اہم خبریں: ’میں پہلے بھی سی ایم تھا، آج بھی ہوں، کل بھی رہوں گا‘، وجے روپانی کا بیان

وجے روپانی، تصویر آئی اے این ایس
وجے روپانی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

14 Sep 2021, 10:05 PM

’میں پہلے بھی سی ایم تھا، آج بھی سی ایم ہوں، اور کل بھی رہوں گا‘، وجے روپانی کا بیان

گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ ’’میں پہلے بھی سی ایم تھا، آج بھی سی ایم ہوں اور آگے بھی سی ایم رہوں گا۔‘‘ لیکن اس بیان کے بعد انھوں نے فوراً وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’’سی ایم یعنی کامن مین‘‘۔ پھر روپانی نے کہا کہ ’’اگر پارٹی مجھے بوتھ سطح، جو کہ بہت چھوٹی ذمہ داری ہے، وہ بھی دیتی ہے تو اسے بھی لینے کے لیے تیار ہوں۔‘‘ واضح رہے کہ وجے روپانی نے گجرات کے وزیر اعلیٰ عہدہ سے گزشتہ دنوں اچانک استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد بھوپیندر پٹیل کو وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے۔

14 Sep 2021, 9:34 PM

جھارکھنڈ: ’دُرگا پوجا‘ کی اجازت، لیکن نہ پنڈالوں میں ہوگا دَرشن نہ بنٹے گا پرساد

جھارکھنڈ کے وزیر صحت بنّا گپتا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ہم اتوار کو ریستوراں-دکانیں کھولنے کی اجازت دینے کے لیے تیار ہیں۔ درگا پوجا کی اجازت بھی دی جائے گی، لیکن اس دوران پنڈالوں میں ’درشن‘ پر پابندی رہے گی اور پرساد کی تقسیم بھی نہیں ہوگی۔‘‘ انھوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ 5 فیٹ اونچی مورتیوں کو لگانے کی اجازت دی جائے گی۔

14 Sep 2021, 8:10 PM

مہاراشٹر: بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ کریٹ سومیّا کو عدالت نے لگائی پھٹکار

مہاراشٹر میں کانگریس، این سی پی اور شیوسینا کے لیڈروں اور وزراء کے خالف الگ الگ شکایت درج کرانے والے بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ کریٹ سومیّا کو ممبئی واقع شیوڑی کے میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ نے پھٹکار لگائی ہے۔ کریٹ سومیا نے یکم اپریل 2021 کے دن رہائش تعمیر محکمہ کے افسر پروین کلمے کو رہائش تعمیر محکمہ کا سچن واجے بتایا تھا۔ اس تبصرہ کے خلاف پروین کلمے نے ہتک عزتی کا دعویٰ کرتے ہوئے عرضی داخل کی ہے۔ پروین کلمے کی جانب سے داخل عرضی پر عدالت نے سماعت شروع کر دی ہے اور اب کریٹ سومیا کو بھی عدالت میں حاضری دینی ہوگی۔


14 Sep 2021, 6:24 PM

راجستھان میں لوگ ویکسین کے لئے پر جوش... گہلوت

جے پور: راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ ریاست میں ویکسین کو لے کر لوگ پُرجوش ہیں اور ہم جلد ہی سبھی لوگوں کو ویکسین لگوا کر کووڈ کی تیسری لہر کے اندیشہ کو ختم کریں گے۔ اشوک گہلوت نے ریاست میں پانچ کروڑ سے زیادہ کورونا ٹیکہ لگنے کے بعد یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان میں پانچ کروڑ ویکسین لگانے کے اعداوشمار کو پار کرلیا گیا ہے۔ یہ ہیلتھ کیئر ورکرس کی محنت اور عام لوگوں کے تعاون کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہدف آبادی 5.14 کروڑ کے تقریباً 73 فیصد (3.74) کو کم از کم ایک ڈوز اور تقریباً 25 فیصد (1.27کروڑ) لوگوں کو کورونا کے دونوں ڈوز دیئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ویکسین پر لوگوں میں جوش وخروش ہے جس کی وجہ سے جلد از جلد تمام شہریوں کو ویکسین لگا کر کووڈ کی تیسری لہر کو اندیشہ کو ختم کردیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔