اہم خبریں: کانگریس نے مدھیہ پردیش میں مہنگائی کے خلاف نکالی ریلی

کانگریس، تصویر یو این آئی
کانگریس، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

24 Jun 2021, 10:23 PM

مدھیہ پردیش: مورینا میں کانگریس نے نکالی مہنگائی کے خلاف ریلی

مورینا: ریاست مدھیہ پردیش کے مورینا میں آج کانگریس کارکنوں نے مہنگائی کے خلاف ریلی نکال احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مدھیہ پردیش سیوا دل یوتھ بریگیڈ کی کال کانگریس نے آج مہنگائی کے خلاف ریلی نکالی اور پرانے کلکٹر دفتر کے باہر مہنگائی کا پتلا جلایا۔ کانگریس کے کارکنوں نے ضلع کانگریس دفتر سے مہنگائی کے خلاف شہرمیں مہنگائی کا پتلا جلایا اوربعد میں مورینا کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ کو گورنر کے نام مہنگائی کو کام کرنے کے لئے ایک میمورنڈم سونپا۔ مدھیہ پردیش کسان کانگریس کے صدر دنیش گجر نے کہا کہ آج پورے ملک کے عوام کورونا کی وبا سے پریشان ہیں۔ گزشتہ 3 مہینوں سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ اپنا روزگار اور کاروبار گنوا چکے ہیں۔ اس کے باوجود مرکزی اور ریاستی حکومتیں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے منافع کمانے کا کام کر رہی ہیں۔

24 Jun 2021, 7:46 PM

جموں و کشمیر اسمبلی حلقوں کی حد بندی کے بعد انتخابات ہوں گے: مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج واضح کیا کہ جموں و کشمیر اسمبلی حلقوں کی حد بندی کا عمل مکمل ہونے کے بعد وہاں انتخابات ہوں گے مسٹر مودی نے یہ اطلاع یہاں سیاسی جماعتوں کے ساتھ جموں و کشمیر کے سیاسی مستقبل کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کے لئے آج یہاں بلائے گئے ایک جماعتی اجلاس میں دی تقریبا ًساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہنے والی اس میٹنگ کے بعد جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے الطاف بخاری نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ بات چیت انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔ وزیر اعظم نے تمام رہنماؤں سے صبر سے ہمارے معاملات سنے۔ انہوں نے کہا کہ حد بندی کا عمل ختم ہونے کے بعد انتخابات کا آغاز ہوگا۔

24 Jun 2021, 7:07 PM

کل جماعتی میٹنگ ختم، جموں و کشمیر کے ڈیلمیٹیشن اور ڈیولپمنٹ پر ہوئی گفتگو!

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر کو لے کر چل رہی میٹنگ ختم ہو گئی ہے۔ جموں و کشمیر کے سرکردہ لیڈران کے ساتھ ہوئی یہ کل جماعتی میٹنگ تقریباً ساڑھے تین گھنٹے چلی اور پھر تمام کشمیری لیڈران، مرکزی افسران لیفٹیننٹ گورنر اور میٹنگ میں شریک دیگر افراد وزیر اعظم کی رہائش گاہ سے باہر نکل گئے۔ میٹنگ کے بعد کشمیری لیڈر مظفر بیگ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر کے ڈیلمیٹیشن اور ڈیولپمنٹ کو لے کر بات چیت ہوئی۔


24 Jun 2021, 5:18 PM

پی ایم مودی اور کشمیری لیڈروں کے درمیان 3 گھنٹے سے چل رہی میٹنگ

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر کو لے کر تقریباً 3 بجے شروع ہوئی میٹنگ 3 گھنٹے بعد بھی جاری ہے۔ دفعہ 370 ہٹائے جانے کے تقریباً دو سال بعد مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کے لیڈروں کے ساتھ بات چیت ہو رہی ہے۔ نئی دہلی میں وزیر اعظم کی رہائش پر نریندر مودی کی قیادت میں ہو رہی اس میٹنگ میں فاروق عبداللہ، محبوبہ مفتی، عمر عبداللہ، غلام نبی آزاد، رویندر رینہ، کویندر گپتا، نرمل سنگھ، سجاد لون، بھیم سنگھ سمیت کئی دیگر لیڈران شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔