اہم خبریں: مدھیہ پردیش میں 10 ویں بورڈ کے نتائج کا اعلان، 10 لاکھ سے زائد طلبا کامیاب

اسکولی طلبا
اسکولی طلبا
user

قومی آوازبیورو

14 Jul 2021, 9:40 PM

مدھیہ پردیش میں 10 ویں بورڈ کے نتائج کا اعلان

بھوپال: مدھیہ پردیش بورڈ آف اسکینڈری ایجوکیشن (بورڈ) نے آج دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا اور کورونا کے پیش نظر مقررہ ویلویشن میتھڈ (انٹرنل اسسمنٹ) کی وجہ سے دس لاکھ سے زائد طلباء پاس ہوئے ہیں۔ ریاست کے وزیر تعلیم اندر سنگھ پرمار نے یہاں نتائج کا باضابطہ اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے کہا کہ نتائج کا ویلویشن میتھڈ سے اعلان کیا گیا اور جو امیدواروں اس سے مطمین نہیں ہیں، ان کے لئے امتحان میں بیٹھنے کا متبادل ہے۔ وہ مقررہ تاریخ کے اندر امتحان دینے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس سال کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے، دسویں اور بارہویں (بورڈ) کے امتحانات منعقد نہیں کروائے گئے تھے۔ کورونا کی وجہ سے انٹرنل اسسمنٹ کی بنیاد پر دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا اور سبھی طلباء کو پاس کردیا۔ وزیر نے کہا کہ بارہویں جماعت کے نتائج کا بھی اسی مہینے میں اعلان کردیا جائے گا۔

14 Jul 2021, 8:29 PM

مہاراشٹر: بلیک فنگس سے اب تک 1112 افراد ہلاک، 2900 افراد زیر علاج

مہاراشٹر میں بلیک فنگس نے اپنا قہر برپا کیا ہوا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق اب تک صرف مہاراشٹر میں اس بیماری سے 1112 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ تقریباً 2900 لوگوں کا علاج اسپتال میں جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مہاراشٹر میں مجموعی طور پر اب تک 9268 بلیک فنگس کے تصدیق شدہ مریض سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 5091 مریض صحت یاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

14 Jul 2021, 7:31 PM

عراق کے الحسین ہسپتال میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 92 ہوگئی

بغداد: عراق کے شہر ناصریہ کے ہسپتال میں کورونا وائرس کے وارڈ میں آتشزدگی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 92 ہوگئی ہے جبکہ لواحقین اور ہسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کی جانب سے انتظامیہ کو غفلت کے الزامات کا سامنا ہے۔ ڈان کی رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ پیر کی رات ناصریہ میں واقع ہسپتال میں آتشزدگی کے باعث 100 سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔پولیس اور سول ڈیفنس حکام نے کہا کہ تفتیش سے ظاہر ہوتا ہے کہ ناقص وائرنگ میں لگنے والی آگے آکسیجن ٹینک تک پھیل گئی جس کے بعد دھماکہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ عراق میں تین ماہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے، منگل کو صدر مملکت نے دونوں واقعات پر کرپشن کا الزام دیا، وزیر اعظم کی جانب سے جاری بیان میں سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔


14 Jul 2021, 6:31 PM

مڈھ بھیڑ میں 6 اسلحہ اسمگلر گرفتار، ہتھیار برآمد

بستی: اترپردیش کے ضلع بستی میں پولیس نے ہریا علاقے میں ہوئے مڈھ بھیڑ میں چھ اسلحہ اسمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد کیے ہیں۔ پولیس ترجمان نے یہاں بتایا کہ ہریا تھانے کہ پولیس نے مڈھ بھیڑ کے دوران چھ اسلحہ اسمگلروں اکھلیش شرما، راجن تیواری عرف راجناتھ تیواری، راہل سنگھ عرف امیتابھ سنگھ، راجو پاٹھک، ونئے بھاشکر سنگھ اور وشال سنگھ کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے دو 32 بور کی دیسی پستول، مختلف بور کے آٹھ طمنچے اور کچھ زندہ کارتوس و کھوکھا کارتوس اور دو موٹر سائیکل برآمد کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار بدمعاشوں نے بتایا کہ ان لوگوں کا ایک منظم گروہ ہے جس کا لیڈر وشال سنگھ، راجن تیواری عرف راجناتھ تیواری ہے۔ گروہ کے لوگ آس پاس کے اضلاع میں غیر قانونی ہتھیاروں کی خرید و فروخت کرتے ہیں۔ برآمد پستول بہار سے منگوائی گئی تھی۔ اس سلسلے میں معاملہ درج کر کے گرفتار بدمعاشوں کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

14 Jul 2021, 5:26 PM

نرمدا ندی میں خاتون سمیت دو بچے ڈوبے، خاتون کی موت

نرسنگھ پور: مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور ضلع کے کریلی تھانہ علاقہ میں نرمدا ندی کے کھام گھاٹ میں آج صبح ایک خاتون سمیت دو بچے ڈوب گئے۔ حادثہ میں خاتون کی موت ہوگئی جبکہ ایک بچے کو محفوظ باہر نکال لیا گیا۔ دوسرے بچے کی تلاش جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نرمدا ندی کے کھام گھاٹ میں صبح نہانے کے لئے گئے دو بچے پانی میں ڈوب گئے جنہیں بچانے کے لئے ایک بزرگ خاتون کود گئی۔ اس واقعہ میں ایک بچے کو بچا لیا گیا ہے لیکن دس سال کا دوسرا بچہ لاپتہ ہے، جبکہ بزرگ خاتون کو پانی سے باہر نکالنے کے بعد اسپتال علاج کے لئے لے جایا جارہا تھا لیکن اس نے راستے میں دم توڑ دیا۔ کریلی پولیس اس معاملہ میں مرنے والی خاتون اور لاپتہ ایک بچے کے سلسلہ میں معلومات جمع کرنے میں مصروف ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔