اہم خبریں LIVE: دھوکہ دہی کے الزام میں 4 خواتین سمیت 14 افراد گرفتار

گرفتار، تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

05 Jul 2022, 10:53 PM

تلنگانہ: دھوکہ دہی کے الزام میں 4 خواتین سمیت 14 افراد گرفتار

تلنگانہ میں دھوکہ دہی کے الزام میں 4 خواتین سمیت 14 لوگوں کو گرفتار کیے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ حیدر آباد کے محکمہ جاسوسی سے منسلک جوائنٹ پولیس کمشنر گجراؤ بھوپال نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ’’گرفتار لوگ او ٹی پی کے ذریعہ اور واٹس ایپ پر لاٹری کے نقلی پیغام بھیج کر لوگوں کو ٹھگتے تھے۔‘‘

05 Jul 2022, 7:17 PM

جھارکھنڈ میں کورونا نے پھر پکڑ زور، رانچی میں ایک کی موت

رانچی: جھارکھنڈ میں کورونا پھر سے رفتار پکڑ رہا ہے اور دار الحکومت رانچی میں اس سے ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔ ریاست میں کورونا کے 352 ایکٹیو معاملوں میں سب سے زیادہ رانچی میں 126 معاملے ہیں۔ منگل کی صبح کو بتایا گیا کہ ان 24 گھنٹوں میں کورونا سے 43 مریضوں صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس کے برخلاف ریاست کے نو اضلاع سے کورونا کے 52 مریض ملے ہیں۔ محکمہ کے صحت کے مطابق دیوگھر سے ایک، دھنباد سے ایک، دمکا سے ایک، مشرقی سنگھ بھوم سے چھ ، گملا سے چار، کوڈرما سے ایک، رانچی سے 23، سرائے کیلا سے 14 اور سمڈیگا سے ایک نئے کورونا مریض ملے ہیں۔ ریاست میں کل کورونا مریضوں کی تعداد اب چار لاکھ 36 ہزار 112 ہوچکی ہے ۔ کورونا کا ریکوری ریٹ 98.69 فیصد ہے۔

05 Jul 2022, 6:19 PM

مہاراشٹر کے سی ایم شندے نے کہا- ہماری حکومت میں ہر برادری کا احترام کیا جائے گا

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے کہا کہ ہماری حکومت عام لوگوں کی حکومت ہے۔ ہماری حکومت میں کسی کی توہین نہیں کی جائے گی۔ ہر برادری کا احترام کیا جائے گا اور آگے لے جایا جائے گا۔ ریاست کو آگے لے جایا جائے گا اور ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔


05 Jul 2022, 3:47 PM

نائب صدر انتخاب کے لئے 6 اگست کو ووٹنگ، الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے نائب صدر کے انتخاب کے لئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، ووٹنگ 6 اگست کو ہوگی۔

05 Jul 2022, 1:48 PM

دلتوں-آدیواسیوں کا نام استعمال کرنے والی بی جے پی ان پر حملوں کے معاملہ میں خاموش کیوں؟ پرینکا گاندھی

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے دلتوں اور آدیواسیوں کے خلاف حملوں کی کئی خبروں کو شیئر کر کے بی جے پی پر حملہ بولا۔ پرینکا گاندھی نے لکھا، ’’یوپی میں دلت نوجوان کو دبنگوں نے بم سے اڑا دیا۔ ایم پی میں ایک آدیواسی خاتون کو دلتوں نے زندہ جلایا۔ دکھاوں اور انتخابات کے واسطہ دلتوں اور آدیواسیوں کا نام استعمال کرنے والی بی جے پی نے، دلتوں آدیواسیوں پر حملہ کے ان خوافناک واقعات پر خاموشی کیوں اختیار کی ہوئی ہے؟‘‘


05 Jul 2022, 12:36 PM

راہل گاندھی کی ویڈیو شیئر کر کے چھوٹ پھیلانے کے معاملہ میں زی نیوز کا اینکر زیر حراست 

زی نیوز کے ایک اینکر روہت رنجن کو منگل کے روز نوئیڈا پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا۔ یہ کارروائی چینل کی طرف سے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی گمراہ کن ویڈیو چلانے کے بعد کی گئی ہے۔ اس ویڈیو کے لئے چینل نے معافی بھی مانگی تھی۔ دراصل، اینکر کو گرفتار کرنے کے لئے چھتیس گڑھ پولیس پہنچی تھی، کچھ دیر تک چلے ہائی وولٹیج ڈرامہ کے بعد نوئیڈا پولیس نے اسے حراست میں لیا۔

05 Jul 2022, 11:43 AM

ہمیں اب بھی امید ہے کہ باغی ارکان اسمبلی واپس لوٹ آئیں گے، سنجے راؤت

شیو سینا کے لیڈر سنجے راؤت نے کہا ’’ہمیں اب بھی امید ہے کہ یہ ایم ایل اے واپس آ جائیں گے، ہم ہمیشہ باغیوں سے بات چیت کرتے رہے۔ وہ ہمارے لوگ ہیں، واپس آئیں گے۔ صبح کا بھولا اگر شام کو گھر آ جائے تو اسے بھولا نہیں کہتے۔‘‘


05 Jul 2022, 10:20 AM

ہندوستان میں کورونا کے 13086 نئے کیسز، 24 اموات

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 13086 کیسز درج کئے گئے ہیں۔ اس دوران 12456 افراد نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 24 افراد کی جان چلی گئی۔ ہندوستان میں اب فعال کیسز کی تعداد 113864 ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

/* */