اہم خبریں: خود کو فوجی بتانے والا فرضی لیفٹیننٹ ایودھیا میں گرفتار

گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

02 Aug 2021, 8:23 PM

ایودھیا: پولیس کی گرفت میں آیا فوج کا فرضی لیفٹیننٹ

ایودھیا میں فوج کا فرضی لیفٹیننٹ پولیس کی گرفت میں آ گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ ہائی پروفائل لڑکیوں کو اپنے جال میں پھنساتا تھا۔ ایودھیا پولیس نے ایک حیران کرنے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اس فرضی لیفٹیننٹ کے پاس سے فوج کی الگ الگ وردیاں، کیپ، بیلٹ، لیفٹیننٹ کا فرضی شناختی کارڈ ملا ہے۔ ساتھ ہی جنگلوں میں جنگ لڑتے وقت پہنی جانے والی خصوصی پوشاک بھی برآمد ہوئی ہے۔

02 Aug 2021, 7:10 PM

وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں ’ای-روپی‘ لانچ

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ الیکٹرانک واؤچر پر مبنی ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم ’ای-روپی‘ کو لانچ کر دیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ’’آج ملک ڈیجیٹل گورننس کو ایک نئی سمت عطا کر رہا ہے۔‘‘

02 Aug 2021, 5:31 PM

پانی میں ڈوبنے سے ایک بچے کی موت

اجمیر: راجستھان میں ضلع اجمیر کے مدن گنج تھانہ علاقہ میں آج ایک بچے کی پانی میں ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ موصولہ معلومات کے مطابق مدن گنج-کشن گڑھ کے راجہ ریڈی واقع پہاڑی کی جانب غیرقانونی کان کنی کے سبب تیار ہوئے گڑھے میں برسات کا پانی جمع تھا۔ علاقہ کے کچھ بچے اس میں نہا رہے تھے کہ کشن (13) گہرے پانی میں ڈوب گیا۔ جس سے اس کی موت ہوگئی۔ اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے سخت مشقت کے بعد بچے کی لاش کو نکال کر سرکاری یگ نارائن اسپتال کے مورچری میں بھجوایا۔


02 Aug 2021, 4:28 PM

شیو پوری میں بارش کی وجہ سے کئی بستیوں میں بھرا پانی

شیو پوری: مدھیہ پردیش کے شیو پوری میں گزشتہ چھ دنوں سے مسلسل بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر پانی جمع ہونے کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے، جبکہ شہر کی کئی بستیاں زیر آب آ گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع کے مقامی دریا بھی تیزی سے بہہ رہے ہیں۔ ضلع کے شیو پوری سب ڈویژن کے گاؤں سیواڈا سبھاشپورہ میں، مقامی ندی کا پانی کھیتوں میں داخل ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔ گاؤں ٹہٹا اندر گڑھ کے بیشتر کھیتوں میں پانی بھر گیا ہے جس کی وجہ سے فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ، ضلع کولارس سب ڈویژن کے گاؤں پچوالی میں دریائے سندھ کا پانی پول کے کافی اوپر آجانے سے کچھ رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

02 Aug 2021, 3:29 PM

یوگی نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لی

لکھنو: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سول اسپتال میں پیر کو کورونا ویکسین کی دوسری خوراک بھی لے لی۔ سول اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سبھاش چندر سندریال نے یہاں بتایا کہ سی ایم یوگی ویکسین کی پہلی خوراک پانچ اپریل کو اسی اسپتال میں لگوائی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی کو کوویکسین لگائی گئی ہے اور دوسری خوراک لگنے کے بعد ان کی ٹیکہ کاری مکمل ہوگئی۔ ندریال نے بتایا کہ سول اسپتال میں کو ویکسین ہی لگائی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر وزیر اعلی نے اسپتال میں ٹیکہ کاری کے بارے میں معلومات حاصل کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */