اہم خبریں: انتخابی منشور کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر سب کے لئے ویکسین کا بندوبست کیا جائے، پرینکا گاندھی

ممتا بنرجی، تصویر یو این آئی
ممتا بنرجی، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

07 Apr 2021, 9:08 PM

انتخابی منشور کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر سب کے لئے ویکسین کا بندوبست کیا جائے، پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’اگر انتخابات کے دوران منشور میں سب کے لئے مفت ویکسین کا اعلان کیا جا سکتا ہے تو یہ صحیح وقت ہے کہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر سب کے لئے ویکسین کا بدوبست کرے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام کے مفاد میں اقدام یہی ہے کہ ہر ایک کو ویکسین حاصل ہو۔

07 Apr 2021, 5:24 PM

بی جے پی لاکھوں باہری غنڈوں کے ساتھ بنگال پر قبضہ کرنے آئی ہے، ممتا بنرجی

ٹی ایم سی سربراہ اور وزیر اعلیٰ مغربی بنگال ممتا بنرجی نے کوچ بہار میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’بی جے پی لاکھوں باہروں غنڈوں کے ساتھ بہار پر قبضہ کرنے آئی ہے۔ یہ اتنا آسان نہیں ہے۔ پہلے دہلی کے بارے میں سوچو پھر بنگال کے بارے میں۔‘‘

07 Apr 2021, 3:50 PM

پنجاب میں 30 اپریل تک رات کا کرفیو نافذ، سیاسی جلسوں پر پابندی

پنجاب حکومت نے ریاست بھر میں 30 اپریل تک رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ ریاست میں سیاسی جلسوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔


07 Apr 2021, 2:36 PM

مدھیہ پردیش میں کورونا سے 2 افراد کی موت، 28 نئے مریض

دموہ: مدھیہ پردیش کے ضلع دموہ میں کورونا بیماری سے دو افراد کی موت ہوگئی ہے، جبکہ مزید 28 افراد اس بیماری سے مزید متاثرہوئے ہیں۔ چیف میڈیکل اور طبی افسر ڈاکٹر سنگیتا تریویدی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ضلع میں 28 نئے مریض ملنے کے بعد متاثر مریضوں کی تعداد 3276 ہوگئی ہے۔ جبکہ کل دو افراد کی موت ہوگئی تھی۔ ضلع میں ابھی تک کورونا سے 130 لوگوں کی موت ہوچکی ہے، جبکہ 2936 افراد صحتیاب ہوکر گھر واپس جاچکے ہیں۔ یہاں کورونا کے 210 فعال معاملے ہیں۔

07 Apr 2021, 1:29 PM

عمر عبداللہ کو کورونا ویکیسن کی پہلی خوراک دی گئی

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو بدھ کے روز یہاں شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) میں کورونا مخالف ویکیسن کی پہلی خوراک دی گئی۔ اس بات کی اطلاع انہوں نے بدھ کے روز خود اپنے ایک ٹوئٹ میں دی۔ موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'میں نے آج صبح کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی۔ میں اس کے لئے سکمز سری نگر سے وابستہ تمام عملے کا مشکور ہوں'۔ قابل ذکر ہے کہ عمر عبداللہ کے والد اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ، جو سکمز سری نگر میں داخل ہیں، کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آیا ہے۔


07 Apr 2021, 12:31 PM

طیارہ کے بیت الخلا میں چھپا کرلایا گیا سونا ایرپورٹ پر ضبط

حیدرآباد: طیارہ کے بیت الخلا میں چھپا کرلائے گئے سونے کو حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ کے کسٹم حکام نے ضبط کرتے ہوئے اس زرد دھات کی اسمگلنگ کرنے والے مسافر کے خلاف معاملہ درج کرکے اس سے پوچھ گچھ شروع کردی۔ اس 1.2 کیلو سونے کی مالیت 60 لاکھ روپئے ہے۔ یہ مسافر دبئی سے براہ راست کوچین، حیدرآباد پہنچا تھا۔ یہ سونا بسکٹس کی شکل میں تھا۔ واضح رہے کہ حالیہ چند دنوں کے دوران اس اہم ایرپورٹ پر سونے کی بڑے پیمانہ پر ضبطی کے معاملات سامنے آرہے ہیں۔

07 Apr 2021, 11:38 AM

اورنگ آباد میں دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر، دو افراد ہلاک

اورنگ آباد: بہار میں ضلع اورنگ آباد کے علاقے اوبر میں دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہوگئی، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ داود نگر کے سب ڈویژنل پولیس آفیسر راجیش کمار نے یہاں بتایا کہ کھاراتی گاؤں کے قریب اسکرپیو اور کنٹینر کے درمیان ٹکر ہوئی۔ اس حادثے میں اسکرپیو میں سوار دو افراد کی موت ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت منیش کمار اور روشن کمار کے نام سے ہوئی ہے جو اوبرا کے رہنے والے ہیں۔ کمار نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بنارس کے ٹراما سینٹر ریفر کردیا گیا ہے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔


07 Apr 2021, 10:29 AM

کورونا کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر 8 اپریل سے دہلی ایمس میں او پی ڈی بند

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر دہلی ایمس کی او پی ڈی 8 اپریل سے عارضی طور پر بند کردی جائے گی۔ نیز، ایمس کے تمام خصوصی مراکز بھی بند رہیں گے۔

07 Apr 2021, 9:16 AM

آسٹریلیا میں سخت لاک ڈاؤن کی میعاد میں 18 اپریل تک توسیع

ویانا:عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے آسٹریلیا کی راجدھانی ویانا اور آس پاس کے علاقوں میں نافذ سخت لاک ڈاؤن کی مدت میں 18 اپریل تک کی توسیع کردی گئی ہے۔ یہ اطلاع چانسلر سیبسٹین کُرز نے منگل کے روز دی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ویانا، لوئر آسٹریلیا اور برگ لینڈ کے گورنروں نے وفاقی حکومت کے ساتھ ہم آہنگی سے 18 اپریل تک لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے پر اتفاق ظاہر کیا ہے‘‘۔

وہیں ویانا کے میئر مائیکل لُڈ وگ نے صحافیوں سے کہا کہ انتہائی نگہداشت والی یونٹ ّآئی سی یو میں صورتحال سنگین بنی ہوئی ہے۔ ویانا کے اسپتالوں میں دوسرے صوبوں کے آئی سی یو والے مریضوں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا کے سبب تین مشرقی صوبوں میں حالت نازک ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔