اہم خبریں LIVE: دہلی پولیس نے مشعل مارچ نکال رہے کانگریس لیڈران و کارکنان کو حراست میں لیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر اے این آئی</p></div>

تصویر اے این آئی

user

قومی آوازبیورو

28 Mar 2023, 8:05 PM

دہلی: پولیس نے مشعل مارچ نکال رہے کانگریس لیڈران و کارکنان کو حراست میں لیا

دہلی پولیس نے مشعل مارچ نکال رہے کانگریس لیڈروں و کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ کاگنریس کے سینئر لیڈر ہریش راوت نے اس موقع پر کہا کہ ’’یہ جمہوریت کا قتل ہے۔ ہم نے مشعلیں جلائی جنھیں پولیس نے بجھانے کا کام کیا۔ لیکن ہم دل کی مشعل جلائیں گے، ہر ظلم سے لڑیں گے۔‘‘

28 Mar 2023, 5:11 PM

میکسیکو میں پناہ گزینوں کے مرکز میں آگ لگنے سے 39 افراد ہلاک

میکسیکو کے شمالی سرحدی شہر سیوڈاڈ جواریز میں مہاجرین کی ایک تنصیب میں آگ لگنے سے کم از کم 39 تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔ نیشنل مائیگریشن انسٹی ٹیوٹ کے حوالے سے بتایا کہ رائٹرز نے یہ اطلاع دی۔

28 Mar 2023, 3:45 PM

جاپان میں آیا 6.1 شدت کا زلزلہ، گھبراہٹ اور خوف میں لوگ گھروں سے باہر نکلے

شمال مشرقی ایشیائی ملک جاپان میں زلزلہ کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ زلزلہ کی شدت ریکٹر پیمانہ پر 6.1 درج کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ سے ہوکائیڈو جزیرہ پوری طرح لرز گیا۔ نیشنل سنٹر فار سسمولوجی کے مطابق منگل کی دوپہر 2.48 بجے یہ زلزلہ آیا جس سے گھبرا کر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ فی الحال کسی جان و مال کے خسارے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔


28 Mar 2023, 2:11 PM

اومیش پال اغوا معاملہ میں عتیق احمد کو عدالت نے سنائی عمر قید کی سزا، بھائی اشرف بری

الہ آباد کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے اومیش پال اغوا کیس میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے مافیا سے سیاستدان بنے عتیق احمد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے، جبکہ اس پر 5000 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ عدالت نے کیس میں عتیق احمد، دنیش پاسی اور خان صولت حنیف کو مجرم قرار دیا ہے۔ وہیں، عتیق احمد کے بھائی اشرف سمیت دیگر تمام 7 ملزمان کو بری کر دیا ہے۔

28 Mar 2023, 1:18 PM

ادھو ٹھاکرے اور ان کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے کو دہلی ہائی کورٹ نے ہتک عزتی کے معاملہ میں کیا طلب

دہلی ہائی کورٹ نے شندھے دھڑے کے لیڈر راہل رمیش شیوالے کی جانب سے درج کئے گئے ہدت عزتی کے معاملہ میں ادھو ٹھاکرے اور ان کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے کو طلب کر لیا ہے۔ اس معاملہ میں عدالت نے سنجے راؤت کو بھی طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے لئے 17 اپریل کی تاریخ مقرر کی ہے۔


28 Mar 2023, 12:53 PM

اومیش پال اغوا معاملہ میں عتیق احمد اور اس کا بھائی اشرف قصوروار قرار

پریاگ راج ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے مافیا سے سیاست داں بنے عتیق احمد کو اومیش پال اغوا معاملہ میں قصور وار قرار دیا ہے۔ عتیق کے علاوہ اس کے بھائی اشرف کو بھی اس معاملہ میں مجرم قرار دیا گیا ہے۔ عدالت میں دونوں فریقین کی جانب سے دلائل جاری ہیں۔

28 Mar 2023, 12:17 PM

عتیق احمد کی یوپی کی جیل میں منتقل نہ کرنے اور تحفظ کی عرضی، سپریم کورٹ کا سماعت سے انکار

سپریم کورٹ نے عتیق احمد کی اس عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا جس میں انہوں نے تحفظ کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا وہ یوپی کی جیل منتقل ہونا نہیں چاہتے۔ سپریم کورٹ نے عتیق احمد کے وکیل سے کہا کہ وہ اپنی شکایات کے ساتھ ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔


28 Mar 2023, 11:06 AM

کرناٹک میں مسلم ریزرویشن قانونی طور پر جائز نہیں تھا اس لئے ختم کیا گیا، مرکزی وزیر

مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کرناٹک حکومت کی طرف سے مسلمانوں کی پسماندہ برادریوں کے لیے 27 سالوں سے جاری ریزرویشن ختم کئے جانے پر کہا کہ یہ قانونی طور پر جائز نہیں تھا، اس لئے ختم کیا گیا۔ انہوں نے کہا ’’جب دوسری ریاستوں نے مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نافذ کیا تو سپریم کورٹ نے منسوخ کر دیا تھا، اسی طرح یہ بھی غیر قانونی تھا اس لیے اسے بھی ختم کر دیا گیا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔