اہم خبریں: بدایوں میں سابق بی ڈی سی کا قتل

گن، تصویر آئی اے این ایس
گن، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

15 Sep 2021, 5:31 PM

بدایوں میں سابق بی ڈی سی کا قتل

بدایوں: اترپردیش کے ضلع بدایوں میں انتخابی رنجش میں دلت لیڈر و سابق بی ڈی سی کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ سینئر ایس پی سنکلپ شرما نے بتایا کہ اجھانی کوتوالی علاقے کے گرام بسوما میں مشتبہ حالات میں 52 سالہ سابق بی ڈی سی کی بدھ کو لاش ملی ہے۔ لاش پر گولی کے نشان عیاں ہیں۔ اس کی شناخت بسوما باشندہ سابق بی ڈی سی رام دیال کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ قتل انتخابی رنجش کے سلسلے میں ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دو ماہ پہلے بھی رام دیال پر جان لیوا حملہ ہوا تھا۔ پولیس کو دی گئی تحریر میں اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ اگر وقت رہتے پولیس ملزمین پر کارروائی کرتے تو دلت لیڈر کا قتل نہیں ہوتا۔ اہل خانہ نے کوتوال اور حلقہ داروغہ کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں معاملہ درج کرا دیا گیا ہے، معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

15 Sep 2021, 4:21 PM

میں باقی نظریات سے سمجھوتہ کر سکتا ہوں مگر آر ایس ایس-بی جے پی سے نہیں، راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا، ’’میں باقی نظریات کے ساتھ کوئی نہ کوئی سمجھوتہ کر سکتا ہوں مگر میں آر ایس ایس اور بی جے پی کے نظریہ کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔‘‘

15 Sep 2021, 3:02 PM

جنتر منتر نفرت انگیز نعرے بازی، کلیدی ملزم کی درخواست ضمانت پر ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھا

دہلی ہائی کورٹ نے جنتر منتر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز نعرے بازی کرنے کے معاملہ میں کلیدی ملزم پریت سنگھ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے دہلی پولیس کو نوٹس بھیج کر جواب طلب کیا تھا۔ پریت سنگھ نے ہائی کورٹ میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے 27 اگست کو ان کو ضمانت نہ دینے کے فیصلہ کے خلاف اپیل کی ہے۔


15 Sep 2021, 1:26 PM

دیوالی کے موقع پر دہلی میں ہر بار کی طرح پٹاخوں پر مکمل پابندی، کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اطلاع دی ہے کہ آلودگی کی خطرناک صورت حال کے پیش نظر دہلی میں ہر بار کی طرح اس دیوالی پر بھی پٹاخوں پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔ کیجریوال نے ٹئوٹ کیا، ’’گزشتہ 3 سال سے دیوالی کے وقت دہلی میں آلودگی کی خطرناک صورت حال کے پیش نطر گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ہر طرح کے پٹاخے کے ذخیرے، فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے، تاکہ لوگوں کی جانوں کو بچایا جا سکے۔‘‘

15 Sep 2021, 11:37 AM

اویسی اور بی جے پی ایک ہی ٹیم کا حصہ ہیں، راکیش ٹکیت

راکیش ٹکیت نے باغپت میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’بی جے پی کے چچا جان اسد الدین اویسی یوپی میں داخل ہو چکے ہیں۔ اگر وہ (اویسی) انہیں (بی جے پی) کو گالیاں دیں گے تو وہ ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کرائیں گے۔ دونوں ایک ٹیم ہیں۔‘‘


15 Sep 2021, 9:48 AM

ہندوستان میں کورونا کے 27 ہزار نئے کیسز، 284 اموات

مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا وائرس کے 27176 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران 38012 افراد نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 284 افراد کی جان چلی گئی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔