اہم خبریں: یوپی کی جیت کا عزم لے کر ہم ساتھ چلیں گے تو بدلاؤ طے ہے... پرینکا

پرینکا گاندھی، تصویر قومی آوز/ویپن
پرینکا گاندھی، تصویر قومی آوز/ویپن
user

قومی آوازبیورو

13 Jan 2022, 8:57 PM

یوپی کی جیت کا عزم لے کر ہم ساتھ چلیں گے تو بدلاؤ طے ہے: پرینکا گاندھی

یوپی اسمبلی انتخاب کے پیش نظر 125 امیدواروں کی فہرست آج کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جاری کی جس میں 40 فیصد خواتین کا موقع دیا گیا ہے۔ بعد ازاں پرینکا گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا جس میں انھوں نے لکھا کہ ’’جدوجہد کی اور نئی سیاست بنانے والی آوازیں جب ایک ساتھ آئیں گی تو بدلاؤ طے ہے۔ یوپی کی جیت کا عزم لے کر جب ہم ساتھ چلیں گے تو بدلاؤ طے ہے۔ لڑے گا، بڑھے گا جیتے گا یوپی۔‘‘ اس کے ساتھ پرینکا گاندھی نے ہیش ٹیگ آ رہی کانگریس بھی لگایا ہے۔

13 Jan 2022, 8:05 PM

بیکانیر ایکسپریس کی 12 بوگیاں پٹری سے اتریں، 5 ہلاک، درجنوں زخمی

جلپلائی گوڑی کے ڈوموہانی میں بڑا ٹرین حادثہ پیش آیا ہے۔ گواہاٹی جا رہی بیکانیر ایکسپریس ٹرین کی 12 بوگیاں شام کے تقریباً پانچ بجے پٹری سے اتر گئیں۔ اس حادثے میں اب تک پانچ مسافروں کی موت کی اطلاع موصول ہوئی ہے جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اب تک تقریباً 40 زخمیوں کو قریبی اسپتال میں علاج کے داخل کرایا گیا ہے۔ حادثہ کے فوراً بعد راحت و بچاؤ کام شروع ہو گیا۔

13 Jan 2022, 4:21 PM

میرے خلاف درجنوں مقدمات بھی درج ہو جائیں، میری ہمت نہیں ٹوٹے گی، سوامی پرساد موریہ  

دو روز قبل بی جے پی کو خیرباد کہنے والے یوگی حکومت میں وزیر محنت سوامی پرساد موریہ کے خلاف ایک پرانے مقدمہ کے سلسلہ میں غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔ اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سوامی پرساد موریہ نے کہا ہے کہ چاہے ان کے خلاف درجنوں مقدمات بھی درج کیوں نہ ہو جائیں ان کی ہمت نہیں ٹوٹے گی۔

سوامی پرساد نے کہا، ’’ابھی میرے (عہدہ وزارت سے) استعفی کو دوسرا ہی دن گزرا ہے اور میرے خلاف ایک 8 سال پرانے مقدمہ میں غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر دیا گیا۔ میرے خلاف اگر درجوں مقدمات بھی درج کر دئے جاتے ہیں میری ہمت پھر بھی نہیں ٹوٹنے والی۔ جتنا وہ مجھے پریشان کریں گے، اتنی ہی بری طرح سے میں انہیں شکست دوں گا۔‘‘


13 Jan 2022, 3:04 PM

بی جے پی کا کوئی نہ کوئی لیڈر ہر روز پارٹی چھوڑ دیتا ہے، شرد پوار

یوپی اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی میں مچ رہی بھگدڑ پر این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے طنز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی دن نہیں گزرتا جب بی جے پی کا کوئی نہ کوئی لیڈر پارٹی نہ چھوڑتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ یوپی میں 13 ارکان اسمبلی بی جے پی کو چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں شامل ہو رہے ہیں۔ مجھے معلوم چلا ہے کہ آج ہی بی جے پی کے چار ایم ایل اے پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔

13 Jan 2022, 1:03 PM

تین کروڑ سے زیادہ نوعمروں کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگا دی گئی، وزیر صحت

مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویا نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے تین کروڑ سے زیادہ 15 سے 18 سال کے نوعمروں کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جا چکی ہے۔ خیال رہے کہ ملک میں 3 جنوری سے 15-18 سال کے بچوں کی ٹیکہ کاری کا آغاز کیا گیا تھا۔


13 Jan 2022, 11:34 AM

بی جے پی کو ایک اور جھٹکا، شکوہ آباد سے رکن اسمبلی مکیش ورما مستعفی

اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کو ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ بی جے پی کے شکوہ آباد سے رکن اسمبلی مکیش ورما بھی مستعفی ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل کم از کم پانچ ارکان اسمبلی ایسے ہیں جو پارٹی کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔ مکیش ورما نے استعفی پیش کرتے ہوئے کہا، ’’ہمارے لیڈر سوامی پرساد موریہ ہیں۔ وہ جو بھی فیصلہ کریں گے ہم ان کا ساتھ دیں گے۔ آنے والی دنودں میں کئی اور لیڈر بھی ہمیں حمایت کریں گے۔‘‘

13 Jan 2022, 9:55 AM

یوپی اسمبلی انتخابات کے امیدواروں پر فیصلہ کے لئے بی جے پی کا اجلاس، وزیر اعظم مودی ہونگے شریک

اتر پردیش میں ہونے جا رہے اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی کی سینٹرل الیکشن کمیشن آج پارٹی کے دہلی میں واقع صدر دفتر پر اجلاس منعقد کرنے جا رہی ہے۔ کچھ دیر بعد شروع ہونے والے اس اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی شرکت کریں گے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔