اہم خبریں: ویوو نے لانچ کیا نیا وائی 73 اسمارٹ فون

علامتی تصویر آئی اے این ایس
علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

10 Jun 2021, 6:28 PM

ویوو نے لانچ کیا نیا وائی 73 اسمارٹ فون

نئی دہلی: اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو نے اپنا نیا اسمارٹ فون وائی 73 ہندوستانی مارکیٹ میں پیش کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کی قیمت 20990 روپے ہے۔ کمپنی نے آج یہاں بتایا کہ اس کی نئی برانڈ کی آئکن اداکارہ سارہ علی خان نے اس اسمارٹ فون کو 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسکرین کا سائز 6.44 انچ کے ساتھ لانچ کیا ہے۔ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم پر مبنی اس فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو جی 95 پروسیسر ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ اس اسمارٹ فون میں 16 میگھا پکسل کا فرنٹ کیمرا اور 6 میگھا پکسل کا ریئر کیمرا ہے جس کے ساتھ دو ایم پی کے دو دیگر کیمرے ہیں۔ اس طرح ایک ٹرپل ریئر کیمرا ہے۔

10 Jun 2021, 5:28 PM

سہارنپور میں خاتون سمیت 4 اسمگلر گرفتار، 12 لاکھ کی اسمیک ضبط

سہارنپور: اترپردیش کے ضلع سہارن پور میں پولیس نے آج گنگوہ علاقے سے خاتون سمیت چار اسمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 500 گرام اسمیک اور کچھ نقدی برآمد کی ہے۔ ضبط اسمیک کی قیمت تقریباً 12 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (دیہات) اتل شرما نے یہاں بتایا کہ گنگوہ تھانہ انچارج انسپکٹر بھانو پرتاپ سنگھ کی قیادت میں پولیس نے ایک خاتون سمیت چار اسمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 500 گرام اسمیک پر کنڈا کلا باشندہ غفار کی بیوی حسین بیگم، کرنال ہریانہ باشندہ ستیش کمار، جیت سنگھ، سہارن پور باشندہ ذیشان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 500 گرام اسمیک اور 14ہزار 100 روپئے برآمد کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں معاملہ درج کر کے گرفتار ملزمین کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔