اہم خبر: امریکی صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ کے حق میں نہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

18 May 2019, 9:10 PM

امریکی صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ کے حق میں نہیں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ کے حامی نہیں ہیں اور یہ بات انہوں نے خود پنٹاگن سے کہی ہے۔

ممتاز روزنامہ نیویارک ٹائمز کے مطابق صدر ٹرمپ نے قائم مقام وزیرِ دفاع پیٹرک شیناہین سے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے۔

اخبار کے مطابق وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے بدھ کے روز عمان کے صدر کو فون بھی کیا تھا۔ عمان ماضی میں ایران اور امریکہ کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق بدھ کے روز صبح ہونے والی میٹنگ میں ایران کے ساتھ جنگ کے حوالے اپنے خیالات کا اظہار کرکے اپنی انتظامیہ میں ایران مخالف اپنے مشیروں کو پیغام دیا کہ وہ ایران پر دباؤ ڈالنے کی مہم میں اتنا آگے نہیں جانا چاہتے کہ وہ دونوں ممالک میں کھل کر ایک دوسرے کے سامنے آجائیں۔

دوسری ایران کے وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے بھی کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے ان دنوں کشیدگی میں ضرور اضافہ ہوا ہے مگر ان کے درمیان جنگ کا امکان نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تہران جنگ نہیں چاہتا اور انھوں نے اس طرف اشارہ دیا کہ امریکی یہ نہیں سوچتے کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ کر سکتے ہیں۔

18 May 2019, 6:09 PM

افغانستاں: ہرات میں بم دھماکے میں چار شہریوں کی موت، 14 دیگر زخمی

ہرات: افغانستان میں مغربی صوبہ ہرات کے ضلع آب میں ایک بم دھماکے میں کم سے کم چار شہریوں کی موت ہوگئی اور 14 افراد زخمی ہوگئے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان جیلانی فرہاد نے ژنہوا کو بتایا کہ یہ دھماکہ ضلع ہیڈ کوارٹر کے نزدیک ایک موٹرسائیکل میں آج صبح اس وقت ہوا، جب وہاں سے ضلع کلکٹر کی گاڑی گزر رہی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ دھماکے میں ضلع کلکٹر کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے اور انہيں چوٹیں بھی آئی ہيں۔

فی الحال کسی بھی گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری نہیں لی ہے، اگرچہ حکام نے طالبان جنگجوؤں کو اس کے لئے مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

18 May 2019, 4:07 PM

مہاراشٹر میں آبی بحران سے عوام پریشان، بوند-بوند کو ترس رہے لوگ

مہاراشٹر کے لاتور میں پانی کا مسئلہ لگاتار بڑھتا جا رہا ہے اور مقامی لوگ بری طرح پریشان ہو رہے ہیں۔ لاتور باشندوں کا کہنا ہے کہ سرکاری پانی کے ٹینک پندرہ دن میں ایک بار آتے ہیں جس کی وجہ سے پریشانیاں کافی بڑھ گئی ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انھیں محض 250 لیٹر پانی ہی مل پاتا ہے جو ضرورت سے بہت کم ہے۔


18 May 2019, 3:10 PM

پلوامہ تصادم میں ہلاک تینوں ملی ٹینٹوں کی حزب المجاہدین سے وابستگی، پولس

پلوامہ تصادم پر پولس نے بیان جاری کرکے کہا، ’’مارے جانے والے تینوں ملی ٹینٹوں کی شناخت شوکت ڈار، عرفان وار اور مظفر شیخ کے بطور ہوئی ہے۔ ان کی حزب مجاہدین سے وابسگی تھی اور ان کے خلاف مختلف دفعات میں مجرمانہ نوعت کے مقدمات بھی درج ہیں۔‘‘

18 May 2019, 1:09 PM

دہلی: روہنی میں برسرعام بدمعاشوں نے ایک شخص کو ماری گولی، حالت سنگین

دہلی کے روہنی سیکٹری 11 میں دن دہاڑے کچھ بدمعاشوں کے ذریعہ ایک شخص کو گولی مارنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ زخمی شخص کو اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ حملے کا واقعہ قریب میں لگے سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا ہے۔


18 May 2019, 11:06 AM

لکھنؤ-آگرہ ایکسپریس وے پر ہوا زبردست حادثہ، بس پلٹنے سے 5 لوگوں کی موت 30 زخمی

اتر پردیش کے اناؤ میں ہفتہ کے روز علی الصبح لکھنؤ-آگرہ ایکسپریس وے پر بڑا حادثہ ہوا ہے۔ اس حادثہ میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی ہے جب کہ 30 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں سے چار کی حالت انتہائی سنگین بنی ہوئی ہے۔

خبروں کے مطابق گروگرام سے بہار جا رہی وولو بس کے پلٹ جانے سے اس پر سوار پانچ لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ 30 دیگر زخمی ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس وولو بس میں تقریباً 70 لوگ سوار تھے۔

18 May 2019, 8:52 AM

جموں و کشمیر: پلوامہ اور اننت ناگ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں 2 ملی ٹینٹس ہلاک

جموں و کشمیر کے اونتی پورا واقع پنجگام میں ملی ٹینٹس اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم کے درمیان تصادم ہوا جس میں ایک ملی ٹینٹ ہلاک ہو گیا۔ یہ واقعہ جمعہ کا بتایا جاتا ہے۔ دوسری طرف پلوامہ میں بھی سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹس کے درمیان تصادم کی خبریں موصول ہوئی ہیں اور اس تصادم میں بھی ایک ملی ٹینٹ ہلاک ہوا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */