اہم خبریں: بی جے پی رکن پارلیمنٹ مینکا گاندھی بھی ہوئیں کورونا پازیٹو

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

12 May 2021, 7:58 PM

بی جے پی رکن پارلیمنٹ مینکا گاندھی بھی کورونا کی زد میں

سلطان پور: سابق مرکزی وزیر اور سلطان پور سے رکن پارلیمنٹ مینکا گاندھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئی ہیں۔ وہ دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ میں ہیں۔ مینکا گاندھی کے میڈیا انچارج وجئے سنگھ رگھونشی نے آج یہاں بتایا کہ مینکا گاندھی کا منگل کے روز 11 مئی کو اینٹیجن ٹیسٹ ہوا تھا، جس میں یہ تصدیق کی گئی تھی کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ کورونا جانچ کی مثبت رپورٹ آنے کے بعد رکن پارلیمنٹ مینکا گاندھی کو دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

12 May 2021, 3:05 PM

تمل ناڈو میں جان گنوانے والے طبی اہلکاروں کے اہل خانہ کے لئے 25-25 لاکھ کی مالی امداد کا اعلان

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے اعلان کیا ہے کہ ان 43 طبی اہلکاروں اور ڈاکٹروں کے اہل خانہ کو 25-25 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی جنہوں نے کورونا وبا کے دوران اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے جان گنوا دی۔ انہوں نے فرنٹ لائن عملہ کو اپریل، مئی اور جون مہینے کے لئے انسینٹیو دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

12 May 2021, 1:55 PM

کرناٹک میں 14 روزہ لاک ڈاؤن، مہاجر مزدور وطن واپسی پر مجبور

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی غرض سے کرناٹک میں 14 روزہ لاک کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے پیش نظر ہزاروں مہاجر کارکنان اور مزدور روزگار سے محروم ہو گئے ہیں اور وطن واپسی پر مجبور ہیں۔ مہاجر مزدورو راجدھانی بنگلورو کے کینٹ ریلوے اسٹیشن پر بڑی تعداد میں جمع ہیں تاکہ اپنے گھروں کو واپس لوٹ سکیں۔ ایک مزدور نے کہا، ’’لاک ڈاؤں کی وجہ سے ہمارے کام ختم ہو گئے ہیں، اس لئے میں واپس اپنے گاؤں لوٹ رہا ہوں۔‘‘


12 May 2021, 12:19 PM

بی جے پی حکومت نے ’ٹیکہ اتسو‘ تو منایا لیکن ٹیکہ کاری کا کوئی انتظام نہیں کیا، پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’ہندوستان سب سے بڑا ودیکسین تیار کرنے والا ملک ہے۔ بی جے پی حکومت نے 12 اپریل کو ٹیکہ اتسو منا لیا لیکن ویکسین کا کوئی انتظام نہیں کیا اور 30 دنوں میں ٹیکہ کاری میں 82 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ مودی جی ویکسین کی فیکٹریوں میں گئے، تصویر بھی کھنچوائی مگر ان کی حکومت نے ویکسین کا پہلا آرڈر جنوری 2021 میں کیوں کیا؟‘‘

پرینکا نے مزید لکھا، ’’امریکہ اور دیگر مملاک نے ہندوستانی ویکسین کمپنیوں کو بہت پہلے آرڈر دے رکھا تھا، اس کی ذمہ داری کون لے گا؟ گھر گھر ویکسین پہنچائے بغیر کورونا سے لڑنا ناممکن ہے۔‘‘

12 May 2021, 11:02 AM

مہاراشٹر میں کورونا ویکسین کی قلت، ناگپور کے کئی مراکز پر ٹیکہ کاری متاثر

مہاراشٹر میں کورونا ویکسین کی قلت برقرار ہے۔ اس کی وجہ سے ناگپور کے کئی مراکز پر ٹیکہ کاری بند کرنا پڑی۔ ایک مقامی شخص نے کہا، ’’میں یہاں کورونا کی دوسری خوراک لینے کے لئے آیا تھا لیکن ویکسین کی عدم دستیابی کے سبب مجھ سے کہا گیا ہے کہ ٹیکہ لگوانے کے لئے کل آنا!‘‘


12 May 2021, 10:08 AM

تلنگانہ میں 10 روزہ لاک ڈاؤن کا آغاز

تلنگانہ ریاست میں کورونا وائرس کے بحران کے پیش نظر لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے۔ صبح 10 بجے سے نافذ ہونے والا یہ لاک ڈاؤں اگلے دس دن تک جاری رہے گا۔ اس سے قبل صبح کے وقت حیدرآباد میں بڑی تعداد میں لوگوں نے عید کی خریداری کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔