما جیسا لک لینا ہوگا اور اس کے لئے انہیں خود کو ذہنی و جسمانی طور پر تیار کرنا ہوگا۔

ایسا کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ اس کے لئے امریکہ جائیں گے اور تربیت لیں گے اور انہیں ویسے ہی متضاد حالات میں رکھا جائے گا جن میں خلا باز رہتے ہیں۔ شاہ رخ ایسا اس لئے کریں گے تاکہ وہ اپنے کردار کو بخوبی نبھاسکیں اور جان سکیں کہ ایک خلا باز حقیقی زندگی میں کس طرح رہتا اور کیا کچھ برداشت کرتا ہے۔

29 Nov 2018, 2:09 PM
مہاراشٹر اسمبلی سے 16 فیصد مراٹھا ریزرویشن کے التزام والا بل منظور

مراٹھا طبقہ کو 16 فیصد ریزرویشن کے التزام والا بل مہاراشٹر اسمبلی سے منظور ہو گیا ہے۔ اس بل کو اب قانون ساز اسمبلی میں بھیج دیا گیا ہے۔

29 Nov 2018, 1:09 PM
سی بی آئی بمقابلہ سی بی آئی: سپریم کورٹ میں سماعت 2 بجے تک کے لیے ملتوی

سپریم کورٹ میں سی بی آئی معاملہ میں سماعت چل رہی ہے اور فی الحال یہ سماعت 2 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔ سماعت کے دوران ڈائریکٹر آلوک ورما کے وکیل نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی کی سفارش پر ہی سی بی آئی ڈائریکٹر مقرر کیا جاتا ہے۔ ڈائریکٹر کی مدت کار کم از کم دو سال ہوتی ہے۔ اگر اس دوران غیر معمولی حالت میں سی بی آئی ڈائریکٹر کا ٹرانسفر کیا جاتا ہے تو کمیٹی کی اجازت لینی ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹرانسفر میں قوانین کو نظر انداز کیا گیا۔

29 Nov 2018, 11:45 AM
55 سالہ اے سی پی نے دہلی پولس ہیڈکوارٹر کی دسویں منزل سے کود کر دی جان

دہلی پولس ہیڈ کوارٹر کی چھت سے 55 سالہ اے سی پی پریم بلبھ نے کو دکر جان دے دی۔ ذرائع کے مطابق زخمی حالت میں پریم بلبھ کو اسپتال لے جایا گیا لیکن انھیں بچایا نہیں جا سکا۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ طویل مدت سے پولس ہیڈکوارٹر میں ہی تعینات پریم بلبھ نے دہلی پولس ہیڈ کوارٹر کی دسویں منزل سے چھلانگ لگائی۔

29 Nov 2018, 11:10 AM
179 مسافروں سے بھرا ائیر انڈیا کا طیارہ عمارت سے ٹکرایا، سبھی مسافر محفوظ

اسٹاک ہوم: ایئر انڈیا کا ایک مسافر بردار طیارہ بدھ کو سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کے ارلانڈا ہوائی اڈے پر ایک عمارت سے ٹکرا گیا۔ اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پولس نے ایک بیان جاری کرکے اس بات کی جانکاری دی۔ پولس کے مطابق طیارے کی بائیں جانب والی بلیڈ کی نوک ہوائی اڈے کے ٹرمنل -5 سے 50 میٹر کے فاصلے پر واقع ایک عمارت سے ٹکرا گئی۔

ذرائع کے مطابق اس حاردثہ کے وقت طیارہ میں کل 179 مسافر سوار تھے۔ ایئر انڈیا کا یہ طیارہ اس وقت نئی دہلی سے اسٹاک ہوم پہنچا ہی تھا جب یہ حادثہ ہوا۔ پولس کے مطابق اس حادثہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور تمام مسافروں کو ہوائی جہاز سے بہ حفاظت باہر نکال لیا گیا۔

(یو این آئی)

29 Nov 2018, 9:36 AM
کشمیر پنچایت انتخاب: پانچویں مرحلہ کے لیے ووٹنگ جاری

جموں و کشمیر میں پنچایت انتخاب کے پانچویں مرحلہ کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ پنچایت انتخاب کے 5ویں مرحلہ میں سرپنچ حلقوں کے لیے 404283 جب کہ پنچ وارڈوں کے لیے 270295 ووٹرس اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔ انتخاب کے لیے ریاست بھر میں 2512 ووٹنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔ ان میں جموں میں 1743 جب کہ کشمیر ڈویژن میں 769 ووٹنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔ ووٹنگ صبح 8 بجے سے شروع ہوئی ہے جو کہ دوپہر 2 بجے تک چلے گی۔