اہم خبریں: کورونا سے متعلق اصولوں کی خلاف ورزی پر ایک دن میں ایک کروڑ سے زیادہ کا جرمانہ وصول، دہلی حکومت

تصویر ویپن
تصویر ویپن
user

قومی آوازبیورو

12 Jan 2022, 3:43 PM

کورونا سے متعلق اصولوں کی خلاف ورزی پر ایک دن میں ایک کروڑ سے زیادہ کا جرمانہ وصول، دہلی حکومت

دہلی میں کورونا بحران کے سبب عائد پابندیوں کے درمیان اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر ایک دن میں ایک کروڑ سے زیادہ کا جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔ دہلی حکومت کے مطابق 11 جنوری کو کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی پر 1.10 کروڑ کا جرمانہ وصول کیا گیا ہے اور 63 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

12 Jan 2022, 2:13 PM

سوامی پرساد موریہ کا 14 جنوری کو سماجوادی میں شامل ہونے کا اعلان

سوامی پرساد موریہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 14 جنوری کو سماجوادی پارٹ میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔ انوہں نے کہا کہ کسی چھوٹے یا بڑے سیاستددان نے انہیں کوئی کال نہیں کی ہے۔ اگر وہ وقت سے لوگوں کے مسائل کا ازالہ کرتے تو بی جےپ ی کو آج اس صورت حال کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔‘‘

12 Jan 2022, 12:11 PM

کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں مگر اسپتال جانے کی ضرورت کم پڑ رہی ہے، وزیر صحت دہلی

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کہا ہے کہ دہلی میں کورونا کے معاملے بڑھ ضرور رہے ہیں مگر مریضوں کے اسپتال میں داخلوں میں کمی واقع ہو رہی ہے، لہذا راجدھانی سے پابندیاں ختم کی جا سکتی ہیں۔ ستیندر جین نے کہا، ’’دہلی میں کورونا کے یومیہ کیسز 20 ہزار کے قریب درج ہو رہے ہیں لیکن پازیٹوٹی ریٹ 25 فیصد کے قریب ہے، جو اچھی بات ہے۔ گزشتہ 4-5 دن سے مریضوں کے اسپتالوں میں داخلوں میں اضافہ نہیں ہوا ہے، پابندیوں میں کچھ راحت دی جا سکتی ہے۔‘‘


12 Jan 2022, 11:21 AM

12 دنوں میں دہلی پولیس کے 1700 اہلکار کورونا سے متاثر

دہلی میں کورونا کے بحران کے دوران پولیس اہلکار بھی بڑی تعداد میں متاثر ہو رہے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق یکم جنوری سے 12 جنوری کے درمیان دہلی پولیس کے 1700 اہلکار کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

12 Jan 2022, 9:52 AM

ہندوستان میں کورونا کے ایک لاکھ 94 ہزار سے زیادہ معاملے، 442 اموات

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک لاکھ 94 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ روز کے مقابلہ 26657 (15.8 فیصد) زیادہ ہے۔ گزشتہ روز 1.68 کیسز درج کئے گئے تھے۔ وہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوان 60 ہزار سے زیادہ افراد نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 442 افراد کی جان چلی گئی۔ ملک میں فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 9.55 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ یومیہ پازٹیوٹی ریٹ 11.05 فیصد ہو گیا ہے۔ ملک بھر میں اومیکرون کے معاملوں کی تعداد بڑھ کر 4868 ہو گئی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔