اہم خبر: جنوبی ایران میں زبردست سیلاب، 11 افراد ہلاک

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

25 Mar 2019, 9:10 PM

جنوبی ایران میں زبردست سیلاب، 11 افراد ہلاک

تہران: جنوبی ایران کے فارس صوبہ کے شیراز شہر میں اچانک آئے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے کم از کم 11 لوگوں کی موت ہوگئی اور 35 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

طبی امداد کے ایمرجنسی خدمات کے سربراہ فرہ حسن کولوواند نے پیر کے دن بتایا کہ اچانک آئے سیلاب سے شیراز شہر میں کم از کم 11 لوگوں کی موت ہوگئی اور 35 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جائے واقعہ پر ایمبولنس بھیج دی گئی ہے۔

25 Mar 2019, 6:14 PM

بہار : سڑک حادثے میں پانچ افراد کی مو ت ، گیارہ زخمی

پٹنہ: بہار میں ضلع پٹنہ کے بختیار پور تھانہ علاقہ میں آج صبح ٹرک اور آٹو رکشہ کے درمیان ہوئی ٹکر میں پانچ افراد کی موت ہو گئی اور گیارہ دیگر زخمی ہو گئے۔
پولس ذرائع نے یہاں بتایا کہ قومی شاہراہ نمبر31 رانی سرائے گاؤں کے نزدیک صبح تقریبا پانچ بجے ایک بے قابو ٹرک اور آٹو رکشہ کے درمیان ہوئی راست ٹکر میں پانچ افراد کی موت ہو گئی اور گیارہ دیگر زخمی ہو گئے۔مرنے والوں میں اتھمل گولہ تھانہ علاقہ باشندہ رام بابو رائے (26) ، جھارکھنڈ کے پلامو ضلع کے وشرام پور تھانہ علاقہ کے سجیت پال(33) ، مشرقی چمپارن ضلع کے رگھوناتھ پور تھانہ علاقہ کے سنجے کمار سنگھ (40) ، گیا ضلع کے ٹیکاری تھانہ علاقہ کے بھگوان پور گاﺅں باشندہ چترنجن سنگھ (38) اور رہتاس ضلع کے چیناری تھانہ علاقہ کے گڑہاری گاﺅں کے شیوشنکر سنگھ (55)شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آٹو پر سوار سبھی افراد بختیار پور اسٹیشن سے این ٹی پی سی باڑھ جا رہے تھے۔زخمیوں میں سے کچھ کا علاج مقامی اسپتال میں چل رہا ہے جبکہ سنگین سے زخمیوں کو ابتدائی علاج کے بعد پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے دونوں گاڑیوں کو ضبط کر لیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

25 Mar 2019, 6:10 PM

مودی کی بایوپک کے خلاف الیکشن کمیشن پہنچی کانگریس

وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی پر بنی فلم (بایو پک) کو لے کر کانگریس کا ایک وفد الیکشن کمیشن سے ملاقات کرے گا۔


25 Mar 2019, 3:58 PM

برسراقتدار آنے پر غریبوں کو دیا جائے گا 72 ہزار روپے سالانہ: راہل گاندھی

کانگریس صدر راہل گاندھی نے غریبوں کے حق میں ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کانگریس برسراقتدار ہوئی تو سب سے غریب خاندانوں کو ہر سال 72 ہزار روپے تک دیے جائیں گے۔ راہل نے یہ اعلان دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ کانگریس صدر نے کہا کہ ملک کے 5 کروڑ خاندان اور تقریباً 25 کروڑ لوگ اس فیصلے سے براہ راست مستفید ہو سکیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس تعلق سے پورا حساب کتاب لگا لیا گیا ہے اور غریبی کو جڑ سے مٹانے کے لیے وہ پرعزم ہیں۔ راہل گاندھی نے اسے منصوبہ کو پوری دنیا میں اپنی طرح کا واحد منصوبہ قرار دیا۔

25 Mar 2019, 2:09 PM

یکم اپریل سے گاڑی خریدنا ہوگا مہنگا، کئی کمپنیوں نے بڑھائی قیمتیں

نئے مالی سال کے پہلے دن یعنی یکم اپریل سے گاڑیاں خریدنا مہنگا ہو جائے گا۔ دراصل، ٹاٹا موٹرس اور جگوار لینڈ روور انڈیا جیسی بڑی کمپنیوں کی طرف سے کاروں کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹاٹا موٹرس کی کاروں کے داموں میں 25 ہزار روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ ٹاٹا موٹرس جن ماڈلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے ان میں ٹیاگو، ہیکسا، ٹیگور، نکسن اور ہیرئر اہم ہیں۔ ٹاٹا موٹرس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ خرچ بڑھنے اور بیرون اقتصادی صورت حال کے پیش نظر قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔


25 Mar 2019, 1:09 PM

فلسطین نے کیا اسرائیل پر راکٹ سے حملہ

تل ابیب: اسرائیل کے وسط میں واقع تل ابیب کے شمالی علاقے میں واقع ایک گھر میں پیر کو ہونے والے راکٹ حملہ میں آگ لگنے کی وجہ سے چھ افراد زخمی ہو گئے۔

ایمر جنسی ہیلتھ سروس نے ایک بیان میں بتایا کہ ضلع شیرون کی ایک بستی میں علی الصبح 5:22 بجے راکٹ سے حملہ کیا گیا۔ اس حملہ میں زخمی ہونے والے چھ مقامی افراد کا علاج کیا جا رہا ہے۔

طبی عملہ نے بتایا کہ اس واقعہ میں 50 سالہ ایک خاتون شدید طور سے زخمی ہوئی ہیں جبکہ دو نابالغ بچے معمولی طور سے زخمی ہوئے ہیں، کچھ دیگرلوگوں کو نفسیاتی امداد کی ضرورت ہے۔

اس سے پہلے اسرائیلی فوج اور پولس نے کہا کہ غزہ پٹی کی جانب سے راکٹ سے حملہ کیا گیا جس نے تل ابیب کے ایک گھر کو نشانہ بنایا۔ راکٹ حملے کی وارننگ کو لے کر پیر کو علی الصبح وسطی اسرائیل کی گنجان آبادی والے علاقے میں سائرن بھی بجایا گیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ انہوں نے اس بات کا پتہ لگا لیا ہے کہ یہ راکٹ فلسطینیوں کی جانب سے چلایا گیا تھا۔ اس ہفتے میں یہ دوسری بار ہے کہ غزہ کی جانب سے تل ابیب پر راکٹ سے حملہ کیا گیا ہے۔

25 Mar 2019, 11:12 AM

بہار: سڑک حادثے میں 5 افراد کی مو ت، 6 لوگ زخمی

پٹنہ: بہار میں ضلع پٹنہ کے بختیار پور تھانہ علاقہ میں آج صبح ٹرک اور آٹو رکشہ کے درمیان ہوئی ٹکر میں 5 افراد کی موت ہو گئی اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔

پولس ذرائع نے یہاں بتایا کہ مویشی ہاٹ کے نزدیک صبح تقریباً 5 بجے ایک بے قابو ٹرک اور آٹو رکشہ کے درمیان ہوئی راست ٹکر میں پانچ افراد کی موت ہو گئی اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ پولس کے مطابق مرنے والے پانچوں مرد ہیں جن کی شناخت ابھی نہیں ہو سکی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آٹو پر سوار سبھی افراد بختیار پور اسٹیشن سے این ٹی پی سی باڑھ جا رہے تھے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پٹنہ میڈیکل کالج واسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولس نے دونوں گاڑیوں کو ضبط کر لیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔


25 Mar 2019, 10:09 AM

مہاراشٹر کے بیڈ میں این سی پی کونسلر کا قتل

مہاراشٹر کے بیڈ میں این سی پی کے کونسلر پانڈورنگ گائکواڑ کو قتل کر دیا گیا ہے، گزشتہ شب این سی پی کونسلر کا قتل کیا گیا، ابھی تک قتل کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے، فی الحال پولس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

25 Mar 2019, 8:31 AM

آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر روڈویز بس میں لگی آگ، 4 مسافروں کی موت

اتر پردیش کے مین پوری میں آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر روڈویز بس میں آگ لگنے سے 4 مسافروں کی موت ہو گئی ہے، جبک 3 مسافر زخمی ہو گیا ہے، جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، یہ روڈویز بس دہلی کے آنند وہار سے لکھنؤ جا رہی تھی، اسی دوران كرہل تھانہ علاقے میں ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی، جس کے سبب بس میں آگ لگ گئی۔

پولیس ذرائع نے پیر کی صبح یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار دیر رات تقریباً ایک بجے دو بسیں لکھنؤ کی طرف آ رہی تھی۔ آگرہ۔لکھنؤایکسپریس شاہراہ پركرہل علاقے میں ایک بس کا ٹائر پھٹ گیا اور اس کے پیچھے آ رہی دوسری بس بے قابو ہوکر ڈیویڈ ر سے ٹکرا گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں بس میں سوار سات افراد میں سے چار کی جھلسنے سے موت ہو گئی جبکہ تین کو بچا لیا گیا۔ انہوں نے بتا یا کہ مرنے والوں کی شنا خت کی جا ری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */