اہم خبریں: بنگال پنچایت الیکشن کے لیے تیار بی جے پی کے اہم پینل سے دلیپ گھوش باہر

دلیپ گھوش، تصویر آئی اے این ایس
دلیپ گھوش، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

30 Jun 2022, 9:52 PM

بنگال پنچایت الیکشن کے لیے تیار بی جے پی کے اہم پینل سے دلیپ گھوش باہر

بی جے پی کی مغربی بنگال یونٹ نے 2023 کے ریاستی پنچایت انتخابات کے لیے اپنی نئی منیجنگ کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ اس کمیٹی سے پارٹی کے سابق ریاستی صدر اور موجودہ نائب صدر دلیپ گھوش کو باہر رکھا گیا ہے۔ اداکارہ سے لیڈر بنی اور ہگلی لوک سبھا حلقہ سے پارٹی رکن پارلیمنٹ لاکیٹ چٹرجی (جنھیں دلیپ گھوش کے قریبی کے طور پر جانا جاتا ہے) کو بھی اس کمیٹی میں کوئی جگہ نہیں دی گئی ہے۔ اس فیصلے نے ریاست میں کئی سیاسی ماہرین کو حیران کر دیا ہے۔

30 Jun 2022, 8:37 PM

ہندوستان میں عیدالاضحیٰ کا تہوار 10 جولائی کو، رویت ہلال کمیٹیوں کا اعلان

30 جون بروز جمعرات ماہ ذی الحجہ کا چاند دیکھے جانے کا اعلان کئی رویت ہلال کمیٹیوں اور مسلم تنظیموں کے ذریعہ کیا گیا ہے۔ امارت شرعیہ ہند، خانقاہ مجیبیہ پھلواری شریف، امارت اہل حدیث اور امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ وغیرہ نے پریس بیان جاری کر ماہ زی الحجہ کا چاند دیکھے جانے کی اطلاع دی ہے۔ اس کے مطابق آئندہ 10 جولائی بروز اتوار عیدالاضحیٰ کا تہوار منایا جائے گا۔

اہم خبریں: بنگال پنچایت الیکشن کے لیے تیار بی جے پی کے اہم پینل سے دلیپ گھوش باہر
30 Jun 2022, 7:26 PM

مہاراشٹر کی سیاست میں نیا موڑ، اب شندے حکومت میں شامل ہوں گے فڈنویس، بنیں گے ڈپٹی سی ایم

مہاراشٹر کی سیاست میں لگاتار جاری اٹھا پٹخ کے درمیان اب ایک نئی خبر سامنے آ رہی ہے۔ بی جے پی صدر جے پی نڈا نے کہا ہے کہ دیویندر فڈنویس کو نائب وزیر اعلیٰ بننا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ان کی طرف سے بڑا دل دکھایا گیا ہے، لیکن انھیں اس حکومت میں شامل ہونا چاہیے۔‘‘ نڈّا کی اپیل کو دیویندر فڑنویس مان لیا ہے۔ وہ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ بننے کو رضامند ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ دیویندر فڈنویس نے پہلے ایکناتھ شندے حکومت میں شامل نہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔


30 Jun 2022, 5:40 PM

شوک اگہلوت نے کنہیا لال کے کنبہ سے ملاقات کرکے انہیں تسلی دی

ادے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے آج یہاں کنہیا لال کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے انہیں تسلی دی۔ اس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں اشوک گہلوت نے کنہیا لال کے قتل معاملے کو گھناؤنا جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس معاملے کو فاسٹ ٹریک کورٹ میں چلانے کی کوشش کریں گے اور مجرموں کو ایک ماہ کے اندر پھانسی کی سزا دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ این آئی اے نے معاملے کو اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے اور وہ اس کے تمام پہلوؤں کی جانچ کرے گی، ہم تحقیقات میں مکمل تعاون کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری پولیس نے بہتر کام کیا ہے اور مجرموں کو فوری گرفتار کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ راجندر یادو، ریاستی صدر گووند سنگھ دوٹاسارا بھی موجود تھے۔ اس کے بعد اشوک گہلوت مہارانا بھوپال اسپتال پہنچے جہاں کنہیا لال پر حملے کے وقت زخمی ہوئے ایشور سنگھ سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے ایشور سنگھ کی سیکورٹی بڑھانے کی بھی ہدایات دیں۔ وزیر اعلیٰ نے ایشور سنگھ کے لیے 5 لاکھ روپے کا بھی اعلان بھی کیا۔

30 Jun 2022, 1:34 PM

صحافی محمد زبیر کا دہلی ہائی کورٹ سے رجوع، ریمانڈ پر دئے جانے کے خلاف عرضی

آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر نے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرتے ہوئے پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے اس فیصلہ کو چیلنج کیا ہے جس میں انہیں دہلی پولیس کے خصوصی سیل کی ریمانڈ میں دیا گیا ہے۔ عرضی قبول کر لی گئی ہے اور معاملہ پر کل سماعت ہوگی۔


30 Jun 2022, 12:22 PM

اداکارہ سورا بھاسکر کو جان سے مارنے کی دھمکی، ممبئی پولیس نے کیا مقدمہ درج

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور سماجی کارکن سورا بھاسکر کو جان سے مارنے کی دھمکی کے بعد ممبئی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس نے بتایا ’’سورا بھاسکر نے شکایت کی ہے کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکی کا خط موصول ہوا ہے۔ ورسوا پولیس اسٹیشن میں نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تحقیقات کی جا رہی ہیں۔‘‘

30 Jun 2022, 11:33 AM

ٹھاکرے جذباتی اور سادہ طبیعت ہیں اس لئے مستعفی ہو گئے، بالاصاحت تھورات

کانگریس لیڈر بالا صاحب تھورات نے کہا ’’میرا خیال ہے کہ بال ٹھاکرے کو اعتماد کے ووٹ کا سامنا کرنا چاہئے تھا لیکن انہوں نے کابینہ کے اجلاس میں اپنی الوداعی تقریر کی۔ ادھو ٹھاکرے ایک جذباتی اور سادہ طبیعت شخص ہیں۔ انہیں کچھ چیزیں پسند نہیں آئیں، اس لئے انہوں نے استعفی دے دیا۔‘‘


30 Jun 2022, 10:16 AM

شیوسینا اقتدار کے لئے پیدا نہیں ہوئی، اقتدار شیوسینا کے لئے پیدا ہوا ہے، سنجے راؤت

شیو سینا کے لیڈر سنجے راؤت نے کہا ’’گزشتہ روز جب ادھو ٹھاکرے نے استعفی دیا تو ہم جذباتی ہو گئے۔ ادھو ٹھاکرے پر ہر کسی کو اعتماد ہے۔ ہر ذات اور مذہب کے لوگوں نے ان کی حمایت کی۔ سونیا گاندھی اور شرد پوار نے ان پر اعتماد کیا۔‘‘ انہوں نے کہا ’’شیو سینا اقتدار کے لئے پیدا نہیں ہوئی بلکہ اقتدار شیو سینا کے لئے پیدا ہوئی ہے۔ یہی بالا صاحب ٹھاکرے کا منتر رہا ہے۔ ہم ایک مرتبہ پھر سے اپنے دم پر اقتدار میں آئیں گے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔