اہم خبریں LIVE: مہاراشٹر کے شولاپور میں شدید سڑک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، کئی لوگ زخمی

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

31 Oct 2022, 8:52 PM

مہاراشٹر کے شولاپور میں شدید سڑک حادثہ، 7 افراد جاں بحق

مہاراشٹر کے شولاپور ضلع سے شدید سڑک حادثے کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ سانگول ٹاؤن کے قریب پیش آیا۔ گاڑی میں کولہاپور سے پندھارپور کی طرف جا رہی تھی۔ اس حادثہ میں 7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور کئی دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔

31 Oct 2022, 6:52 PM

اڈیشہ میں بھی ’موربی‘ جیسا حادثہ، پل ٹوٹنے سے 2 گاڑیاں نیچے گر گئیں، 7 افراد سنگین طور پر زخمی

اڈیشہ میں بھی ’موربی‘ جیسا ایک حادثہ سرزد ہوا ہے جس میں 7 افراد سنگین طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کالاہانڈی ضلع کے بھوانی پٹنہ-تھوامل رامپور سڑک پر ایک پل ٹوٹنے کی وجہ سے دو گاڑیاں نیچے گر گئیں۔ اس حادثہ میں گاڑی پر سوار 7 افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے جنھیں ضلع ہیڈکوارٹر اسپتال لے جایا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پل کی حالت خستہ ہو چکی تھی اور اس کا مناسب رکھ رکھاؤ بھی نہیں ہو رہا تھا۔

31 Oct 2022, 3:50 PM

راہل گاندھی کا کے سی آر پر طنز ’یہ تصور بھی کر سکتے ہیں کہ وہ ایک بین الاقوامی پارٹی چلا رہے ہیں!‘ 

بھارت جوڑو یاترا پر نکلے راہل گاندھی نے رنگاریڈی میں کے سی آر پر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا ’’ٹی آر ایس اور کانگریس میں تعلقات کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ سمجھتے ہیں کہ وہ این قومی سطح کی پارٹی چلا رہے ہیں۔ ان یہ سوچنے کے لئے بھی استقبال ہے کہ وہ ایک بین الاقوامی پارٹی چلا رہے ہیں۔‘‘


31 Oct 2022, 1:00 PM

این سی پی کے سربراہ شرد پوار کی طبیعت ناساز، ممبئی کے اسپتال میں داخل

این سی پی (نیشنلسٹ کانگریس پارٹی) کے سربراہ شرد پوار کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی اسپتال سے 2 نومبر کو چھٹی ہونے کی توقع ہے۔ اس کے بعد وہ پارٹی کے شرڈی کیمپ میں شرکت کریں گے جس کا انعقاد 4-5 نمبر کو کیا جائے گا۔

31 Oct 2022, 10:20 AM

عامر خان کی والدہ زینت حسین دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال میں داخل

بالی ووٹ کے سپر اسٹار عامر خان کی والدہ زینت حسین کو دل کا دورہ پڑنے کی اطلاع ہے۔ انہیں علاج کے لئے ممبئی کے بریچ کینڈی میں داخل کرایا گیا ہے۔ عامر کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کو دیوالی وقت دل کا دورہ پڑا تھا۔ جس وقت یہ واقع پیش آیا عامر اپنی والدہ کے ساتھ ان کی پنچ گنی میں واقع رہائش گاہ پر موجود تھے۔ جس کے فوری بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */