اہم خبریں: آندھرا پردیش میں ضلع کا نام بدلنے پر ہنگامہ، رکن اسمبلی کا گھر نذرِ آتش

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

24 May 2022, 9:23 PM

آندھرا پردیش میں ضلع کا نام بدلنے پر ہنگامہ، رکن اسمبلی کا گھر نذرِ آتش

آندھرا پردیش کے کونسیما ضلع میں آج مظاہرین نے رکن اسمبلی پوناڈا ستیش کے گھر میں آگ لگا دی۔ مظاہرین ضلع کا نام ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کونسیما کے طور پر کیے جانے کی مخالفت کر رہے تھے۔ اسی کے احتجاج میں آج مظاہرین نے خوب ہنگامہ کیا۔

24 May 2022, 6:07 PM

آسام میں سیلاب سے 18 افراد ہلاک، لیکن ریاست کے وزیر اعلیٰ کو مدرسوں کی فکر... اویسی

مدرسوں سے متعلق آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کے بیان پر اسد الدین اویسی نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ان کو صرف مسلمانوں اور اسلام سے نفرت ہے۔ یہ کھل کر ان کی زبان پر آ گیا ہے۔ مودی حکومت میں کیا مدرسہ ماڈرنائزیشن اسکیم نہیں ہے؟‘‘

24 May 2022, 3:15 PM

گیان واپی مسجد کے خلاف دائر مقدمہ خارج کرنے کی مسلم فریق کی عرضی پر 26 مئی کو سماعت

ہندو فریق کے وکیل وشنو جین بتایا ’’گیان واپی مسجد کے خلاف مقدمہ کو مسترد کرنے کے بارے میں آرڈر 7، 11 سی پی سی کے تحت مسلم فریق کی درخواست پر 26 مئی کو سماعت ہوگی۔ عدالت نے دونوں فریقوں کو سروے کے حوالہ سے دائر کی گئی کمیشن کی رپورٹ پر اعتراض پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔‘‘


24 May 2022, 1:50 PM

قطب مینار معاملہ میں ساکیت عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

قطب مینار کے احاطہ میں پوجا کرنے کی اجازت طلب کرنے والی عرضی پر ساکیت کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے سماعت مکمل کر لی ہے اور اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔ عدالت نے اس معاملہ میں 9 جون کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

24 May 2022, 12:36 PM

قطب مینار معاملہ پر ساکیت کورٹ میں سماعت شروع

دہلی کی ساکیت کورٹ نے مہرولی میں واقع قطب مینار سے متعلق ایک عرضی پر سماعت شروع کر دی ہے۔ عدالت کی جانب سے جس عرضی پر سماعت کی جا رہی ہے اس میں قطب مینار کے احاطہ میں 27 ہندو اور جین مندروں کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


24 May 2022, 11:03 AM

’گیان واپی معاملہ پر وارانسی کی عدالت میں آج 2 بجے سماعت، 4 بجے فیصلہ سنائے جانے کی توقع‘

گیان واپی معاملہ پر بات کرتے ہوئے ہندو فریق کے وکیل مدن موہن یادو نے کہا، ’’مسلم فریق نے کل اپنے دلائل پیش کیے، انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ عبادت گاہوں کے قانون کے دائرے میں آتا ہے۔ وہ اس معاملے کو ختم کرنا چاہتے تھے لیکن ہم نے بھی اپنے دلائل عدالت میں پیش کئے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا ’’اس معاملہ کو یوں ہی رد نہیں کیا جا سکتا، بلکہ اس میں مزید پیشرفت ہوگی۔ یہ جائیداد کا نہیں بلکہ حق عبادت کا معاملہ ہے۔ عدالت آج دوپہر 2 بجے اس معاملے کی سماعت کرے گی۔ فیصلہ غالباً شام 4 بجے تک آ جائے گا۔‘‘

24 May 2022, 9:39 AM

ہندوستان میں کورونا کے 1675 نئے کیسز، 31 اموات

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1675 نئے کیسز درج کئے گئے۔ اس دوران 1635 افراد شفایاب ہو گئے جبکہ 31 کی جان چلی گئی۔ فی الحال ملک بھر میں کورونا کے 14841 کیسز فعال ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */