اہم خبریں LIVE: اڈیشہ ٹیچر قتل واقعہ کے کلیدی ملزم نے جیل میں کی خودکشی

لاش، علامتی تصویر آئی اے این ایس
لاش، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

20 Dec 2022, 8:45 PM

اڈیشہ ٹیچر قتل واقعہ کے کلیدی ملزم نے جیل میں کی خودکشی

اڈیشہ میں 2021 میں خاتون ٹیچر ممتا میہر کے سنسنی خیز قتل معاملہ کے کلیدی ملزم گوبند ساہو نے منگل کو بلانگیر ضلع کے کانٹابانجی سَب جیل میں مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ ایک پولیس افسر نے یہ جانکاری دی۔ ڈی آئی جی (جیل) سبھکانت مشرا نے کہا کہ مجھے جیلا کا فون آیا جس نے بتایا کہ گوبند ساہو نے اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔ جب وہ ساہو کو اسپتال لے گئے تو ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ مشرا نے کہا کہ سنبل پور ڈی آئی جی کو جانچ کرنے اور 24 گھنٹے کے اندر رپورٹ دینے کو کہا گیا ہے۔

20 Dec 2022, 6:49 PM

گجرات میں معاشی بدحالی کے شکار کسان نے کی خودکشی

گزشتہ کچھ سالوں سے ڈپریشن سے نبرد آزما رہے ایک کسان کی مبینہ طور پر موت ہو گئی ہے۔ پولیس معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ گجرات کے جوناگڑھ ضلع میں کسان نے خودکشی کر لی۔ مہلوک کے کنبہ کا کہنا ہے کہ کسان شیوراج دھندھل معاشی بدحالی اور سماجی ایشوز کے سبب ڈپریشن کے شکار ہو گئے تھے۔

20 Dec 2022, 4:16 PM

زخمی روہت شرما اور نودیپ سینی بھی بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

ہندوستانی کپتان روہت شرما اور تیز گیندباز نودیپ سینی چوٹ کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ روہت اپنے بائیں انگوٹھے کی چوٹ کے بعد بی سی سی آئی میڈیکل ٹیم کی دیکھ ریکھ میں ہیں، جو انھیں ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے یک روزہ کے دوران لگی تھی۔


20 Dec 2022, 11:24 AM

مہا وکاس اگھاڑی کا احتجاج جاری، بی جے پی کے خلاف آج ناگپور میں نعرے بازی

شیوا جی کی بے حرمتی اور مہاراشٹر کے پروجیکٹ باہر بھیج کر ریاست کے نوجوانوں سے روزگار کے مواقع جھین لینے کے خلاف مہا وکاس اگھاڑی کا احتجاج لگاتار جاری ہے۔ شیو سینا، کانگری اور این سی پی لیڈران اور کارکنان نے آج ناگپور میں احتجاج کیا اور بی جے پی اور ایکناتھ شندے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔