اہم خبریں: کورونا سے متعلق گمراہ کن تشہیر کرنے والے رکن اسمبلی کے خلاف ایف آئی آر

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

07 Sep 2020, 8:01 PM

کووڈ سے متعلق غلط تشہیر کے الزام میں رکن اسمبلی کے خلاف ایف آئی آر

چندی گڑھ: پنجاب پولس نے آج لوک انصاف پارٹی کے لیڈر اور لدھیانہ سے رکن اسمبلی سمرنجیت سنگھ بینس کے خلاف کووڈ وبا سے متعلق غلط تشہیر کرنے اور لوگوں کو گمراہ کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی۔ پولس ترجمان کے مطابق ایف آئی آر ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ کی دفعہ 54، وبا ایکٹ کی دفعہ 3 اور تعزیرات ہند کی دفعہ 188 اور 505 کے تحت لدھیانہ میں سول سرجن کی شکایت پر اور اس معاملہ پر ضلع اٹارنی کی قانونی رائے معلوم کرنے کے بعد درج کی گئی ہے۔ سول سرجن کی شکایت کے مطابق بینس نے لوگوں کو ایک ویڈیو کلپ کے ذریعہ بیماری کے بارے میں گمراہ کیا۔ ویڈیو کلپ سے، جو مختلف سوشل میڈیا میں چلایا جارہا ہے، عام لوگوں میں کووڈ-19سے متعلق غلط فہمی پیدا ہو گئی ہے۔ شکایت کے مطابق بینس لوگوں کو ماسک نہ پہننے کے لئے بھی اکسا رہے تھے۔

07 Sep 2020, 5:48 PM

رام گڑھ میں آسمانی بجلی سے گارنے سے دو لوگوں کی موت

رام گڑھ: جھارکھنڈ میں رام گڑھ ضلع کے رام گڑھ تھانہ علاقہ میں دوشنبہ کو آسمانی بجلی سے دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ مقامی باشندہ بھیم ناتھ مہتو اور کھیرو دھر مہتو مویشی چرانے کے لئے جنگل کی طرف گئے ہوئے تھے۔ اسی دوران اچانک وہاں بارش شروع ہو گئی۔ بارش سے بچنے کے لئے دونوں مہوا کے درخت کے نیچے چھپ گئے۔ اسی دوران وہاں آسمان سے بجلی گری جس کی زد میں دونوں آگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں دونوں کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی۔ مقامی لوگوں کی مدد سے لاشوں کو جنگل سے اٹھاکر گاﺅں لایا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس گاﺅں پہنچی اور لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال بھیج دی گئیں۔

07 Sep 2020, 4:56 PM

دہلی میٹرو میں پہلے روز مسافروں کی تعداد رہی کم

نئی دہلی: دہلی میٹرو کی یلولائن سمے پور بادلی۔ہڈا سٹی سنٹر اور گروگرام ریپڈ میٹرو کی خدمات 169 روز کے بعد پیر کی صبح مسافروں کو پھر سے ملیں، لیکن اس دوران صبح سات بجے سے دوپہر 11 بجے تک صرف 7500 مسافروں نے ہی سفر کیا۔ ڈی ایم آر سی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسے مسافروں کی طرف سے مکمل تعاون ملا اور مسافروں نے سماجی فاصلہ اور حفظان صحت کے معیار پر مکمل عمل کیا۔ میٹرو سروسز اب شام 4 بجے سے شروع ہوکر رات 8 بجے تک دستیاب رہے گی۔


07 Sep 2020, 3:55 PM

نابالغہ کا اغوا اور اجتماعی آبروریزی، ایک ملزم گرفتار

پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ انتوں پولیس نے گزشتہ روز شب میں ایک نابالغہ کو اغوا کرکے تنہائی میں لے جاکر اجتماعی آبروریزی کرنے کے معاملے میں پیر کے روز دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ انوراگ آریہ نے بتایا کہ اجتماع آبروریزی کے معاملہ کی اطلاع ہونے پر تحقیقات میں واضح ہوا کہ متاثرہ نابالغہ 16 و ونود سروج میں گزشتہ ایک سال سے آشنائی تھی۔ متاثرہ کا الزام ہے کی گزشتہ 3/4 ستمبر کی شب گھر کے باہر سوتے وقت ونود سروج و روی ورما اس کو جبراً اٹھاکر تنہائی میں لے گئے اور اس کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی۔ پولیس ونود و روی سمیت دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ونود کو گرفتار کر لیا ہے۔ وقوعہ کی تحقیقات جاری ہے ۔

07 Sep 2020, 2:56 PM

فوڈ افسر کی کورونا سے موت

ریوا: مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا میں کورونا وائرس ’کوویڈ 19‘ سے متاثر ایک فوڈ افسر کی علاج کے دوران موت ہوگئی ہے۔ چیف میڈیکل اور ہیلتھ افسر آر ایس پانڈے نے آج بتایا کہ ڈسٹرکٹ فوڈ سپلائی کنٹرول افسر راجیندر سنگھ ٹھاکر کی یہاں کے سنجے گاندھی میموریل اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ انہیں 23 اگست کو کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد سے علاج کےلئے داخل کرایا گیا تھا۔ کل ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی اور علاج کے دوران انہوں نے دیر رات دم توڑ دیا۔


07 Sep 2020, 2:03 PM

ببر خالصہ کے دو دہشت گرد گرفتار

نئی دہلی: دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے جھڑپ کے بعد دہشت گرد تنظیم ببر خالصہ انٹرنیشنل (بی کے آئی) کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ خصوصی سیل کے افسر نے پیر کو بتایا کہ گرفتار شدہ دہشت گردوں کی شناخت بھوپیندرعرف دلاور سنگھ اور کلونت سنگھ کے طور پر کی گئی ہے، جو پنجاب کے شہر لدھیانہ کے رہنے والے ہیں۔ پولیس نے ان کی تحویل سے چھ پستول اور 40 کارتوس برآمد کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ دونوں پنجاب میں کئی معاملات میں مطلوب ہیں۔

07 Sep 2020, 1:27 PM

پریاگ راج میں شراب پلا کر لڑکی کے ساتھ عصمت دری

پریاگ راج: اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے دھومن گنج علاقے میں شراب پلا کر ایک لڑکی کے ساتھ عصمت دری کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ خلدآباد علاقے میں رہنے والی لڑکی کی دوستی دھومن گنج میں رہنے والے کچھ لڑکوں سے تھی۔ لڑکی کا الزام ہے کہ اتوار کی دیر شام اسے برتھ ڈے پارٹی کے بہانے اس کے دوست نے سلیم سرائے بلایا تھا۔ برتھ ڈے پارٹی میں اسے کولڈرنک میں شراب پلادی گئی۔ جب وہ مدہوش ہوگئی تب اس کے ساتھ ان لوگوں نے منھ کالا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکی کے بیان کے مطابق اس نے مخالفت کی تب اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی۔ وہ رات میں کسی طرح دھوم گنج تھانے پہنچی اور اپنی آپ بیتی کہہ سنائی۔ پولیس رپورٹ درج کر کے ملزمین کی تلاش شروع کردی ہے۔


07 Sep 2020, 12:25 PM

جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس لیڈر کی کورونا سے موت

جموں: نیشنل کانفرنس کے لیڈر اور سابق رکن اسمبلی رچھ پال سنگھ کی پیر کی صبح کورونا سے موت واقع ہوئی۔ رچھ پال سنگھ ضلع راجوری کے حلقہ انتخاب کالاکوٹ کے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ دریں اثنا نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'آج صبح میرے ایک سینئر ساتھی اور سابق ایم ایل اے کالاکوٹ راجوری رچھ پال سنگھ کی کورونا سے موت واقع ہوئی۔ ایک دن قبل ہی میں نے ان کے ساتھ بات کی۔ وہ آکسیجن سپورٹ پر تھے لیکن اچھے بھلے تھے۔ چوبیس گھنٹوں سے کم ہی وقت گزرا کہ ان کا انتقال ہوگیا۔ میں پسماندگان سے تعزیت کرتا ہوں'۔ قابل ذکر ہے کہ رچھ پال سنگھ کورونا سے مرنے والے دوسرے نیشنل کانفرنس لیڈر ہیں۔ قبل ازیں یوتھ نیشنل کانفرنس کے ضلع جموں کے صدر روہت کیرنی کی کورونا سے موت واقع ہوئی تھی۔ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍ

07 Sep 2020, 10:58 AM

شاہ سلمان نے ٹرمپ سے جی 20 کے کام کاج پر کا تبادلہ خیال

ریاض: سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عالمی سطح پر کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی لڑائی میں جی 20 کے کام کاج اور مغربی ایشیاء کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سعودی پریس ایجنسی نے یہ اطلاع دی ۔ معیشت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کو کم کرنے کے لئے جی-20 فریم ورک کے تحت کی جارہی کوششوں کے ساتھ تال میل بنائے رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے علاقائی امن کے قیام کے لئے امریکہ کا شکریہ اد ا کیا اور کہا کہ سعودی عرب فلسطین کے مسئلے کا مناسب طریقے سے حل کرنے اور امن کے قیام کے لئے کوشاں رہے گا۔


07 Sep 2020, 10:09 AM

جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ٹوکیو: جاپان کے ایباراکی میں پیر کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے سینٹر کے مطابق جاپان کے ایبراکی صوبہ میں ریکٹر اسکیل پر 5.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ سینٹر کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر34 منٹ پر آیا۔

زلزلے کا مرکز 36.7 ڈگری شمالی عرض بلد اور 141.6 ڈگری مشرقی طول بلد میں زمینی سطح سے 20 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ اس دوران زلزلے کے مدِ نظر سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔