اہم خبریں LIVE: گیان واپی مسجد معاملہ، مبینہ شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ پر عدالت 7 اکتوبر کو سنائے گی فیصلہ

وارانسی کی گیان واپی مسجد، تصویر آئی اے این ایس
وارانسی کی گیان واپی مسجد، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

29 Sep 2022, 5:11 PM

گیان واپی مسجد معاملہ، مبینہ شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ پر عدالت 7 اکتوبر کو سنائے گی فیصلہ   

گیان واپی مسجد پر وارانسی کی عدالت میں ہندو فریق کی اس درخواست پر سماعت کی گئی، جس میں مسجد کے وضو خانہ سے برآمد ہونے والے مبینہ شیو لنگ کی اے ایس آئی (آثار قدیمہ) کے ذریعہ ’کاربن ڈیٹنگ‘ کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ معاملہ کی سماعت کے دوران مسلم فریق نے شیو لنگ کو فوارہ قرار دہا ہے اور دروخواست کو نامنظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔ ہندو فریق کے وکیل کے مطابق عدالت کی جانب سے فیصلہ 7 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔

29 Sep 2022, 4:02 PM

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی اور ان کے شوہر ایون فیلڈ ریفرنس معاملہ میں بری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے  مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل منظور کرتے ہوئے ان کی 7 سال قید کی سزا کالعدم قرار دے دی اور انہیں بری کر دیا۔ عدالتِ عالیہ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے معاملہ کی سماعت کی۔ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اسلام آباد ہائی کورٹ میں میں پیش ہوئی تھیں۔

29 Sep 2022, 2:16 PM

کیرالہ میں عوامی املاک کو نقصان پر 5.20 کروڑ روپے کا ہرجانہ ادا کریں پی ایف آئی عہدیدار، ہائی کورٹ کا حکم

پی ایف آئی (پاپولر فرنٹ آف انڈیا) پر پابندی عائد ہونے کے بعد کیرالہ بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران عوامی املاک کو بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصان کے سلسلہ میں کیرالہ ہائی کورٹ نے 5.20 کروڑ روپے کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم سنایا ہے۔ ہائی کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ پی ایف آئی کے جنرل سکریٹری دو ہفتوں کے اندر یہ رقم جمع کریں۔


29 Sep 2022, 1:16 PM

بی جے پی والے بڑے کاروباریوں کو فائدہ دے سکتے ہیں لیکن دیہی غریبوں کو ایمبولنس فراہم نہیں کر سکتے، اکھلیش یادو

اکھلیش یادو نے کہا، ’’کچھ ریاستوں میں انتخابات قریب ہیں لہذا انہوں نے (بی جے پی) راشن مفت کر دیا ہے۔ یہ لوگ راشن تو مفت کر سکتے ہیں لیکن دیہی غریبوں کو اسٹریچر اور ایمبولنس فراہم نہیں کر سکتے، جبکہ یہ بڑے کارباریوں کو بڑے پیمانے پر فائدہ پہنچاتے ہیں۔‘‘

29 Sep 2022, 12:40 PM

مدھیہ پردیش میں بدعنوانوں کے خلاف کارروائی کب ہوگی؟: کمل ناتھ

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے نے ٹوئٹ کیا ’’ریاست میں ویاپم کی طرح گھپلے جاری ہیں۔ ہر اسکیم میں بدعنوانی، ہر کام میں جعلسازی ہے۔ ہائی کورٹ نے اب نرسنگ کالجوں کی گڑبڑیوں کی جانچ سی بی آئی کو سونپی۔ نرسنگ کالجوں کی وابستگی اور منظوری کے نام پر جم کر جعلسازی کی گئی..‘‘ انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ ’’مجرموں کے خلاف کارروائی کب ہوگی؟‘‘


29 Sep 2022, 12:19 PM

اکھلیش یادو دوبارہ سماجوادی پارٹی کے قومی صدر منتخب

راجدھانی لکھنؤ میں منعقدہ پارٹی کی قومی کانفرنس کے دوران اکھلیش یادو کو دوبارہ سماج وادی پارٹی کا قومی صدر منتخب کیا گیا ہے۔

29 Sep 2022, 11:20 AM

وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے راجستھان کے سرکاری ملازمین کو دیا تحفہ، مہنگائی بھتہ میں 4 فیصد کا اضافہ

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ریاست کے سرکاری ملازمین کے مہنگائی بھتہ میں 4 فیصد کے اضافہ کو منظور دے دی ہے۔ ریاستی حکومت نے یہ فیصلہ مرکز کی جانب سے اپنے ملازمین کے مہنگائی بھتہ میں اضافہ کے بعد کیا ہے۔ راجستھان کے ملازمین کو یکم جولائی 2022 سے مہنگائی بھتہ 34 فیصد کے بجائے 38 فیصد حاصل ہوگا۔


29 Sep 2022, 10:17 AM

ہندوستان میں کورونا کے 4272 نئے معاملے

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4272 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔ اس دوران 4474 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی۔ ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 40750 ہو گئی ہے، جبکہ یومیہ پازیٹوٹی کی شرح 1.35 فیصد ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔