اہم خبریں: نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری، حکومت پر اس کا کوئی حل نہیں، محبوبہ

محبوبہ مفتی، تصویر آئی اے این ایس
محبوبہ مفتی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

16 Nov 2021, 3:31 PM

نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری، حکومت پر اس کا کوئی حل نہیں، محبوبہ

محبوبہ مفتی نے کہا، ’’نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے۔ حکومت پر اس کا کوئی حل نہیں ہے۔ کسان گزشتہ ایک سال سے تعطل کا شکار ہیں، لیکن ان کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں۔ ان کی صرف ایک ہی فیکٹری کام کرتی ہے - ہندوستان اور مسلمانوں کو ایک دوسے کے خلاف زہر اگلواؤ!‘‘

16 Nov 2021, 1:15 PM

دہلی میں فضائی آلودگی کو قابو کرنے کے لئے ’ریڈ لائٹ آن، گاڑی آف مہم‘ میں توسیع

دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا، ’’دہلی میں ریڈ لائٹ آن، گاڑی آف مہم جو 18 نومبر تک چل رہی تھی اس میں اب 15 دنوں کی توسیع کر دی گئی ہے۔ دوسرے مرحلہ کے تحت یہ مہم 19 نومبر سے 3 دسمبر تک جاری رہے گی۔

16 Nov 2021, 11:59 AM

مہاراشٹر کے ناندیڑ ضلع میں ایک ہزار کلو سے زیادہ کا گانجا ضبط، این سی بی کی کارروائی

این سی بی نے مہاراشٹر کے ناندیڑ ضلع میں اہم کارروائی انجام دیتے ہوئے ایک ہزار کلو گرام سے زیادہ کا گانجا برآمد کیا ہے۔ این سی بی کا کہنا ہے کہ ناندیڑ کے دو مقامات پر چھاپہ ماری انجام دی گئی۔ پورٹ کے مطابق یہ گانجا آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم سے مہاراشٹر لایا جا رہا تھا۔ اس معاملہ میں گزشتہ روز بھی کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ این سی بی دونوں کو آج عدالت میں پیش کرنے جا رہی ہے۔


16 Nov 2021, 9:29 AM

ہندوستان میں گزشتہ 287 دنوں میں سب سے کم نئے 8865 نئے کورونا کیسز

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8865 کیسز رپورٹ ہوئے۔ نئے کیسز کی یہ تعداد گزشتہ 87 دنوں میں سب سے کم ہے۔ ملک میں فی الحال فعال کیسز کی تعداد 130793 رہ گئی ہے، یہ تعداد گزشتہ 525 دنوں میں سب سے کم ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔