اہم خبریں: ’پارلیمنٹ کے 12 ارکان کی معطلی کے خلاف کل حزب اختلاف راجیہ سبھا کا بائیکاٹ کرے گی‘

شیو سینا لیڈر سنجے راؤت / IANS
شیو سینا لیڈر سنجے راؤت / IANS
user

قومی آوازبیورو

07 Dec 2021, 4:30 PM

’پارلیمنٹ کے 12 ارکان کی معطلی کے خلاف کل حزب اختلاف راجیہ سبھا کا بائیکاٹ کرے گی‘

شیو سینا لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے راؤت نے اعلان کیا ہے کہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران کل حزب اختلاف اور ہم خیال جماعتیں 12 ارکان پارلیمنٹ کی معطلی کے خلاف راجیہ سبھا کا بائیکاٹ کریں گی۔

07 Dec 2021, 2:36 PM

میرٹھ میں اکھلیش یادو اور جینت چودھری کا مشترکہ اجلاس سے خطاب

اتر پردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اتحاد کر چکے سماجوادی پارٹی اور راشٹریہ لوک دل کے سربراہان اکھلیش یادو اور جینت چودھری نے آج میرٹھ میں ایک مشترکہ جلسہ عام سے خطاب کیا۔ پریورتن سندیش ریلی کے نام سے منعقدہ اس جلسہ عام کی جو تصاویر سماجوادی پارٹی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، ان میں لوگوں کی کافی بھیڑ نظر آ رہی ہے۔

07 Dec 2021, 1:36 PM

کسان تحریک سے متعلق عرضی پر سماعت ملتوی

سپریم کورٹ میں کسان تحریک سے متعلق عرضی پر سماعت کو جنوری 2022 تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ یہ عرضی کسان تحریک کے سبب بن پڑے دہلی-نوئیڈا راستہ کو کھلوانے کے لئے دائر کی گئی ہے۔


07 Dec 2021, 11:12 AM

راہل گاندھی نے لوک سبھا میں کسانوں کے معاملہ پر تحریک التوا کا نوٹس پیش کیا

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے آج لوک سبھا میں کسانوں کے حق میں تحریک التوا کا نوٹس پیش کیا۔ انہوں نے تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا۔ وہیں، کانگریس کے ایم پی منیش تیواری نے اروناچپل پردیش کے قریب اور ڈوکلام میں چین کی جانب سے گاؤں بسانے کی خبر پر لوک سبھا میں تحریک التوا کا نوٹس پیش کیا۔

07 Dec 2021, 9:31 AM

ہندوستان میں 558 دنوں میں سب سے کم 6822 نئے کیسز، 10 ہزار مریض شفایاب

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6822 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، یہ تعداد گزشتہ 558 دنوں میں سب سے کم ہے۔ اس دوران 10004 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 220 لقمہ اجل بن گئے۔ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 95014 رہ گئی ہے اور یہ تعداد گزشتہ 554 دنوں میں سب سے کم ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔