اہم خبریں LIVE: افغانستان کی راجدھانی کابل میں یکے بعد دیگرے ہوئے کئی دھماکے، دور تک سنی گئی آواز

دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

04 Jan 2023, 8:45 PM

افغانستان کی راجدھانی کابل میں یکے بعد دیگرے ہوئے کئی دھماکے

افغانستان کی راجدھانی کبل میں بدھ کے روز یکے بعد دیگرے کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ دھماکے کی آواز اتنی تیز تھی کہ اسے دور تک سنا جا سکتا تھا۔ حالانکہ دھماکوں کے پیچھے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی پتہ نہیں چل سکا ہے کہ ان دھماکوں میں کوئی ہلاکت ہوئی ہے یا نہیں۔ کابل کے سیکورٹی افسران نے بھی ان دھماکوں سے متعلق ابھی تک کوئی جانکاری نہیں دی ہے۔

04 Jan 2023, 5:57 PM

فلائٹ میں خاتون پر پیشاب کرنے والے مسافر کے خلاف ایئر انڈیا نے کی سخت کارروائی

ایئر انڈیا نے نیویارک-دہلی فلائٹ میں نشے کی حالت میں ایک خاتون پر پیشاب کرنے والے مسافر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر اخلاقی عمل کرنے والے اس مسافر پر 30 دنوں کے لیے ہوائی سفر پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایئر انڈیا کے ایک ترجمان نے بدھ کے روز بتایا کہ ’’ایئر انڈیا نے اس واقعہ کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے، جہاں ایک مسافر نے نیویارک-دہلی پرواز پر ناقابل قبول غیر اخلاقی سلوک کیا جس سے ایک ساتھی مسافر کو بے حد پریشانی ہوئی۔‘‘

04 Jan 2023, 4:57 PM

یوپی میں او بی سی ریزرویشن کے بغیر بلدیہ انتخابات کرانے کے ہائی کورٹ کے حکم پر سپریم کورٹ نے لگائی روک

سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے اس حکم پر روک لگا دی ہے، جس میں اتر پردیش حکومت کو او بی سی کو ریزرویشن دیے بغیر جنوری تک ریاست میں بلدیہ انتخابات کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔


04 Jan 2023, 4:26 PM

کنجھاولا موت معاملہ، فرانزک ٹیم نے سلطان پوری پولیس اسٹیشن پہنچ کر کیا کار کا معائنہ

کنجھاولا موت معاملہ میں فرانزک ٹیم نے دہلی کے سلطان پوری پولیس اسٹیشن میں پہنچ کر پولیس کی ٹیم کے ساتھ اس کار کا معائنہ کیا، جس کی ٹکر لگنے کے بعد کئی کلومیٹر گھسٹنے سے متاثرہ لڑکی موت واقع ہوئی۔

04 Jan 2023, 2:39 PM

راجدھانی دہلی میں کڑاکے کی سردی، موجودہ موسم سرما کا سرد ترین دن ریکارڈ کیا گیا

راجدھانی دہلی میں کڑاکے کی سردی جاری ہے اور آج یہاں موجودہ موسم سرما کا سرد ترین دن ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق آج صدرجنگ اور آئی این اے میں کم از کم درجہ حرارت 4.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔


04 Jan 2023, 12:57 PM

نجھاولا موت کا معاملہ، منیش سسودیا نے کیا مہلوک خاتون کے گھر کا دورہ 

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے آج کنجھاولا میں ہولناک سڑک حادثہ میں ہلاک ہونے والی متاثرہ کے گھر کا دورہ کیا۔

04 Jan 2023, 12:00 PM

اعظم خان اور بیٹے عبد اللہ کو سپریم کورٹ سے جھٹکا، مقدمات یوپی سے باہر منتقل کرنے کی عرضی پر سماعت سے انکار

سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان اور ان کے ایم ایل اے بیٹے عبداللہ اعظم کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ان کی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس میں یوپی میں درج مقدمات کو ریاست سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ بدھ کو عدالت میں اس معاملے کی سماعت ہوئی جس کے بعد عدالت نے اسے سننے سے انکار کر دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */