اہم خبریں: یوسف پٹھان کے شیدائیوں کو ملی خوشخبری، روڈ سیفٹی ٹورنامنٹ کے لیے منتخب

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

27 Feb 2021, 10:04 PM

روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز میں نظر آئیں گے یوسف پٹھان

رائے پور: بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے یوسف پٹھان، نمن اوجھا اور آر. ونے کمار یہاں کے شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 5 سے 21 مارچ تک کھیلی جانے والی اَن اکیڈمی روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز میں انڈیا لیجینڈز ٹیم کے لئے کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ سری لنکا لیجنڈز ٹیم نے بھی سنت جے سوریہ، رسیل آرنلڈ اور اپل تھرنگا کو اپنے ساتھ شامل کر لیا ہے۔ اس ٹیم کے کپتان تلک رتنے دلشان ہیں۔

انڈیا لیجنڈز اپنا پہلا میچ 5 مارچ کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلیں گے جبکہ سری لنکا لیجنڈز اپنی مہم کی شروعات 7 مارچ کو ونڈیز لیجنڈز کے خلاف کھیلتے ہوئے کریں گے۔ چونکہ ملک میں کرکٹ سب سے زیادہ پسند کیا جانا والا کھیل ہے اور کرکٹروں کو آئیڈیل کے طور پر دیکھا جاتا ہے اس لئے اس لیگ کا مقصد سڑکوں پر اپنے رویہ کے تئیں لوگوں کے ذہنوں کو متاثر کرنا اور تبدیل کرنا ہے۔

27 Feb 2021, 9:09 PM

پرائیویٹ اسپتالوں میں 250 روپے میں لگائی جائے گی کورونا ویکسین

نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف چلائی جارہی ٹیکہ کاری مہم کے دوسرے مرحلے میں 60 برس اور 45 برس (دیگر بیماری سے متاثر) سے زیادہ عمر کے لوگوں کو پرائیویٹ کورونا ٹیکہ کاری مراکز میں 250 روپے میں پہلا ٹیکہ لگایا جائے گا۔ سرکاری مراکز پر یہ ٹیکہ اگرچہ مفت ہی رہے گا۔ صحت کے مرکزی سکریٹری راجیش بھوشن نے اس سلسلے میں آج ویڈیو کانفرنس (وی سی) کے ذریعہ ٹیکہ کاری پر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے صحت سکریٹریوں اور دیگر افسران کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ٹیکہ کاری کی شروعات 16 جنوری کو کی گئی تھی اور اب تک یکم مارچ سے دوسرے مرحلے کی ٹیکہ کاری مہم شروع ہورہی ہے جس میں پرائیویٹ اسپتالوں کو بھی اہم ذمہ داری دی گئی ہے۔

27 Feb 2021, 8:29 PM

آسام کی بی جے پی حکومت کو الیکشن کمیشن نے دیا جھٹکا

الیکشن کمیشن نے آج ایک اہم فیصلے میں آسام کی بی جے پی حکومت کو جھٹکا دیا ہے۔ کمیشن نے اپنے ایک بیان بتایا کہ کمیشن کو اس بات کی جانکاری ملی ہے کہ آسام حکومت نے 26 فروری کو 12 آئی پی ایس اور 6 اے پی ایس افسران کے تبادلے کا حکم دیا ہے۔ کمیشن نے مثالی ضابطہ اخلاق کے مدنظر اگلے حکم تک ان پولس افسران کے تبادلے/پوسٹنگ کو حسب سابق رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔


27 Feb 2021, 7:04 PM

اتر پردیش: بلند شہر میں امبیڈکر کے مجسمے کو نقصان پہنچایا گیا

بلند شہر: اترپردیش کے بلند شہر کے کھرجا علاقے میں کچھ شر پسند عناصر نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمے کو نقصان پہنچایا۔ سینئر پولیس افسر سنتوش کمار نے آج یہاں کہا کہ کھرجا نگر کی جنکشن چوکی علاقے کے گاؤں حبیب پور میں جمعہ کی رات کچھ شر پسند عناصر نے گاؤں میں نصب بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمے کو نقصان پہنچایا۔ ہفتے کی صبح جب لوگوں کو معاملے کی اطلاع ہوئی تو ان میں غم و غصہ پھیل گیا۔ فوری طور پر مجسمے کی مرمت کروا دی گئی ہے۔

27 Feb 2021, 6:22 PM

پی ایس ایل وی سی 51، امیزون 1مشن کی الٹی گنتی شروع

حیدرآباد: نیواسپیس انڈیا لمیٹیڈ (این ایس آئی ایل) کے پہلے تجارتی مشن میں اسرو برازیل کے امیزون 1 اور دیگر 20 سٹلائیٹس کو اے پی کے سری ہری کوٹہ سے 28 فروری کو چھوڑے جانے کے سلسلہ میں الٹی گنتی کا آغاز آج صبح 8.54 بجے ہوگیا ہے۔ پی ایس ایل وی۔ سی 51 کا استعمال کرتے ہوئے یہ سٹلائیٹس 28 فروری کو 10.23 بجے چھوڑے جائیں گے۔ اسرو نے اس خصوص میں کیے گئے ٹوئٹ میں یہ بات بتائی۔ پی ایس ایل وی سی 51، این ایس آئی ایل کا پہلا تجارتی مشن ہوگا۔ امیزون۔1 اس مشن کا ابتدائی سٹلائٹ ہے جو برازیل کا پہلا سٹلائیٹ مشن ہوگا۔ یہ ہندوستان سے چھوڑا جائے گا۔ امیزون 1، نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس ریسرچ (آئی این پی ای) کا پہلا زمین کا مشاہداتی سٹلائٹ ہوگا۔ پی ایس ایل وی۔ سی 51، پی ایس ایل وی کا 53 واں مشن ہے۔ پی ایس ایل وی۔سی/51امیزون 1، محکمہ خلا کے تحت حکومت ہند کی کمپنی این ایس آئی ایل کا پہلا مشن ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */