اہم خبریں LIVE: جنوبی افریقہ کے بوکسبرگ میں گیس دھماکہ، 10 افراد ہلاک، تقریباً 50 زخمی

دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

24 Dec 2022, 8:05 PM

جنوبی افریقہ کے بوکسبرگ میں گیس دھماکہ، 10 افراد ہلاک، تقریباً 50 زخمی

جنوبی افریقہ کے بوکسبرگ میں ہفتہ کے روز خطرناک گیس دھماکہ ہو گیا جس میں کم از کم 10 افراد کی موت ہو گئی۔ اس واقعہ میں کم از کم 50 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی موصول ہو رہی ہے۔ ایکورہولینی ایمرجنسی مینجمنٹ سروسز کے ایک ترجمان ولیم نٹلادی نے نیوز ایجنسی شنہوا کو بتایا کہ انھیں ایک رپورٹ ملی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ صبح تقریباً آٹھ بجے بوکسبرگ میں ایک پل کے نیچے گیس ٹرک پھنسا ہوا ہے جس میں آگ لگی ہے۔

24 Dec 2022, 4:47 PM

معروف اداکار کمل ہاسن نے راجدھانی میں جاری ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں کی شرکت

بھارت جوڑو یاترا اس وقت راجدھانی دہلی میں جاری ہے۔ راہل گاندھی نے پہلے آشرم میں درشن کئے اور اس کے بعد درگاہ حضرت نظام الدین پر حاضری لگائی۔ معروف اداکار کمل ہاسن نے بھی اس یاترا میں شرکت کی ہے۔ یاترا جب دہلی کے آئی ٹی او چوراہے کے قریب پہنچی تو کمل ہاسن نے راہل گاندھی کے ہمراہ پیدل سفر کیا۔

24 Dec 2022, 2:45 PM

دہلی میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے دوران راہل گاندھی نے درگاہ حضرت نظام دین پر لگائی حاضری

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا اس وقت دہلی میں ہے۔ یاترا آشرم سے دوبارہ شروع ہوئی اور نظام الدین تک پہنچی، جہاں راہل گاندھی نے درگاہ پر حاضری دی۔


24 Dec 2022, 1:38 PM

جے رام آشرم سے دوبارہ شروع ہوئی بھارت جوڑو یاترا، درگاہ حضرت نظام الدین کی جانب گامزن

بھارت جوڑو یاترا دہلی کے آشرم میں دو گھنٹے قیام کے بعد ایک مرتبہ پھر شروع ہو گئی ہے۔ فی الحال یہ یاترا حضرت نظام الدین کی جانب گامزن ہے جہاں راہل گاندھی حاضری دیں گے اور اس کے بعد آگے کا سفر شروع کریں گے۔

24 Dec 2022, 11:32 AM

آشرم پہنچی بھارت جوڑو یاترا، راہل اور پرینکا کا روایتی طریقہ سے استقبال


24 Dec 2022, 10:19 AM

کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی کی یاترا میں شرکت

بھارت جوڑو یاترا اس وقت دہلی کی سڑکوں پر آگے بڑھ رہی ہے اور یو پی اے کی چیئرپرسن اور کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اپنے شوہر رابرٹ واڈرا کے ساتھ بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کی ہے۔

24 Dec 2022, 9:45 AM

ہریانہ کانگریس کے صدر ادے بھان نے دہلی کانگریس کے صدر انیل چودھری کو سونپا قومی پرچم

بھارت جوڑو یاترا کے دہلی پہنچنے پر رسمی طور پر ہریانہ کانگریس کے صدر ادے بھان نے قومی پرچم دہلی پردیش کانگریس کے صدر انیل چودھری کو سونپ دیا۔


24 Dec 2022, 8:58 AM

بھارت جوڑو یاترا کا دہلی کا روٹ

راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا دہلی کے متھرا روڈ سے آشرم چوک، نظام الدین، ذاکر حسین مارگ، انڈیا گیٹ، تلک مارگ، آئی ٹی او سے ہوتے ہوئے لال قلعہ تک جائے گی۔ اس کے بعد یہ یاترا راہل گاندھی راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کی یادگار پر خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ کچھ دنوں کے لیے رک جائے گی اور 3 جنوری سے دوبارہ شروع ہوگی۔

24 Dec 2022, 8:53 AM

بھارت جوڑو یاترا دہلی میں داخل، راجدھانی کی سڑکوں پر راہل گاندھی اور دیگر لیڈران کا مارچ

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا جاری ہے اور آج 108ویں دن یہ یاترا ملک کی راجدھانی دہلی میں داخل ہو گئی ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں کانگریس پارٹی کی بھارت جوڑو یاترا کے داخلے پر جشن منایا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔