اہم خبریں LIVE: آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی درخواست ضمانت دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ سے منظور

آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی درخواست ضمانت دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ سے منظور
مبینہ ٹوئٹ کے معاملہ میں پٹیالہ ہاؤس کی سیشن عدالت نے آج آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے کہا ہے کہ ملزم محمد زبیر عدالت سے پیشگی اجازت لئے بغیر بیرون ملک کا سفر نہیں کر سکتے۔ انہیں 50 ہزار کے نجی بیل بانڈ پر ضمانت دی گئی ہے۔
وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے نے سری لنکا کے کارگزار صدر کے طور پر حلف اٹھایا کارگزار صدر کا حلف اٹھایا
سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے نے سری لنکا کے کارگزار صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔ انہیں ملک کے چیف جسٹس جینتا جے سوریا نے عہدے کا حل دلایا۔
آئی آئی ٹی مدراس اعلی تعلیمی اداروں کی درجہ بندی میں مسلسل چوتھی مرتبہ سرفہرست
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) مدراس کو وزارت تعلیم کی اعلیٰ تعلیمی اداروں انڈیا رینکنگ 2022 میں سرفہرست قرار دیا گیا ہے۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، بنگلورو اور آئی آئی ٹی، بمبئی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
سری لنکن پارلیمنٹ کے سپیکر مہندا یاپا آبے وردنا نے کی صدر گوٹابایا کے استعفیٰ کی تصدیق
سری لنکن پارلیمنٹ کے سپیکر مہندا یاپا آبے وردنا نے جمعہ کے روز صدر گوٹابایا راجاپکشے کے استعفیٰ کی تصدیق کر دی۔ ایک سوال کے جواب میں آبے وردنا نے کہا ’’گوٹابایا راجاپکشے کا استعفی منظور کر لیا گیا ہے اور قانونی خانہ پری کی جا رہی ہے۔ نئے صدر کے انتخاب کے لئے ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس کل طلب کیا جائے گا۔‘‘
ہندوستان میں کورونا کے پھر 20 ہزار سے زیادہ کیسز، 47 اموات
ہندوستان میں مسلسل دوسرے دن کورونا کے 20 ہزار سے زیادہ کیسز درج کئے گئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 20038 کیسز رپورٹ ہوئے، اس دوران 16994 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 47 کی جان چلی گئی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔