اہم خبر: شبانہ اعظمی کے زخمی ہونے کی خبر پریشان کرنے والی ہے، پی ایم مودی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

19 Jan 2020, 9:06 AM

شبانہ اعظمی کے زخمی ہونے کی خبر پریشان کرنے والی ہے: مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے سنیچر کو کہا ہے کہ اداکارہ شبانہ اعظمی کی سڑک حادثے میں زخمی ہونے کی خبر پریشان کرنے والی ہے۔ مودی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’سڑک حادثے میں شبانہ اعظمی کے زخمی ہونے کی خبر پریشان کرنے والی ہے۔ میں ان کے جلد صحت یاب ہونے کی آرزو کرتا ہوں۔‘‘

اس درمیان دہلی کے وزیراعلی اروند کیجری وال نےبھی اداکارہ کے حادثے میں زخمی ہونے پر اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے کہ وہ ان کے (شبانہ اعظمی) کے فوری صحت مند ہونے اور اچھی صحت کے لئے دعا کرتے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ شبانہ اعظمی کی کار سنیچر کو مہاراشٹر میں کھالاپور ٹول پلازہ کے نزدیک پونے۔ممبئی ایکسپریس وے پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس کے فورا بعد اداکارہ کو ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

18 Jan 2020, 5:10 PM

مہاراشٹر: کار حادثہ میں معروف اداکارہ شبانہ اعظمی شدید زخمی، اسپتال میں داخل

کار حادثہ میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شبانہ اعظمی کے زخمی ہونے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ کاہل پور کے نزدیک ممبئی-پونے ایکسپریس وے پر ہوا۔ اس حادثہ میں شبانہ اعظمی کی کار کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا ہے اور شبانہ اعظمی کو بھی شدید چوٹ آئی ہے۔ جو تصویریں سامنے آ رہی ہیں اس میں شبانہ اعظمی کے چہرے پر خون لگا ہوا نظر آ رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جاوید اختر بھی کار میں سوار تھے لیکن وہ محفوظ ہیں اور انھیں کوئی شدید چوٹ نہیں پہنچی ہے۔

18 Jan 2020, 4:11 PM

بیلگام ائیر پورٹ سے مجھے نامعلوم جگہ پر لے جا رہی ہے پولس: سنجے راؤت

کرناٹک پولس کے بیلگام ائیر پورٹ پر پہنچنے کے بعد شیوسینا رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بیلگام ائیر پورٹ سے پولس انھیں نامعلوم جگہ پر لے جا رہی ہے۔ اس سے پہلے بیلگام جانے سے خود کو روکنے پر سنجے راؤت نے ریاست کی بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ غور طلب ہے کہ بیلگام میں سنجے راؤت کو ایک تقریب میں حصہ لینا تھا، لیکن انھیں پولس نے وہاں جانے کی اجازت نہیں دی۔


18 Jan 2020, 3:11 PM

مغربی بنگال: بی جے پی لیڈر مکل رائے سے پولس نے حوالہ معاملہ پر پوچھ تاچھ کی

مغربی بنگال بی جے پی لیڈر مکل رائے سے کولکاتا پولس نے حوالہ کیس میں اہم پوچھ تاچھ کی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق یہ پوچھ تاچھ کالی گھاٹ پولس اسٹیشن میں ہوئی۔ ایک عدالت نے اس سے قبل پولس کو حکم دیا تھا کہ اس کیس میں ایک ایف آئی آر درج ہو۔ کولکاتا پولس نے اس ایف آئی آر میں ان کا نام شامل کیا۔ پوچھ تاچھ فی الحال جاری ہے۔

18 Jan 2020, 2:11 PM

کرناٹک: شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کر رہے 11 ایس ڈی پی آئی کارکنان پولس حراست میں

کرناٹک کے ہبلی میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف مظاہرہ کر رہے ایس ڈی پی آئی کے 11 کارکنان کو پولس نے حراست میں لے لیا ہے۔ بڑی تعداد میں ایس ڈی پی آئی کارکنان سڑک پر اترے ہیں۔ تمل ناڈو میں بھی ایس ڈی پی آئی کارکنان سڑک پر اتر کر مظاہرہ کر رہے ہیں۔


18 Jan 2020, 1:13 PM

سابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ اشونی کمار چوپڑا کا انتقال، کینسر میں تھے مبتلا

ہریانہ سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی اور بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ اشونی کمار چوپڑا کا آج گروگرام میں انتقال ہو گیا۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

18 Jan 2020, 12:11 PM

ٹینس: ثانیہ مرزا کی زبردست واپسی، ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ پر کیا قبضہ

ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ماں بننے کے بعد ٹینس کورٹ پر شاندار واپسی کی ہے۔ انھوں نے یوکرین کی نادیہ کچنوک کے ساتھ مل کر ہوبارٹ انٹرنیشنل ویمن ڈبلس کا خطاب جیت لیا ہے۔


18 Jan 2020, 11:11 AM

شہریت قانون کی مخالفت کرنے والے شیطان اور کیڑے: دلیپ گھوش

مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے جمعہ کے روز شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگوں کی تنقید کرتے ہوئے ایک بار پھر متنازعہ بیان دے دیا۔ انھوں نے ہاؤڑہ میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’جو دانشور حضرات شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں وہ شیطان اور کیڑے کی طرح ہیں۔‘‘

18 Jan 2020, 10:08 AM

اتر پردیش: ضمانت پر چھوٹے نابالغ سے چھیڑ چھاڑ کے ملزم نے متاثرہ کی ماں کو مار ڈالا

اتر پردیش کے کانپور میں دل دہلا دینے والا ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں پر نابالغ سے چھیڑ چھاڑ کے ملزمین نے متاثرہ کی ماں کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ واقعہ میں پانچ ملزمین کے شامل ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔ پولس نے چار ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔

نابالغ سے چھیڑ چھاڑ کا معاملہ 2018 کا ہے۔ اس معاملے میں پولس نے کیس درج کر 6 ملزمین کو گرفتار کیا تھا۔ حال ہی میں ملزمین کو ضمانت مل گئی تھی۔ پولس نے بتایا کہ ضمانت پر آزاد ہونے کے بعد ملزمین متاثرہ کے گھر میں گھسے اور دھمکی دیتے ہوئے کیس واپس لینے کو کہا۔ اس معاملے میں متاثرہ کی ماں اہم گواہ تھیں۔ متاثرہ کنبہ نے کیس واپس لینے سے انکار کیا تو ملزمین نے انھیں بری طرح پیٹا۔


18 Jan 2020, 9:16 AM

اتر پردیش: یوگی راج میں پھر نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری

اتر پردیش کے متھرا میں نابالغ لڑکی سے اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ کے والد کی شکایت پر کیس درج کر پولس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

/* */