شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں عدم شناخت لاش بر آمد

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

14 Jun 2021, 3:29 PM

شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں عدم شناخت لاش بر آمد

سری نگر: شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور کے بومئی علاقے میں پیر کی صبح اس وقت ہر سو سراسیمگی پھیل گئی جب کھیت سے ایک عدم شناخت لاش بر آمد کی گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سوپور کے بومئی علاقے میں پیر کی صبح مقامی لوگوں نے کھیت میں ایک لاش دیکھی اور فوراً پولیس کو اس کے متعلق مطلع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاش کی شناخت ابھی نہیں ہوپائی ہے تاہم پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

14 Jun 2021, 2:43 PM

گھریلو تنازعہ میں تین بھائیوں نے مل کر اپنے بڑے بھائی کو زندہ جلایا

دموہ: مدھیہ پردیش کے ضلع دموہ میں گھریلو تنازعہ میں تین بھائیوں نے اپنے بڑے بھائی کو بے رحمی سے زندہ جلاکر ہلاک کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بابولال نام کے شخص نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ بابو لال کے بیٹے کیرت کی شکایت پر بھیالال، بھگوان داس، کنہیالال اور دیگر کے خلاف قتل کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بابو لال کی والدہ اپنے بیٹے کے ساتھ رہنا چاہتی تھی، جبکہ ملزم بھائی والدہ کو اپنے گھر لے جانا چاہتے تھے جس پر ان کے بیچ جھگڑا ہوگیا۔ ملزم بھائیوں نے بابو لال کو سوتے وقت آگ میں زندہ جلا دیا۔ فی الحال ملزم بھائیوں کی گرفتاری نہیں ہوسکی ہے۔

14 Jun 2021, 1:31 PM

حیدرآباد میں پٹرول نے لگائی سنچری، ڈیزل 95.14 روپئے فی لیٹر

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں پٹرول کی قیمت فی لیٹر 100 روپے ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک لیٹر پٹرول پر 29 پیسے اور ڈ یزل پر 31 پیسے کا اضافہ ہواہے، جس کے بعد تلنگانہ کے دارالحکومت میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 100.20 روپئے ہوگئی ہے، جبکہ ڈیزل فی لیٹر 95.14 روپئے ہوگیا ہے۔ اس اضافہ سے عام آدمی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور خاص طورپر متوسط طبقہ کافی بُری طرح متاثر ہوا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹ اور ضروری اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ درج کیا جاتا ہے۔


14 Jun 2021, 11:35 AM

شراب مافیہ پوری ریاست میں موت کا ننگا ناچ ناچیں، پھر بھی حکومت خاموش... پرینکا گاندھی

پریناک گاندھی نے اتر پردیش حکومت پر شراب مافیہ کو لے کر حملہ کیا، انہوں نے کہا کہ علی گڑھ سے پرتاپ گڑھ تک شراب مافیہ پوری ریاست میں موت کا ننگا ناچ کریں۔ پھر بھی یوپی سرکار خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ صحافی حقیقت کو بے نقاب کریں، انتظامیہ کو خطرے سے خبردار کریں۔ پھر بھی حکومت سو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیا جنگل راج کی پرورش کرنے والی یوپی حکومت کے پاس صحافی سلبھ سریواستو کے اہل خانہ کے آنسوؤں کا کوئی جواب ہے؟

14 Jun 2021, 10:29 AM

امریکہ، آسٹن میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے 14 میں سے ایک شخص کی موت

واشنگٹن: امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں فائرنگ کے دوران زخمی ہونے والا ایک شخص اسپتال میں دم توڑ گیا یہ معلومات آسٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے دی، محکمہ پولیس پولیس نے بتایا کہ ’’فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والا ایک 25 سالہ شخص اسپتال میں دم توڑ گیا ہے، آسٹن پولیس کے قائم مقام چیف جوزف چاکون نے ہفتے کے روز بتایا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ تقریباً 1:30 بجے ہوا۔ اس سے قبل پولیس نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 13 بتائی تھی۔ آسٹن حکام نے بعد میں کہا کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 14 ہے۔ پولیس کے مطابق دو مشتبہ افراد میں سے ایک نے فائرنگ کی۔ ابھی تک اس واقعہ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہے۔


14 Jun 2021, 9:36 AM

افغانستان میں کورونا وائرس کے 1597 نئے کیسز

کابل: افغانستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ- 19) کے مزید 1597 نئے کیسز کی رپورٹ ملی ہے جس سے اس ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 91458 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت عامہ نے یہاں جاری ایک بیان میں بتایا کہ اسی عرصے کے دوران 85 کورونا مریضوں کی موت کے سبب ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3612 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران مجموعی طور پر 471 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔ وزارت صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھر پر ہی رہیں یا ماسک پہنیں، حفاظتی اقدامات کریں اور بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سرکاری بسوں، بازاروں اور ہجوم والے علاقوں میں ہیلتھ کلینک کے رہنما اصولوں پر عمل کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔