اہم خبریں: اداکارہ ارملا مانتوڈکر کورونا کی شکار، گھر میں قرنطین

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

31 Oct 2021, 1:59 PM

اداکارہ ارملا مانتوڈکر کورونا کی شکار، گھر میں قرنطین

معروف ادکارہ ارملا مانتوڈکر کورونا سے متاثر پائی گئی ہیں، انہوں نے ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع فراہم کی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا، میں کورونا پازیٹو پائی گئی ہوں۔ میں ٹھیک ہوں اور خود کو گھر میں قرنطین کیا ہوا ہے۔ میرے رابطہ میں آنے والے تمام افراد سے درخواست ہے کہ وہ فوری طور پر اپنا ٹیسٹ کرائیں۔ نیز لوگوں سے درخواست ہے کہ دیوالی کے موقع پر اپنا خیال رکھیں۔‘‘

31 Oct 2021, 12:39 PM

مودی نے وزیر اٹھاولے نے سمیر وانکھیڈے کے حق میں اٹھائی آواز   

این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کے والد دیان دیو وانکھیڈے اور اہلیہ کرانتی ریڈکر وانکھیڈے نے مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات رام داس اٹھاولے سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد اٹھاولے نے سمیر وانکھیڈے کے حق میں آواز اٹھائی۔

رام داس اٹھاولے نے کہا، ’’اپنی پارْتی آر پی آئی کی جانب سے میں نواب ملک سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ سمیر اور اس کے خاندان کو بدنام کرنے کی سازش بند کریں۔ اگر وہ کہتے ہیں کہ سمیر مسلمان ہے، تو وہ ایک مسلمان پر بھی کیوں الزامات لگا رہا ہے؟ ریپبلکن پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ سمیر کو کوئی نقصان نہیں پہنچنا چاہئے۔‘‘

31 Oct 2021, 11:00 AM

اتراکھنڈ کے چکراتا میں خوفناک سڑک حادثہ، 11 افراد ہلاک، 4 زخمی

اتراکھنڈ میں ضلع دہرادون کے چکراتا میں اتوار کی صبح خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثہ میں 11 افراد کی جاچ لی گئی ہے جبکہ 4 دیگر لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گاڑی کے کھائی میں گرنے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ چکراتا کے ایس ڈی ایم پولیس اور اس ڈی آر ایف کی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ رہے ہیں۔


31 Oct 2021, 9:28 AM

امریکہ میں ہیلووین پارٹی میں فائرنگ، دو افراد ہلاک، پانچ زخمی

واشنگٹن: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سیکرامینٹو میں ہَیلووین پارٹی کے دوران ہوئی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ سیکرامینٹو کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے یہ اطلاع دی۔

فائرنگ مقامی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 56 منٹ پر سیکرامینٹو میں پام ایونیو پر واقع رائل کیسل بینکوئٹ ہال کے باہر ہوئی۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے تاہم مستحکم ہے۔ ابھی تک اس معاملے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور اس واقعہ کی پیچھے کی وجہ بھی واضح نہیں ہے۔ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔