اہم خبریں: ’پرواسی بھارتیہ کیندر‘ کا نام سشما سوراج کے نام پر رکھنے کا اعلان

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

13 Feb 2020, 5:03 PM

’پرواسی بھارتیہ کیندر‘ کا نام سشما سوراج کے نام پر رکھنے کا اعلان

14 فروری کو سشما سوراج کا یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر وزارت خارجہ نے ’پرواسی بھارتہی کیندر‘ کا نام بدل کر سشما سوراج کی یاد میں ’سشما سوراج بھون‘ اور ’فورن سروس انسٹی ٹیوٹ‘ کا نام ’سشما سوراج انسٹی ٹیوٹ آف فورن سروس‘ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

13 Feb 2020, 4:10 PM

گیس سلنڈر کی قیمت بڑھنے پر راہل گاندھی نے شیئر کی اسمرتی ایرانی کی پرانی تصویر

گیس سلنڈر کی قیمت بڑھنے پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بی جے پی لیڈروں کی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے زبردست حملہ کیا ہے۔ انھوں نے تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’میں بی جے پی کے ان اراکین سے متفق ہوں، جنھوں نے ایل پی جی سلنڈروں میں 150 روپے اضافہ کی مخالفت کی تھی۔‘‘

13 Feb 2020, 3:10 PM

اتر پردیش: طالبہ نے پرنسپل اور دو اساتذہ پر لگایا جنسی استحصال کا الزام، کیس درج

اتر پردیش کے باندا میں ایک کالج کی طالبہ نے پرنسپل اور دو اساتذہ کے خلاف جنسی استحصال کا الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کرائی ہے۔ ڈی ایس پی آلوک مشرا نے کہا کہ ’’شکایت درج کر لی گئی ہے۔ ابھی تک ایک ہی شکایت آئی ہے۔ اگر کوئی اپنا بیان دینے کے لیے آگے آنا چاہتا ہے تو آ سکتا ہے۔‘‘


13 Feb 2020, 2:10 PM

اتر پردیش میں کوئی محفوظ نہیں، اب عدالت میں ہو رہے حملے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’اتر پردیش حکومت کو اب صاف صاف کہہ دینا چاہیے کہ اس نے تین سال تک عوام سے جھوٹ بولا۔ اصل میں ریاست میں جرائم پیشوں کا بول بالا ہے۔ راجدھانی میں کچہری میں وکیلوں پر بم سے حملے ہو رہے ہیں۔ راجدھانی سے لے کر دور دراز علاقے تک کوئی محفوظ نہیں ہے۔ کیا انتظام ہے یہ؟‘‘

13 Feb 2020, 1:48 PM

راجستھان: سیکر میں گیس سلنڈر دھماکہ میں 13 افراد زخمی، 9 کی حالت سنگین

راجستھان کے سیکر میں گیس سلنڈر پھٹنے کا ایک دردناک واقعہ سامنے آیا ہے جس میں کم از کم 13 افراد جھلس گئے ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق 9 کی حالت انتہائی سنگین ہے جنھیں جے پور اسپتال میں ریفر کیا گیا ہے۔ اس واقعہ کا یک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں صاف نظر آ رہا ہے کہ جب سلنڈر پھٹا اس وقت وہاں بڑی تعداد میں لوگ کھڑے تھے اور دھماکہ ہونے کے بعد لوگ زبردست جھٹکے سے سڑک پر گر پڑے۔


13 Feb 2020, 1:00 PM

اتر پردیش: لکھنؤ ضلع عدالت میں بم دھماکہ، 3 زندہ بم بھی برآمد

لکھنؤ کی ضلع عدالت میں بم دھماکہ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وکیل سنجیو لودھی پر دیسی بم سے حملہ کیا گیا اور یہ وکیلوں کے درمیان آپسی رنجش کا نتیجہ ہے۔ خبروں میں کہا جا رہا ہے کہ وزیر گنج کورٹ میں وکیلوں کے دو گروپ کے درمیان تنازعہ چل رہا تھا جس میں وکیل سنجیو لودھی پر بم سے حملہ کیا گیا۔ اس حملہ میں کئی وکلأ کے زخمی ہونے کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں۔ علاوہ ازیں جائے وقوع سے تین زندہ بم برآمد ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

13 Feb 2020, 12:11 PM

اتر پردیش: کابینہ میں سی اے اے-این آر سی پر ہنگامہ، ’گورنر واپس جاؤ‘ کا لگا نعرہ

اتر پردیش اسمبلی مین سماجوادی پارٹی کے اراکین اسمبلی نے گورنر کے خطبہ کے دوران شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کو لے کر کافی ہنگامہ کیا۔ اراکین اسمبلی نے ’گورنر واپس جاؤ‘ کے نعرے بھی بلند کیے۔ گورنر نے ایوان میں ہنگامہ کے درمیان ہی اپنا خطبہ پڑھنا شروع کر دیا۔


13 Feb 2020, 11:11 AM

مجرمانہ شبیہ والے لیڈروں کو ٹکٹ دینے سے پہلے پارٹیوں کو بتانی ہوگی وجہ: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے سیاسی پارٹیوں کو ہدایت دی ہے کہ اگر وہ کسی مجرمانہ شبیہ والے لیڈروں کو الیکشن میں ٹکٹ دیتے ہیں تو ان کے بارے میں تفصیلی جانکاری اپنی ویب سائٹ پر دیں۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ اپنی ویب سائٹ پر یہ بھی بتائیں کہ آخر انھوں نے مجرمانہ شبیہ والے شخص کو ٹکٹ کیوں دیا۔

13 Feb 2020, 10:10 AM

مظفر نگر: 53 افراد سے 23 لاکھ روپے وصولے گی یوگی حکومت، CAA مظاہرہ میں توڑ پھوڑ کا الزام

اتر پردیش کے مظفر نگر میں شہریت ترمیمی قانون مظاہرہ کے دوران توڑ پھوڑ معاملہ میں مقامی انتظامیہ نے 53 لوگوں کو نوٹس جاری کیا ہے۔ مظفر نگر کے ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ امت سنگھ نے کہا کہ ہم نے 53 لوگوں کو تقریباً 2341290 روپے کے نقصان کی بھرپائی کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔


13 Feb 2020, 9:01 AM

آسام: مدرسہ اور سنسکرت اسکولوں کو ہائی اسکول میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

آسام حکومت میں وزیر ایچ بی سرما نے میڈیا سے بات چیت کے دوران مدرسہ اور سنسکرت اسکولوں کے متعلق ایک انتہائی اہم بیان دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم نے سبھی مدرسوں اور سنسکرت اسکولوں کو ہائی اسکولوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ مذہبی اداروں کو فنڈ مہیا کرنا ممکن نہیں ہے۔‘‘ حالانکہ اس کے ساتھ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’غیر سرکاری اداروں اور سماجی تنظیموں کے ذریعہ چل رہے مدرسے پہلے کے مطابق ہی چلتے رہیں گے، لیکن ایک ریگولیٹری ڈھانچہ کے مطابق اس کا نظام چلایا جانا چاہیے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔