اہم خبریں LIVE: کانگریس نے سبھی جنرل سکریٹریز اور ریاستی صدور کی میٹنگ طلب کی

کانگریس پارٹی / آئی اے این ایس
کانگریس پارٹی / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

08 Jun 2022, 7:44 PM

کانگریس نے سبھی جنرل سکریٹریز اور ریاستی صدور کی میٹنگ طلب کی

کانگریس نے پارٹی کے سبھی جنرل سکریٹریز اور ریاستی صدور کی میٹنگ طلب کی ہے۔ یہ میٹنگ 9 جون کو ہوگی اور امید کی جا رہی ہے کہ کچھ اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ حالانکہ میٹنگ کے تعلق سے کوئی تفصیلی جانکاری نہیں دی گئی ہے۔

08 Jun 2022, 6:45 PM

کپتان کے ایل راہل جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی-20 سیریز سے باہر

ہندوستانی ٹیم کو 9 جون سے جنوبی افریقہ کے خلاف شروع ہو رہے 5 ٹی-20 میچ کی سیریز سے پہلے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹیم کے کپتان کے ایل راہل چوٹ کی وجہ سے پوری سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ اب رشبھ پنت کپتانی کریں گے۔ سیریز میں وراٹ کوہلی اور موجودہ کپتان روہت شرما کو پہلے ہی آرام دیا گیا ہے۔ ایسے میں ہندوستانی ٹیم کے لیے مشکلیں بڑھ سکتی ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسٹار اسپنر کلدیپ یادو بھی چوٹ کی وجہ سے پوری سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ یہ جانکاری بی سی سی آئی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر دی ہے۔

08 Jun 2022, 3:22 PM

پاکستان میں دلخراش وین حادثہ، 18 افراد ہلاک

پاکستان کے کوئٹہ میں بدھ کو ژوب قومی شاہراہ پر ایک مسافر وین کے کھائی میں گرنے سے کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے۔ ڈان اخبار نے مقامی اہلکار حافظ محمد قاسم کے حوالے سے بتایا کہ وین لورالائی سے ژوب کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اخترزئی کے قریب گاڑی پہاڑی کی چوٹی سے گر گئی اور وین میں سوار 22 افراد حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ اخترزئی ایک قبائلی علاقہ ہے جو ایک ہزار 572 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور 9 افراد ایک ہی خاندان کے ہیں۔


08 Jun 2022, 1:53 PM

ایران میں ٹرین اور کھدائی مشین میں تصادم، 17 افراد کی موت، 50 زخمی

ایران کے تباس صوبے میں ایک مسافر ٹرین کے ایک کھدائی کرنے والی مشین سے ٹکرانے سے 17 افراد کی موت اور 50 دیگر زخمی ہو گئے۔ تہران ٹائمز کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5.30 بجے پیش آیا۔

ارنا خبر رساں ایجنسی نے تباس کے گورنر علی اکبر رحیمی کے حوالے سے بتایا ہے کہ صبح سویرے حادثے کے بعد ٹرین کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے کے بعد امدادی کارکن، ریڈ کریسنٹ سوسائٹی سے وابستہ افراد، ایمرجنسی سروسز اور امدادی یونٹس موقع پر پہنچ گئیں۔ حادثے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

08 Jun 2022, 12:40 PM

القاعدہ مسلمانوں کی حفاظت نہیں مصیبت ہے، مختار عباس نقوی

مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا، ’’القاعدہ مسلمانوں کی حفاظت نہیں مصیبت ہے۔ یہ لوگ اسلام کو حفاظتی ڈھال بنا کر انسانیت کو لہولہان کرنا چاہتے ہیں۔ جو لوگ پاکستان کے پروپگنڈا میں پھنس رہے ہیں انہیں سمجھنا چاہئے کہ وہ ہندوستان کی تنوع میں اتحاد کی طاقت کو کمزور نہیں کر سکتے۔‘‘


08 Jun 2022, 11:09 AM

دہلی کے جامعہ نگر میں آتشزدگی، 10 کاریں اور 80 ای رکشا خاکستر

دہلی کے جامعہ نگر میں واقع الیکٹرانک موٹر پارکنگ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ فائر بریگیڈ کے مطابق آگ لگنے کے اس واقعہ میں 10 کاریں، ایک موٹر سائیکل، دو اسکوٹی، 30 نئے ای رکشا اور 50 پرانے ای رکشا جل کر خاک ہو گئے۔

08 Jun 2022, 9:32 AM

’مہاراشٹر میں ملازمت کے بہتر مواقع حاصل کرنے کے لئے یوپی میں طلبا کو مراٹھی زبان پڑھائی جائے‘

مہاراشٹر بی جے پی کے لیلڈر کرپا شنکر سنگھ نے یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو مکتوب ارسال کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ یوپی میں طلبا کو ثانوی اور اعلیٰ ثانوی سطح پر مراٹھی کو اختیاری زبان کے طور پر پڑھایا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے طلبا کو مہاراشٹر میں ملازمت کے بہتر مواقع حاصل ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔