بڑی خبر: چھتیس گڑھ کے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ راہل گاندھی کی ملاقات

بہار میں بی جے پی کی ساتھی پارٹی جنتا دل یو کے قومی جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا رکن آر سی پی سنگھ کا کہنا ہے کہ رام مندر کے تعلق سے کوئی آرڈیننس نہیں لایا جائے گا۔

تصویر / <a href="https://twitter.com/RahulGandhi">@RahulGandhi</a>
تصویر / @RahulGandhi
user

قومی آوازبیورو

15 Dec 2018, 5:02 PM

چھتیس گڑھ کے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ راہل گاندھی کی ملاقات

چھتیس گڑھ کے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ راہل گاندھی کی ملاقات ختم ہو گئی ہے، اجلاس ختم ہونے کے بعد راہل گاندھی نے چھتیس گڑھ کانگریس کے تمام سینئر رہنماؤں کے ساتھ ایک تصویر ٹوئٹ کر اتحاد کا پیغام دیا ہے۔

15 Dec 2018, 10:52 AM

ہنگری: حکومت مخالف مظاہروں کے دوران تصادم میں 14 پولس اہلکار زخمی

بڈاپسٹ (ژنہوا): ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپیسٹ میں جمعہ کو حکومت مخالف مظاہروں کے تیسرے دن مظاہرین اور پولس اہلکاروں کے درمیان پر تشدد جھڑپوں میں پولس کے 14 اہلکار زخمی ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے پارلیمنٹ کے سامنے اپوزیشن رہنماؤں کی تقریر سنی اور پھر ریلی شروع کر دی۔ مظاہرین ہنگری کی پارلیمنٹ کی طرف سے بدھ کے روز پاس کئے گئے دو متنازعہ قوانین کی مخالفت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہنگری کی پارلیمنٹ نے بدھ کو دو قانون پاس کئے ہیں۔ پہلا لیبر قانون، جس کے تحت سال میں تین سو سے چار سو گھنٹے کام کی مدت سے زیادہ وقت تک کام کرنے کی تجویز ہے اور دوسرا نئی انتظامی عدالتی نظام کی تعمیر، جو عدلیہ کی آزادی میں رکاوٹ ڈالے گا۔

مظاہرین نے کم اجرأت، سرکاری ملازمین کی بدعنوانی اور جانبدار عوامی میڈیا کی مخالفت میں نعرے لگائے اور پارلیمنٹ کی سیڑھیوں پر حملہ کی کوشش کی۔ اس دوران مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوگئی۔مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پتھر، بوتل اور دیگر اشیاء پھینکی، جس کے جواب میں پولیس اہلکاروں نے آنسو گیس کے گولے داغے۔ اس دوران پولیس اہلکاروں نے 51 مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔

15 Dec 2018, 10:03 AM

ایودھیا میں مندر سمیت 176 عمارتوں کے مالکان کو نوٹس جاری

ایودھیا میونسپل کارپوریشن (اے ایم سی) نے مندر سمیت 176 عمارت مالکان کو نوٹس جاری کیا ہے۔ یہ نوٹس دراصل خستہ حال عمارتوں کے تعلق سے ہے۔ نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ وہ ان خستہ حال عمارتوں کی یا تو مرمت کرائیں یا پھر اسے منہدم کر دیں۔


15 Dec 2018, 9:05 AM

مودی حکومت رام مندر معاملہ میں کوئی آرڈیننس لانے نہیں جا رہی: جنتا دل یو

جنتا دل یو کے قومی جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا رکن آر سی پی سنگھ کا کہنا ہے کہ رام مندر کے تعلق سے کوئی آرڈیننس نہیں لایا جائے گا۔ این ڈی اے میں شامل جنتا دل یو لیڈر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’مرکزی حکومت ایسا نہیں کرنے والی، وہ کوئی آرڈیننس نہیں لا رہی ہے۔‘‘ ساتھ ہی آر سی پی سنگھ نے کہا کہ اس معاملے میں پارٹی کی سوچ بالکل واضح ہے اور جنتا دل یو چاہتی ہے کہ معاملہ کا حل آپسی اتفاق سے یا عدالت کے فیصلے سے ہی نکلنا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

/* */