اہم خبریں: خوشخبری، کوویکسن کو دو ہفتوں میں ڈبلیو ایچ او سے مل جائے گی منظوری

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

02 Sep 2021, 10:29 PM

کوویکسن کو دو ہفتوں میں ڈبلیو ایچ او کی منظوری مل جائے گی

نئی دہلی: کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے ہندوستان میں تیار کی جانے والی کو ویکسین کو اگلے دو ہفتوں میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) ریکوگنائز کر لے گی۔ سکریٹری تجارت بی وی آرسبرامنیم نے دبئی ایکسپو کے سلسلے میں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ دیسی کورونا ویکسین کو ڈبلیو ایچ او سے ریکوگنائز کا عمل دو ہفتوں میں مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نےکہا کہ اب صرف بیرون ملک جانے کےلئے کوشیلڈ کو بھی ڈبلیو ایچ او کی منظوری مل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دبئی ایکسپو کے پیش نظردبئی انتظامیہ نے کوویکسین کو بھی تسلیم کر لیا ہے۔ ایکسپو میں شرکت کے لیے کورونا ویکسینیشن کا ثبوت یا دو آر ٹی پی سی آر کی منفی رپورٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔

02 Sep 2021, 9:40 PM

اداکار سدھارتھ شکلا کا پوسٹ مارٹم مکمل، لاش کل کیا جائے گا فیملی کے حوالے

اداکار سدھارتھ شکلا کا پوسٹ مارٹم ختم ہو گیا ہے۔ اس کی رپورٹ کل آئے گی۔ لیکن سدھارتھ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ابھی لاش اسپتال میں ہی رہے گی۔ ان کی لاش کل کنبہ کے حوالے کی جائے گی اور آخری رسومات بھی کل ہی ادا ہوگی۔

02 Sep 2021, 9:10 PM

کانگریس نے قومی امور پر تحریک کے لئے کمیٹی تشکیل دی

نئی دہلی: کانگریس نے قومی امور پر تحریک چلانے اور ا س کی منصوبہ بندی کے لئے سینئر لیڈر دگوجے سنگھ کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا سمیت 9 لوگوں کو رکن بنایا گیا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے اس کمیٹی قیام اور عہدیداروں کی تقرری کو منظوری دی ہے اور کہاکہ کمیٹی فوری اثرات سے قومی امور پر تحریک چلانے اور اس کی حکمت عملی پر غور و خوض شروع کرے۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی میں مسٹر سنگھ اور محترمہ واڈرا کے علاوہ رکن پارلیمان اتم کمار، منیش چترتھ،بی کے ہری پرساد، ریپن بورا، ادت راج، ڈاکٹر راگنی نائک اور زبیر شامل ہیں۔


02 Sep 2021, 8:05 PM

کیجریوال حکومت نے مولانا آزاد میڈیکل کالج و ہاسپیٹل کی تزئین و آرائش کیا فیصلہ

نئی دہلی: دہلی کے محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیر ستیندر جین نے محکمہ کے عہدیداروں اور معماروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ مولانا آزاد میڈیکل کالج کے نئے ہاسٹل کے خاکہ پر تبادلہ خیال کیا۔ کیجریوال حکومت مولانا آزاد میڈیکل کالج ہاسٹل کو نئے سرے سے تعمیر کر رہی ہے۔ یہ ہاسٹل انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل طلباء کے لیے بنایا جائے گا۔ کیجریوال حکومت میں وزیر ستیندر جین نے کہا کہ مولانا آزاد میڈیکل کالج کا نیا ہاسٹل جدید سہولیات سے آراستہ ہوگا۔ ہاسٹل کی موجودہ صلاحیت 438 بستروں کی ہے۔ اس کی گنجائش ایک ہزار بستروں تک بڑھا دی جائے گی۔ یہ ہاسٹل کم قیمت اور بہتر ڈیزائن کے ساتھ کیجریوال حکومت بنائے گی۔میٹنگ میں وزیر ستیندر جین نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ لاگت سے موثر ڈھانچہ بناتے ہوئے ڈیزائن پر توجہ دیں تاکہ زیادہ طلباء کے لیے ہاسٹل بنایا جا سکے۔ ستیندر جین نے کہا کہ عمارت کو ڈیزائن کو مدنظر رکھتے ہوئے اقتصادی لاگت سے تعمیر کیا جانا چاہیے ، تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباء کو ہاسٹل میں رہائش دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد لاگت کو کم کرنا ہے۔ لیکن عمارت کی طاقت اور ڈیزائن پر سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے۔ حکام کو اس کے لیے نئے طریقے تلاش کرنے چاہئیں۔ ستیندر جین نے سوشل میڈیا کے ذریعے کہا کہ دہلی حکومت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مولانا آزاد میڈیکل کالج ہاسٹل کو جدید سہولیات سے آراستہ کر رہی ہے۔ اس کے لیے پی ڈبلیو ڈی کے عہدیداروں اور معماروں کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کی گئی تھی اور انہیں ہدایت کی گئی تھی کہ وہ لاگت سے موثر ماڈل بنائیں اور ہاسٹل کی گنجائش 428 بیڈز سے بڑھا کر 1000 بیڈ کرنے کی ہدایت دیں۔

02 Sep 2021, 6:34 PM

کیرالہ: آج پھر 32 ہزار سے زائد نئے کورونا کیسز رجسٹرڈ، 188 اموات

کیرالہ میں کورونا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ روزانہ 30 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں جس سے ملکی پیمانے پر بھی کورونا کے کیسز کم نہیں ہو رہے ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 32 ہزار 97 نئے کیسز درج کیے گئے۔ اس دوران 188 افراد کی موت بھی اس وبا کی وجہ سے ہوئی۔


02 Sep 2021, 4:23 PM

کابل ایئرپورٹ کو دوبارہ کھولنے کے لئے مل کر کام رہے طالبان اور قطر  

قطر نے کہا ہے کہ وہ کابل ایئرپورٹ کو جلد از جلد کھولنے کے لئے طالبان کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ اے ایف پی نے قطر کے وزیر خارجہ کے حوالہ سے یہ اطلاع دی ہے۔

02 Sep 2021, 3:06 PM

حکومت بتائے کہ وہ اب طالبان کو دہشت گرد مانتی ہے یا نہیں! اویسی

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین نے ہندوستانی سفیر کی طالبان سے قطر کے دوحہ شہر میں ملاقات پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا ہے کہ حکومت کو یہ بتایا چاہیئے کہ وہ اب طالبان کو دہشت گرد تنظیم مانتی ہے یا نہیں؟ اویسی نے ہندوستان کی سرزمین پر طالبان لیڈر کو بلا کر چائے بسکٹ کھلانے والی حکومت کو جواب دینا پڑے گا، کیونکہ یہ ملک کی سلامتی کا معاملہ ہے۔


02 Sep 2021, 1:41 PM

جلی کٹو میں بیرونی نسل کے بیلوں کو شامل کرنے پر پابندی عائد کی جائے، مدراس ہائی کورٹ

مدراس ہائی کورٹ نے تمل ناڈو حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ جلی کٹو کے کھیل میں صرف اور صرف مقامی نسل کے بیلوں کو ہی شامل کرنے کی اجازت دی جائے۔ عدالت عالیہ نے کہا کہ غیر ملکی نسلوں جیسے بوس ٹورس یا کراس، ہائبرڈ نسل کے بیل کو شامل کرنے پر پابندی عائد ہونی چاہیئے۔

02 Sep 2021, 12:35 PM

معروف اداکار اور بگ باس-13 کے فاتح سدھارتھ شکلا کا انتقال

معروف اداکار اور بِگ باس کے 13ویں سیزن کے وِنر سدھارتھ شکلا آج ممبئی میں انتقال ہو گیا۔ وہ 40 برس کے تھے۔ ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ سدھارتھ شکلا کی موت حرکت قلب کے بعد ہونے سے ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق سدھارتھ نے رات کو سونے سے پہلے کچھ دوائیں کھائی تھیں اور صبح وہ نیند سے بیدار نہیں ہو پائے۔ اسپتال میں لے جانے سے پہلے ہی ان کی جان جا چکی تھی۔ سدھارتھ شکلا کے کنبہ میں ان کی والدہ اور دو بہنیں ہیں۔


02 Sep 2021, 10:59 AM

دہرادون میں احتیاطی اقدامات، داخلے کے لئے کورونا نگیٹو رپورٹ پیش کرنا لازمی

اتراکھنڈ کی راجدھانی دہرادون میں کورونا کی ممکنہ تیسری لہر کے پیش نظر احتیاطی اقدامات لئے گئے ہیں۔ یہاں اختتام ہفتہ پر زیادہ سے زیادہ 15000 افراد ہی سیاحت کے لئے پہنچ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ شہر میں داخل ہونے سے پہلے 75 گھنٹے پرانی تک آر ٹی پی سی آر کی نگیٹو رپورٹ پیش کرنا لازمی ہوگا۔

02 Sep 2021, 10:07 AM

ہندوستان میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد 47 ہزار سے زیادہ، 500 سے زیادہ اموات

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 47092 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران 35181 افراد نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 509 افراد کی جان چلی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔