اہم خبریں: چراغ پاسوان نے لالو پرساد سے کی ملاقات، والد کی برسی میں کیا مدعو

چراغ پاسوان، تصویر یو این آئی
چراغ پاسوان، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

09 Sep 2021, 8:58 PM

چراغ پاسوان نے دہلی میں لالو پرساد سے کی ملاقات، والد کی برسی میں کیا مدعو

لوک جن شکتی پارٹی لیڈر چراغ پاسوان نے آج دہلی میں راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو سے ان کی رہائش پر پہنچ کر ملاقات کی۔ اس موقع پر چراغ پاسوان نے کہا کہ ’’میں اپنے والد کی برسی کے لیے یہاں دعوت نامہ دینے آیا ہوں۔‘‘

09 Sep 2021, 7:51 PM

اتر پردیش: ڈینگو بخار سے فیروز آباد میں اب تک 55 افراد جاں بحق، حالات فکر انگیز

ڈینگو بخار کی وجہ سے اتر پردیش کے کئی علاقوں میں حالات فکر انگیز بنے ہوئے ہیں۔ فیروز آباد میں ہی اب تک 55 افراد ڈینگو بخار کی وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج کی پرنسپل سنگیتا انیجا نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ’’ہمارے یہاں 409 مریض ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔ ہمارے یہاں بھیڑ ہے، لیکن سنگین حالات والے مریضوں کی تعداد کم ہے۔‘‘

09 Sep 2021, 5:45 PM

یو پی: گیان واپی مسجد کے سروے پر الٰہ آباد ہائی کورٹ نے لگائی روک

الٰہ آباد ہائی کورٹ نے اتر پردیش کے وارانسی واقع کاشی وشوناتھ مندر احاطہ میں گیان واپی مسجد کے ’اے ایس آئی سروے‘ پر روک لگا دی ہے۔ ہائی کورٹ نے وارانسی کی عدالت میں اس معاملے سے متعلق دیگر سبھی کارروائی پر بھی روک لگا دی۔ وارانسی کے سینئر ڈویژن سول جج نے اپریل میں اے ایس آئی کو سروے کا حکم دیا تھا۔ ہائی کورٹ نے بحث پوری ہونے کے بعد 31 اگست کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ متنازعہ زمین کا سروے اے ایس آئی سے کرائے جانے کو مسجد کی انتظامیہ کمیٹی اور یو پی سنی سنٹرل وقف بورڈ نے چیلنج پیش کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔