اہم خبریں: پنجاب انتخابات کے لئے کانگریس کی فہرست جاری، چرنجیت سنگھ چمکور صاحب، سدھو امرتسر سے امیدوار

چرنجیت سنگھ چنی / سوشل میڈیا
چرنجیت سنگھ چنی / سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

15 Jan 2022, 3:44 PM

پنجاب انتخابات کے لئے کانگریس کی فہرست جاری، چرنجیت سنگھ چمکور صاحب، سدھو امرتسر سے امیدوار

پنجاب اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس نے 86 امیدواروں پر مشتمل اپنی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی کو چمکور صاحب ایس سی جبکہ نوجوت سنگھ سدھو کو امرتسر ایسٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔

15 Jan 2022, 1:28 PM

یوپی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کی پہلی فہرست جاری، یوگی گورکھپور سے امیدوار

یوپی انتخابات کے لیے بی جے پی کی پہلی فہرست آج جاری کر دی گئی۔ مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان اور بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے پہلے اور دوسرے مرحلے کے امیدواروں کی فہرست جاری کی۔ پہلے مرحلے کی 58 میں سے 57 سیٹوں کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ دوسرے مرحلے کی 55 سیٹوں میں سے 48 سیٹوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ باقی نشستوں پر امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض کیا جائے گا۔ یوگی آدتیہ ناتھ کو گورکھپور سے امیدوار بنایا گیا ہے۔

15 Jan 2022, 12:25 PM

اکھلیش یادو کو دلتوں کے ووٹوں کی ضرورت نہیں، چندرشیکھر آزاد

چندر شیکھر آزاد نے کہا ہے کہ ان کی آزاد سماج پارٹی سماجوادی پارٹ کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا ’’میری اکھلیش یادو سے گزشتہ 6 مہینوں میں کافی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ اس درمیان مثبت باتیں بھی ہوئی ہیں لیکن آخر میں مجھے محسوس ہوا کہ اکھلیش یادو کو دلتوں کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ اس اتحاد دلت لیڈر نہیں چاہتے۔ وہ چاہتے ہیں کہ دل ان کو ووٹ کریں۔‘‘


15 Jan 2022, 10:04 AM

ہندوستان میں کورونا کے 2.68 لاکھ نئے معاملے، اومیکرون کے کیسز 6 ہزار سے تجاوز، 402 اموات

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 لاکھ 68 ہزار 833 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ روز سے 4631 زیادہ ہے۔ اس دوران 402 لوگوں کی جان چلی گئی جبکہ ایک لاکھ 22 ہزار 684 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی۔ ملک بھر میں اومیکرون کے معاملے 6 ہزار سے تجاوز کر گئے ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔