بڑی خبر: پیٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جاری

گزشتہ چھ دنوں میں دہلی میں ڈیزل 2.23 روپے اور پٹرول 1.91 روپے مہنگا ہوا ہے۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت 28 پیسے بڑھ کر 70.41 روپے اور ڈیزل 29 پیسے اضافے کے ساتھ 64.47 روپے فی لیٹر ہو گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

15 Jan 2019, 12:08 PM

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جاری

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ تھم نہیں رہا ہے۔ دونوں ایندھن کی قیمتوں میں منگل کو مسلسل چھٹے دن بھی اضافہ جاری رہا۔

چار بڑے شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 16 سے لے کر 31 پیسے کی مزید تیزی آئی ہے۔ گزشتہ چھ دنوں میں دہلی میں ڈیزل 2.23 روپے اور پٹرول 1.91 روپے مہنگا ہوا ہے۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت 28 پیسے بڑھ کر 70.41 روپے اور ڈیزل 29 پیسے اضافے کے ساتھ 64.47 روپے فی لیٹر ہو گیا۔

تجارتی راجدھانی ممبئی میں دونوں ایندھن کے دام بالترتیب 76.05 اور 67.49 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئے ہیں۔ کلکتہ میں دونوں ایندھن کی قیمت بالترتیب 72.52 اور 66.24 روپے فی لیٹر رہی ، چنئی میں پٹرول 28 پیسے بڑھ کر 73.08 اور ڈیزل 30 پیسے کے اضافے کے ساتھ 68.09 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔

15 Jan 2019, 10:19 AM

یوم پیدائش کے موقع پر مایاوتی کاٹیں گی 63 کلو کا کیک

15 جنوری کو بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی اپنا یوم پیدائش لکھنؤ واقع پارٹی صدر دفتر میں منانے والی ہے اور اس موقع پر وہ 63 کلو کا کیک کاٹیں گی۔ بی ایس پی سربراہ کی تقریر کو صوبے کے سبھی ضلعی ہیڈ کوارٹر میں نشر کیا جائے گا۔ اس کے بعد وہ لکھنؤ سے دہلی کے لیے جائیں گی جہاں ساتھی پارٹیوں کے لیڈران ان سے ملاقات کریں گے اور یوم پیدائش کی مبارکباد دیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے مایاوتی کا یوم پیدائش ہر سال ’یوم عوامی بہبود‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس بار بھی مایاوتی صوبہ بھر کے سبھی ضلعوں میں بی ایس پی کارکنان اور عہدیداران غریبوں کو کپڑے، کھانا اور دیگر ضروری سامان تقسیم کر یوم پیدائش منائیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

/* */