خبریں

بڑی خبر: ریحانہ فاطمہ مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں گرفتار

تصویر سوشل میڈیا

قومی آوازبیورو

27 Nov 2018, 11:11 PM
بڑی خبر: ریحانہ فاطمہ مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں گرفتار

کوچی: سبريملا مندر میں 19 اکتوبر کو زبردستی گھسنے کی کوشش کرنے والی کارکن ریحانہ فاطمہ کوپتن متھیٹا پولیس نے منگل کو ایک فیس بک پوسٹ میں مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔

پولیس نے کہا، "ان کے خلاف دفعہ 295 (A) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہیں جلد ہی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ " فاطمہ کی طرف سے مقامی عدالت میں دائر پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد ان کی گرفتاری ہوئی ہے۔

27 Nov 2018, 9:09 PM
عظیم الشان افتتاحی تقریب نے بکھیرا ہاکی کا جادو

بھونیشور: 1975 کے عالمی کپ فاتح ہندستانی ٹیم کے ارکان کی موجودگی، كلنگا اسٹیڈیم میں جھلملاتی روشنی، بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ '70 منٹ ہیں تمہارے پاس '، آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان کی موسیقی، مادھوری دیکشت کی پیاری پریزنٹیشن اور رنگین پروگرام کے ساتھ منگل کو یہاں ہاکی ورلڈ کپ کا شاندار آغاز ہو گیا۔

اڑیسہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے 28 نومبر سے 16 دسمبر کے درمیان ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کا افتتاح کیا۔ پٹنائک نے اوڈیشہ واسيو اور دنیا بھر سے آئے ہاکی کھلاڑیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ میں تمام بین الاقوامی ہاکی ٹیموں، نمائندوں اور حکام کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ آپ اڑیسہ کے 4۔5 کروڑ لوگوں کے مہمان ہیں۔

بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن اور ہندستانی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نریندر دھرو بترا نے اس موقع پر کہاکہ ہندستان میں پہلی بار اتنا شاندار انعقاد ہو رہا ہے۔ میں اس کے لئے اڑیسہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کی کوشش سے ہاکی عالمی کپ کا انعقاد ممکن ہو پایا ہے۔

ورلڈ کپ میں حصہ لے رہی تمام 16 ٹیموں کے کپتان اسٹیج پر موجود تھے۔ پٹنائک اور بترا نے تمام کپتانوں سے ہاتھ ملایا۔ پٹنائک نے شاہ رخ کو گلے بھی لگایا اور کنگ خان نے جھکتے ہوئے وزیر اعلی کو سلام کیا۔
ہاتھ میں ہاکی اسٹک لئے شاہ رخ نے جب اپنی مشہور فلم چک دے انڈیا کا ڈائیلاگ '70 منٹ ہیں تمہارے پاس 'بولا تو کھچاکھچ بھرا كلنگا اسٹیڈیم تالیوں کی گڑگڑاہٹ سے گونج اٹھا۔ شاہ رخ خان نے اڑیسہ کے وزیر اعلی کا خیر مقدم کیا اور ان کا اظہار تشکر کیا کہ انہیں یہاں آنے کا موقع دیا گیا۔

27 Nov 2018, 6:53 PM
معروف گلوکار محمد عزیز کا انتقال

بالی وڈ کے معروف گلوکار محمد عزیز کا آج انتقال ہو گیا۔ وہ 64 برس کے تھے۔ محمد عزیز کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جس کے بعد انہیں ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی موت ہو گئی۔ محمد عزیز کی پیدائش 02 جولائی 1954 میں مغربی بنگال کے اشوك نگر میں ہوئی تھی۔

عزیز نے بطور پلے بیک گلوکار اپنے کیریئر کا آغاز بنگلہ فلم 'جیوتی' سے کیا تھا۔ سال 1984 میں وہ ممبئی آ گئے جہاں انہوں نے ہندی فلم 'امبر' میں گیت گایا ۔ اسی دوران ان کی ملاقات موسیقار انو ملک سے ہوئی جنہوں نے انہیں فلم مرد میں گانے کا موقع دیا۔ فلم مرد میں امیتابھ بچن پر فلمایا گانا 'مرد تانگے والا' سپر ہٹ ثابت ہوا۔

اس کے بعد عزیز نے کئی فلموں کے ہٹ گانے گائے۔ ان میں لال دپٹا مل مل کا ، آپ کے آجانے سے، دنیا میں کتنا غم ہے وغیرہ لوگوں کے درمیان کافی ہٹ ہوا۔انہوں نے مرد کے علاوہ بنجارن، آدمی کھلونا ہے، لو 86، پاپی دیوتا، ظلم کو جلا دوں گا، پتھر کے انسان، بیوی ہو تو ایسی، برسات کی رات جیسی کئی فلموں میں گانے گائے۔

محمد عزیز نے ہندی فلموں کے علاوہ بنگالی، اڑیااور دیگر علاقائی زبان کی فلموں میں بھی بطور پلے بیک گانے گائے۔ وہ محمد رفیع کے بہت بڑے پرستار تھے۔

27 Nov 2018, 6:09 PM
ہندوستانی خاتون کرکٹر میتالی راج نے کوچ پر لگائے سنسنی خیز الزامات

عالمی کپ ٹی-20 لیگ سیمی فائنل میں میتالی راج کو نہ کھلائے جانے سے پیدا ہوا تنازعہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اس معاملہ میں پہلی مرتبہ میتالی راج نے اپنی خاموشی توڑی ہے۔ منگل کے روز انہوں نے ٹیم کے کوچ اور سابق ہندوستانی کرکٹر رمیش پوار پر بے عزتی کرنے کا الزام لگا دیا۔

میتالی راج نے بی سی سی آئی کے سی ای او راہل جوہری اور کرکٹ کے جنرل سکریٹری کو لکھ خط میں کہا، ’’میرے 20 برس لمبے کریر میں پہلی بار میں نے اتنی بے عزتی محسوس کی ہے۔ مجھے یہ سوچنے پر مجبور ہونا پڑے گا کہ ملک کے لئے میری خدمات کی اہمیت اقتدار میں موجود کچھ لوگوں کے لئے ہیں بھی یا نہیں۔ وہ میرا خود اعتماد ختم کرنا چاہتے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’میں ٹی-20 کپتان ہرمن پریت کے خلاف کچھ نہیں کہنا چاہتی لیکن مجھے بہار کرنے کے کوچ کے فیصلہ پر ان کی حمایت کا مجھے دکھ ہوا۔‘‘ میتالی نے کہا، ’’میں ملک کے لئے ورلڈ کپ جیتنا چاہتی تھی۔ مجھے دکھ ہے کہ ہم نے سنہری موقع گنوا دیا۔‘‘ انہوں نے ہندوستان کی سابق کپتان ایڈولجی کو آڑے ہاتھوں لیا، جنہوں نے انہیں باہر رکھنے کے فیصلہ کی حمایت کی۔‘‘

27 Nov 2018, 3:09 PM
کرتارپور صاحب کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھنے نوجوت سدھو پاکستان روانہ

حکومت پنجاب میں وزیر اور کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ 27 نومبر کو انھوں نے پاکستان جانے کے لیے اٹاری-واگھہ سرحد پار کیا۔ پاکستان میں کرتارپور صاحب کوریڈور کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے انھیں گزشتہ دنوں مدعو کیا تھا اور سدھو اسی میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ہندوستان کی مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ امرندر سنگھ کو بھی مدعو کیا گیا تھا لیکن الگ الگ وجوہات کی بنا پر ان دونوں نے دعوت نامہ قبول نہیں کیا تھا۔

27 Nov 2018, 2:09 PM
کالکا-ہاوڑا ایکسپریس میں آتشزدگی، 5 افراد زخمی

کروکشیتر: کالکا-ہاوڑا ایکسپریس کے ایک ڈبے میں آگ لگنے سے آج 5 مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق یہ آتشزدگی کروکشیتر کے دھیر پور گاؤں کے پاس ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی جی آر پی، آر پی ایف اور دیگر ریلوے افسران وہاں پہنچ گئے اور آگ پر قابو پایا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مسافر معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں اور انھیں فوری علاج مہیا کرایا گیا۔ بعد ازاں جس ڈبے میں آگ لگی تھی اسے الگ کرکے ٹرین کو روانہ کیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے، تاہم شبہ ہے کہ آگ شارٹ شرکٹ کی وجہ سے لگی ہوگی۔

27 Nov 2018, 1:09 PM
پی ایم مودی پنڈت نہرو کی کارگزاریوں کو فراموش نہیں کر سکتے: فاروق عبداللہ

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ان بیانات پر سخت رد عمل ظاہر کیا جس میں وہ پنڈت نہرو سمیت کانگریس لیڈروں کے لیے یہ کہتے رہے ہیں کہ انھوں نے ملک کے لیے کچھ نہیں کیا۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ ’’نہرو کے تعاون کو فراموش کر کے وہ سطحی سیاست کرنے لگے ہیں۔ اندرا گاندھی نے ملک کے لیے اپنی جان دے دی۔ کیا راجیو گاندھی سمیت ملک کئی دیگر وزرائے اعظم نے اس ملک کو بنانے کے لیے پورا وقت نہیں دیا؟ اگر ہم یہاں بیٹھے ہیں تو ان کی وجہ سے ہی۔‘‘ فاروق عبداللہ نے 26/11 حملے پر منعقد ایک تقریب میں بولتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔

27 Nov 2018, 11:09 AM
جنوبی کشمیر کے کولگام میں مسلح تصادم، 2 ملی ٹینٹ اور ایک فوجی ہلاک  

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ریڈونی میں گزشتہ رات دیر گئے شروع ہونے والے مسلح تصادم میں اب تک مبینہ طور پر دو ملی ٹینٹ اور ایک فوجی مارے گئے ہیں۔ سرکاری ذارئع نے بتایا کہ کولگام کے ریڈونی میں ملی ٹینٹس کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ نے گزشتہ رات دیر گئے مذکورہ علاقہ میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران علاقہ میں چھپے بیٹھے ملی ٹینٹس نے سیکورٹی پر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ کے بعد طرفین کے مابین مسلح تصادم چھڑ گیا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔

رپورٹوں کے مطابق تصادم میں اب تک دو ملی ٹینٹ اور ایک فوجی مارے گئے ہیں۔ ذارئع نے بتایا کہ انتظامیہ نے مسلح تصادم کے پیش نظر ضلع کولگام میں انٹرنیٹ خدمات منقطع کردی ہیں۔ اس کے علاوہ سری نگر اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان ریل خدمات معطل کی گئی ہیں.

27 Nov 2018, 9:09 AM
ناسا نے رقم کی تاریخ، ’مریخ‘ کی زمین پر اترا روبوٹک ’انسائٹ لینڈر‘

مریخ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کے لیے ناسا کا روبوٹک ’مارس انسائٹ لینڈر‘ پیر یعنی 26 نومبر کی شب کامیابی کے ساتھ لال سیارے پر اتر گیا۔ ’انسائٹ‘ یہ پتہ لگائے گا کہ مریخ کی اندرونی بناوٹ ہماری زمین سے کس قدر الگ ہے۔