اہم خبریں: ’غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کیا جائے گا‘

کملا ہیرس، تصویر یو این آئی
کملا ہیرس، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

08 Jun 2021, 8:29 PM

غیر قانونی تارکین وطن ملک بدر ہوں گے: کملا ہیرس

واشنگٹن: امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے کہا ہے کہ ملک میں غیر قانونی طریقوں سے آنے والے گوئٹے مالا کے تارکین وطن کو ملک بدر کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بات اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے دوران گوئٹے مالا کے صدر آلاخاندرو جیا ماتی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔ محترمہ ہیرس اور مسٹر جیا ماتی نے بین الوفود مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔ اس دوران صدر جیاماتی نے بتایا کہ حالیہ ایام میں غیر قانونی تارکین وطن کا مسئلہ ہمیں در پیش ہے،ہمیں امریکہ کے ساتھ مشترکہ طور پر تعاون کرنا ہوگا جبکہ ہمیں اپنی عوام کو زندگی کے بہتر مواقع فراہم کرتے ہوئے انہیں نقل مکانی سے روکنے کی کوشش کرنا ہوگی۔ محترمہ کملا ہیرس نے بھی اس موقع پر کہا کہ میرا یہ دورہ گوئٹے مالا کے ساتھ غیر قانونی ہجرت، تشدد اور بد عنوانی جیسے موضوعات پر غور کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ غیر قانونی طریقوں سے امریکہ آنے والے گوئٹے مالا کے تارکین وطن کو ملک بدر کیا جائے گا۔

08 Jun 2021, 7:39 PM

اوبامہ کی بیٹیوں نے ’بلیک لائیوس میٹر‘ مظاہرہ میں حصہ لیا تھا

واشنگٹن: سابق امریکی صدر بارک اوبامہ نے کہا ہے کہ افریقی نژاد امریکی شہری جارج فلائیڈ کے قتل کے احتجاج کے لئے ان کی بیٹیوں نے گذشتہ سال بلیک لائیوس میٹر (بی ایل ایم) کے مظاہرے میں حصہ لیا تھا اور ان کی اخلاقی اقدار کے بارے میں انہیں کوئی فکر نہیں ہے۔ اوبامہ نے یہ باتیں سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہیں۔ پیر کو نشر کیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا "میں ہمیشہ ان کی حفاظت کی فکر کرتا ہوں اور یہ باپ ہونے کے ناطے فطری ہے لیکن ملک کو بہتر بنانے کے لئے ان کے کردار میں کیا صحیح ہے اور کیا غلط ہے۔" اس بات سے پریشان نہیں ہوں۔

08 Jun 2021, 6:04 PM

دنیا بھر کی کئی بڑی نیوز ویب سائٹس ڈاؤن، لوگ پریشان

دنیا بھر کی کئی بڑی نیوز ویب سائٹ اس وقت ڈاؤن ہو گئی ہے۔ نیو یارک ٹائمز، بلوم برگ، گارجین اور فنانشیل ٹائمز جیسی نیوز ویب سائٹس کھل نہیں پا رہی ہیں۔ خبروں کے مطابق تقریباً نصف گھنٹے سے یہ مسئلہ برقرار ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ برطانیہ میں بھی بیشتر نیوز ویب سائٹس کھلنے میں دقتیں پیش آ رہی ہیں۔


08 Jun 2021, 4:59 PM

بہار کے بانکا ضلع میں دھماکہ، مدرسہ کی عمارت تباہ

بہار کے ضلع بانکا میں ایک مدرسہ کے نزدیک زبردست دھماکہ کی اطلاع ہے۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ مدرستہ کی عمارت زمیندوز ہو گئی۔ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور چھان بین کی۔

بانکا کے ایس پی اروند کپتا نے کہا، ’’لاک ڈاؤن کی وجہ سے مدرسہ بند پڑا ہوا تھا۔ ہم فارنزک اور بامب اسکواڈ کا موقع پر پہنچنے کا انتظار کر ہے ہیں۔ تاحال کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ دھماکہ کی وجوہات جاننے کے لئے جانچ کی جا رہی ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

/* */