اہم خبریں: سابق بی جے پی ایم ایل اے رام اقبال سنگھ ایس پی میں شامل

تصویر ٹوئٹر @samajwadiparty
تصویر ٹوئٹر @samajwadiparty
user

قومی آوازبیورو

20 Dec 2021, 2:19 PM

سابق بی جے پی ایم ایل اے رام اقبال سنگھ ایس پی میں شامل

لکھنؤ: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی مجلس عاملہ کے رکن و سابق رکن اسمبلی رام اقبال سنگھ نے پیر کو سماجو ادی پارٹی (ایس پی) کی رکنیت اختیار کرلی۔ سنگھ نے سماجوادی پارٹی (ایس پی) سربراہ کی موجودگی میں پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ ضلع بلیا کے چھلکھر اسمبلی حلقے سے سابق ایم ایل اے رہے اقبال سنگھ گزشتہ کچھ دنوں سے بی جے پی کی سخت تنقید کر رہے تھے۔

20 Dec 2021, 12:48 PM

دہلی میں اومیکرون کے دو نئے معاملوں کے بعد کل تعداد 24 ہو گئی

24 نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں پیر کو اومیکرون کے دو نئے معاملے سامنے آئے، جس سے شہر میں کورونا کے اس قسم سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 24 ہو گئی۔ دہلی کے محکمہ صحت کے مطابق 24 معاملات میں سے 12 کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے اور باقی 12 کا علاج چل رہا ہے۔ شہر میں نئے کووڈ ویرینٹ اومیکرون کے اضافے کے بعد دہلی حکومت نے کامن ویلتھ گیمز ولیج کوویڈ سنٹر میں 65 آکسیجن بیڈ تیار کیے ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔