اہم خبریں LIVE: موبائل گیم ایپ غیر قانونی لین دین معاملہ میں چھاپہ ماری، 7 کروڑ برآمد، نوٹوں کی گنتی جاری

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

10 Sep 2022, 2:54 PM

موبائل گیم ایپ غیر قانونی لین دین معاملہ میں چھاپہ ماری، 7 کروڑ برآمد، نوٹوں کی گنتی جاری

کولکاتا میں آج موبائل گیم ایپ سے متعلق غیر قانی لین دین کی روک تھام قانون (پی ایم ایل اے) کے تحت چھ ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی گئی۔ اس دوران 7 کروڑ کی نقدی برآمد کی جا چکی ہے۔ جبکہ نوٹوں کی گنتی ہنوز جاری ہے۔

10 Sep 2022, 12:48 PM

سونالی پھوگاٹ موت معاملہ، ملزم سدھیر سانگوان اور سکھوندر سنگھ 13 روزہ عدالت تحویل میں بھیجے گئے

سونالی پھوگاٹ کی موت کے معاملہ گرفتار کئے گئے دونوں ملزمان سدھیر سانگوان اور سکھوندر سنگھ کو 13 روزہ عدالت تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ماپوسا کے جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کی عدالت نے سنایا۔

10 Sep 2022, 11:37 AM

مہنگائی-بے روزگاری کے خلاف کانگریس کا ’گجرات بند‘ کا اہتمام، سڑکوں پر بلند کی جا رہی صدائے احتجاج

کانگریس پارٹی کی جانب سے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ’گجرات بند‘ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ریاست سے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز سے ظاہر ہوتا ہے کہ بند کو بڑے پیمانے پر عوام کی حمایت حاصل ہو رہی ہے۔ اس دوران کانگریس کارکنان سڑکوں پر اتر کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں اور لوگوں میں پرچے بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں۔


10 Sep 2022, 9:59 AM

مویشیوں میں لمپی وائرس کی بیماری، دہلی کے وزیر گوپال رائے نے طلب کیا اجلاس

ملک کے کئی حصوں میں مویشیوں میں پھیل رہی لمپی وائرس کی بیماری کے معاملہ پر دہلی حکومت حرکت میں آ گئی ہے۔ جلد کی اس بیماری کے سلسلہ میں دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے آج متعلقہ محکموں کا ایک اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس کے دوران قومی راجدھانی میں جانوروں کو اس بیماری کے محفوط رکھنے کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

10 Sep 2022, 10:08 AM

ہندوستان میں کورونا کے 5554 نئے کیسز

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5554 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔ اس دوران 6322 مریضوں نے شفایابی بھی حاصل کر لی۔ ملک بھر میں اب کورونا کے 48850 کیسز فعال رہ گئے ہیں اور یومیہ پازیٹوٹی کی 1.47 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔