اہم خبریں: تھائی لینڈ، کیمیکل فیکٹری میں زبردست دھماکہ، 21 زخمی

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

05 Jul 2021, 2:29 PM

تھائی لینڈ: کیمیکل فیکٹری میں زبردست دھماکہ، 21 زخمی

بنکاک: تھائی لینڈ کے صوبہ ساموت پروکان ضلع بنگ فلی میں پیر کے اوائل میں پلاسٹک فوم کی فیکٹری میں زبردست دھماکے سے 21 افراد زخمی ہوگئے۔ اخبار 'بینکاک پوسٹ' نے اطلاع دی ہے کہ یہ دھماکہ منگ دی کیمیکل کمپنی کی فیکٹری میں ہوا ہے۔ فیکٹری میں تقریباً پانچ سے چھ گوداموں میں 50 ٹن (میٹرک ٹن) کیمیکل کا ذخیرہ ہے۔ اخبار کے مطابق ھماکے کے بعد زبردست آگ بھڑک اٹھی، جس سے فیکٹری اور عمارتوں اور مکانات کو اس کے ایک کلومیٹر کے دائرے میں واقع بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ اس واقعے میں کم از کم 21 افراد زخمی ہوئے تھے۔ صوبے میں مقامی حکام نے فیکٹری کے پانچ کلو میٹر کے دائرے میں رہنے والے لوگوں کو انخلاء کا حکم دیا ہے۔ دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

05 Jul 2021, 1:31 PM

ڈگری اور پی جی امتحانات، تلنگانہ ہائی کورٹ کا مداخلت سے انکار

حیدرآباد: تلنگانہ میں ڈگری اور پی جی امتحانات کو ملتوی کرنے کے لئے ریاستی حکومت کو ہدایت دینے کی خواہش کرتے ہوئے داخل کردہ عرضی پر فوری سماعت کرنے سے ریاستی ہائی کورٹ نے انکار کر دیا۔ این ایس یو آئی کے ریاستی صدر نے یہ عرضی داخل کی تھی، تاہم عدالت کی ڈیویثرن بنچ نے اس عرضی کو سماعت کے لئے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

05 Jul 2021, 12:30 PM

تالاب سے تین لڑکیوں کی لاشیں ملنے سے سنسنی

حیدرآباد: تلنگانہ کے ایک تالاب سے تین کمسن لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جس سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ یہ واقعہ نرمل ضلع کے تانور منڈل سنگن گاوں میں پیش آیا۔ مقامی افراد نے تالاب میں تین لڑکیوں کی لاشیں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ ان کی شناخت سنیتا (16)، وشالی (14) اور انجلی (14) کے طورپر کی گئی ہے، جن میں سے وشالی اور انجلی بہنیں ہیں۔ یہ لڑکیاں اتفاقی طور پر تالاب میں گر گئیں؟ یا انھوں نے اجتماعی طور پر خودکشی کرلی، پولیس جانچ کر رہی ہے۔


05 Jul 2021, 10:35 AM

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 309 نئے معاملات، 11 افراد کی موت

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 وبائی بیماری کے 309 نئے معاملات رپورٹ ہوئے ہیں اور 11 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ صحت کے عہدیداروں نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ تمام ضلعی صدر دفاتر سے یو این آئی کے ذریعہ جمع کی گئی تفصیلات کے مطابق اس علاقے کے آٹھ اضلاع میں بیڑ ضلع سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں 159 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور چھ افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد اورنگ آباد میں 25 نئے معاملات درج ہوئے اور تین افراد کی موت ہوگئی۔ جالنا میں 11 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور ایک شخص کی موت ہوگئی۔ ہنگولی میں ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔ عثمان آباد میں 52، لاتور میں 39، پربھنی میں 16 اور نانڈیڑ میں سات معاملات درج ہوئے ہیں۔

05 Jul 2021, 9:08 AM

فلپائن میں طیارہ حادثہ، اب تک 45 افراد ہلاک

منیلا: فلپائن کی فضایہ (پی اے ایف) کا سی۔ 130 ہرکیولس ٹرانسپورٹ طیارہ اتوار کے روز سولو صوبے میں حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس طیارہ حادثے میں کم از کم 45 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ حکومت نے حادثے کی جانچ کے حکم دیئے ہیں۔ وزیر دفاع ڈیلفن لورینزا نے ٹوئٹ میں کہا کہ سی۔ 130 حادثے کی پوری جانچ کی جائے گی۔ راحت اور بچاؤ مہم مکمل ہوگئی ہے۔

فلپائن کے مسلح دستوں کے چیف آف اسٹاف جنرل سلیریٹو سوبیجانا نے ایک بیان میں کہا کہ 96 لوگوں کو لے جارہا طیارہ ہوائی پٹی پر اترنے کی کوشش میں حادثے کا شکار ہوگیا۔ فلپائن کی سرکاری خبررساں اجنسی نے بتایا کہ طیارہ میں سوار زیادہ تر مسافروں میں پیدل فوج ڈویژن ٹریننگ یونٹ کے نئے فوجی سوار تھے۔ حادثے میں علاقے کے دو شہری بھی مارے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */