اہم خبریں: جنرل بپن راوت کو بیٹی نے دی ’مکھاگنی‘، 17 توپوں کی سلامی پیش

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

10 Dec 2021, 5:20 PM

الوداع جنرل بپن راوت! 17 توپوں کی سلامی پیش

ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی آخری رسومات ان کی بیٹیوں نے پوری کیں۔ جنرل بپن راوت کا جسد خاکی اَرتھی سے اٹھا کر سپردِ آتش کرنے کے لیے چِتا پر رکھا گیا۔ پھر ان کی بیٹیوں کرتیکا اور تارینی نے مل کر اپنے والد اور والدہ کو پورے رسم و رواج کے مطابق آخری وداعی دی۔ جنرل بپن راوت کو ان کی بیٹی نے ہی مکھاگنی (آگ) دی۔ جنرل بپن راوت کو 17 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی۔

10 Dec 2021, 3:19 PM

جنرل بپن راوت آخری سفر پر روانہ، آخری رسومات دہلی کینٹ کے شمشان گھاٹ میں ادا ہوں گی

ہیلی کاپٹر حادثہ میں جان گنوانے والے جنرل بپن راوت آخری سفر پر روانہ ہو گئے ہیں۔ جس گاڑی میں ان کے جسد خاکی کو لے جایا جا رہا ہے اس کے دونوں طرف بڑی تعداد میں لوگ چل رہے ہیں۔ اب سے کچھ ہی دیر میں دہلی کینٹ کے برار اسکوائر میں آخری رسومات ادا ہوں گی۔

10 Dec 2021, 2:51 PM

اومیکرون ویرینٹ سے متاثرہ کے رابطہ میں آنے والے 2 شخص میں کورونا کی تشخیص 

گجرات کے جام نگر میں کورونا کے اومیکرون ویرینٹ کے رابطہ میں آنے والے دو شخص کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ جام نگر کے میونسپل کمشنر وجے کمار کھراڈی نے بتایا کہ کورونا سے متاثرہ پائے جانے والے دونوں لوگوں کے نمونے جانچ کے لئے بھیج کئے گئے ہیں اسپتال میں تینوں مریضوں کی حالت مستحکم ہے اور علامات ظاہر نہیں ہو رہی ہیں۔


10 Dec 2021, 12:47 PM

میرے والد ہیرو تھے، یہ قومی خسارہ ہے، بریگیڈیر لدر کی بیٹی

ہیلی کاپٹر حادثہ میں جنرل بپن راوت کے ساتھ جن گنوانے والے بریگیڈیر لدر کی بیٹی آشنا لدر نے اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا، ’’میں 17 سال کی ہونے جا رہی ہوں، اس لئے 17 سالوں سے وہ میرے ہیرو تھے، ہم اب ان کی اچھی یادوں کے ساتھ رہیں گے۔ یہ قومی خسارہ ہے۔ میرے والد ہیرو تھے، میرے سب سے اچھے دوست تھے۔ شاید وہ اب زیادہ بہتر جگہ پر رہیں گے۔ ان کی تعلیمات ہمیشہ آگے بڑھنے میں مدد کریں گی۔‘‘

10 Dec 2021, 11:42 AM

بپن راوت کے آخری دیدار کے لئے امنڈا جمِ غفیر، راہل گاندھی نے پیش کیا خراج عقیدت

دفاعی سربراہ بپن راوت سمیت تمل ناڈو میں پیش آئے ہیلی کاپٹر حادثہ میں جان گنوانے والے تمام 13 افراد کو آج آخری سلام پیش کیا جا رہا ہے۔ بپن راوت کا جسد خاکی جمعہ کے روز بیس ہاسپیٹل لایا گیا ہے جہاں انہیں خراج عقیدت پیش کی گئی۔ بپن راوت اور مدھولیکا راوت کی بیٹیوں کرتیکا اور تارینی نے اپنے والدین کو خراج عقیدت پیش کیا۔

دریں اثنا، اہم شخصیات بھی ان کے آخری دیدار کے لئے پہنچ رہی ہیں۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ دوپہر 12.30 بجے سے 1.30 بجے تک فوجی افسران خراج عقیدت پیش کریں گے، پھر دوپہر 2 بجے ان کے جسد خاکی کو دہلی کینٹ براڑ چوک پر آخری رسومات ادا کرنے کے لئے لے جایا جائے گا۔


10 Dec 2021, 10:30 AM

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران مختلف مسائل پر التوا کے نوٹس پیش

راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ منوج کمار جھا نے ایوان میں ہندوستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر بحث کے لئے زیر التوا کا نوٹس پیش کیا۔ کانگریس کے لیڈر منیش تیواری نے لوک سبھا میں مہنگائی کے معاملہ پر بحث کے لئے التوا کا نوٹس پیش کیا۔ اس کے علاوہ منیکم ٹیکور نے لوک سبھا میں چینی افواج کی ہندوستانی سرحدوں دراندازی پر بحث کے لئے التوا کا نوٹس پیش کیا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔