اہم خبریں: آج بے روزگاری ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے... پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی
user

قومی آوازبیورو

28 Feb 2020, 5:10 PM

آج بے روزگاری ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ آج بے روزگار ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ گزشتہ 45 سالوں میں اتنی بے روزگاری کبھی نہیں تھی۔ جو لوگ ان مسائل سے دھیان ہٹانا چاہتے ہیں وہ ملک کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ ہر نوجوان کو روزگار چاہیے، لیکن آج نوجوانوں کی صلاحیت کا استعمال کرنے کے لیے کوئی جگہ ہی نہیں ہے۔

28 Feb 2020, 4:08 PM

سنسیکس 1448 پوائنٹ اور نفٹی 431 پوائنٹ گر کر ہوا بند

جمعہ کو پورے دن شیئر بازار میں کہرام مچا رہا۔ آخر کار سنسیکس 1448.37 کی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا، وہیں نفٹی 431 پوائنٹ نیچے گر کر بند ہوا۔

28 Feb 2020, 3:06 PM

دہلی تشدد: مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 42 ہوئی، درجنوں زخمی اب بھی زیر علاج

شمال مشرقی دہلی میں تشدد کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد لگاتار بڑھ رہی ہے اور تازہ ترین خبروں کے مطابق یہ تعداد 42 تک پہنچ گئی ہے۔ آج صبح 38 لوگوں کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی تھی اور پھر بعد میں 39 لوگوں کی تصدیق ہوئی تھی۔ لیکن تشدد کے چار دن بعد بھی اس تیزی کے ساتھ بڑھتی ہلاکت کو دیکھتے ہوئے ایسا لگ رہا ہے جیسے کئی اموات مزید ہوئی ہوں گی جن کے بارے میں دھیرے دھیرے پتہ چل رہا ہے۔ اس درمیان کم و بیش 200 زخمی افراد کا علاج بھی مختلف اسپتالوں میں چل رہا ہے جن میں سے کئی کی حالت ہنوز سنگین بنی ہوئی ہے۔


28 Feb 2020, 2:10 PM

دہلی: تشدد کے بعد میونسپل کارپوریشن ملازمین سڑکوں کی صفائی میں مصروف

دہلی میں پرتشدد واقعات کے بعد شمال مشرقی دہلی میں جگہ جگہ اینٹ، پتھر اور کوڑے کے ڈھیر پڑے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ لیکن اب میونسپل کارپوریشن ملازمین نے صفائی کا کام شروع کر دیا ہے۔ کبیر نگر اور بابر پور میں یہ ملازمین سڑک کی صفائی کرتے ہوئے نظر آئے۔

28 Feb 2020, 1:10 PM

راجستھان: قتل معاملہ میں فرار بی جے پی لیڈر بانکے لال لودھا گرفتار

دھول پور: راجستھان میں ضلع دھول پور کے کوتوالی تھانہ علاقے میں قتل کے معاملے میں مفرور بی جے پی کے سابق ضلع صدر بانکے لال لودھا کو گرفتار کیا ہے۔ ایڈٰیشنل پولس سپرنٹنڈنٹ راجیندر ورما نے آج بتایا کہ گزشتہ برس 23 نومبر کو دھول پور کے تگاولی گاؤں میں کھیت تنازعہ کے معاملے میں دو فریقین میں ہوئے جھگڑے میں بزرگ بابو لال (60) کی موت ہو گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی بابو لال کے اہل خانہ نے بی جے پی کے سابق ضلع صدر بانكےلال لودھا اور اس کے بیٹے تگاولی سرپنچ آشیش لودھا سمیت تقریبا 10 لوگوں کے خلاف قتل کا معاملہ درج کرایا۔ مسٹر ورما نے بتایا کہ انچارج تھانہ کوتوالی رمیش تنور کی قیادت میں پولس پارٹی نے بانكےلال لودھا کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ملزم سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔


28 Feb 2020, 12:10 PM

دہلی تشدد: ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر ہوئی 39، کچھ کی حالت اب بھی سنگین

شمال مشرقی دہلی میں تشدد کے واقعات کا اثر اب بھی برقرار ہے اور مہلوکین کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 39 ہو گئی ہے۔ جی ٹی بی اسپتال میں اس وقت کئی افراد اب بھی زیر علاج ہیں جن میں سے کچھ کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ اس درمیان موج پور، جعفر آباد اور خوریجی وغیرہ علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ جعفر آباد اور بھجن پورہ کی کئی دکانیں آج کھولی گئی ہیں جہاں حالات معمول پر نظر آ رہے ہیں۔

28 Feb 2020, 11:11 AM

دہلی کے نئے پولس کمشنر ہوں گے ایس این شریواستو، کل سنبھالیں گے ذمہ داری

دہلی کے نئے پولس کمشنر ایس این شریواستو ہوں گے۔ وہ ہفتہ کے روز اپنی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ موجودہ پولس کمشنر امولیہ پٹنایک کل ریٹائر ہو رہے ہیں۔ اس سے پہلے انھیں ایک مہینے کا ایکسٹینشن دیا گیا تھا۔


28 Feb 2020, 10:08 AM

شیئر بازار کھلتے ہی زبردست زوال کا شکار، سنسیکس 1100 پوائنٹ نیچے

شیئر بازار میں آج کہرام کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ شیئر بازار کھلتے ہی سنسیکس 1163 پوائنٹ نیچے چلا گیا ہے جب کہ نفٹی میں بھی 300 پوائنٹ کا زوال دیکھنے کو ملا ہے۔ اس گراوٹ سے شیئر بازار میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ سرمایہ کاروں کو لاکھوں کروڑ کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

28 Feb 2020, 9:03 AM

ایس آئی ٹی نے دہلی تشدد کی جانچ شروع کی، میڈیا اور چشم دیدوں سے مانگے ثبوت

شہریت ترمیمی قانون کو لے کر شمال مشرقی دہلی میں الگ الگ مقامات پر پیدا تشدد کی جانچ ایس آئی ٹی نے شروع کر دی ہے۔ ایس آئی ٹی کی تشکیل جمعرات کو دوپہر بعد کی گئی تھی۔ ایس آئی ٹی تشکیل ہونے کے بعد دہلی پولس جرائم سیل کے ایڈیشنل پولس کمشنر نے اپیل کرتے ہوئے عام شہری اور میڈیا سے کہا تھا کہ تشدد کی جانچ میں جس کے پاس جو بھی تصویریں، ویڈیو فوٹیج یا دیگر ثبوت ہوں، وہ 7 دن کے اندر پولس کو مہیا کرائے تاکہ جانچ میں مدد مل سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔